Baaghi TV

Tag: پینا ڈول

  • پیناڈول کی قیمت میں اضافہ :مگراس کے باوجود ناپید

    پیناڈول کی قیمت میں اضافہ :مگراس کے باوجود ناپید

    اسلام آباد:پیناڈول کی فی گولی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ڈریپ نے پیراسیٹامول کمپنیز کو ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ دینے کی شرط ختم کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پیناڈول کی فی گولی کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد قیمت 1.35 روپے سے بڑھ کر 1.70 روپے ہوگئی۔

    ڈریپ نے مارکیٹ میں پیناڈول کی قلت ختم کرنے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے پیراسیٹامول کمپنیز کو ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ دینے کی شرط بھی ختم کردی۔فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو کمپنیز کی جانب سے پیرا سیٹامول پر 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینا لازمی تھا، ڈریپ نے رعایت کی شرط کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں پیناڈول کی شدید قلت پیدا ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے کئی گوداموں پر چھاپے مارے اور کروڑوں گولیاں برآمد کی تھیں۔

    یہ ایک درد کش دوا ہے جو عام طور پر لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اسے اکثر بخار، پٹھوں میں درد، سر درد وغیرہ کے علاج کے لیے لیا جاتا ہے۔ یہ بھی ایک کمزور اینٹی سوزش ایجنٹ ہے، اور اس طرح یہ بیماریوں کی قدرے وسیع رینج کا علاج کرسکتا ہے۔ یہ کیمیکلز کی پیداوار کو روک کر کام کرتا ہے جو جسم میں درد کا باعث بنتے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوائیوں میں سے ایک ہے (ایسی دوا جس کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں ہوتی)۔
    پیناڈول فارمولا۔
    نمایاں کیمیکل جو پیناڈول کو اس کی خاص خصوصیات دیتا ہے وہ پیراسیٹامول ہے۔
    پیناڈول بنانے والے۔
    پیناڈول بنانے والا پاکستان میں (جی ایس کے -سمتھ کیلائن) ہے اور اس کی علاوہ مختلف شکلوں میں مینوفیکچرر موجود ہیں

  • پچھلے2ماہ سے پاکستان بھرمیں بخارکی گولیاں ہی غائب:مریض کدھرجائیں،ہرکوئی پریشان حال

    پچھلے2ماہ سے پاکستان بھرمیں بخارکی گولیاں ہی غائب:مریض کدھرجائیں،ہرکوئی پریشان حال

    اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں بخارکی گولیوں کی قلت برقرار ہے اور لوگوں کو اب تو پیراسٹامول ، پینا ڈول ہی نہیں مل رہیں ،ملک بھر میں ڈینگی اور موسمی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بخار کی گولیوں کی قلت مارکیٹ میں مسلسل برقرار ہے۔

    لاہور میں بخار کی گولیوں کی قلت کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ادھر خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ڈینگی کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر پشاور میں بخار کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، بخارکی گولیوں کے پتےکی قیمت 17 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگئی ہے جب کہ بعض میڈیکل اسٹورز پر بخار اور سردرد کی ادویات بھی دستیاب نہیں۔

    میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہےکہ بخارکی گولیوں کا پرانا اسٹاک موجود ہے، نیا اسٹاک نہیں آرہا، مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہیں، ادویات بلیک میں بھی فروخت ہو رہی ہیں۔بلوچستان میں بھی کورونا کے ساتھ ڈینگی کے مریض بھی سامنے آرہے ہیں اور یہاں بھی ادویات کی مارکیٹس میں بخار میں استعمال ہونے والی گولیاں ایک ماہ سے غائب ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپینیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔نامور سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی ماہرین سمیت شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پرمحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالہ سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں کل 10لاکھ 77 ہزار 4 سو گولیاں ڈسٹریبیوٹ کی گئی ہیں۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں 82لاکھ 19ہزار گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔ پنجاب بھر میں 68.67 ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں 11.63 ملین گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔ ملتان ڈویژن میں 8.84 ملین گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 8.61 ملین گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام ہسپتالوں اور میڈیسن ڈپوزمیں403.11 ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔ پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالہ سے محکمہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی کی اطلاع ہیلتھ لائن 1033 پر دیں۔پنجاب میں پیناڈول کی گولیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد بخار کی دوا کی عدم دستیابی کا نوٹس لے کر اس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو بخار کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دواز ساز کمپنیوں سے رابطہ کر کے بخار والی گولی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع