Baaghi TV

Tag: پیوٹن

  • کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

    کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کرسمس کی شام جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا ہے-

    صدر زیلنسکی نے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ڈھائے گئے تمام تر مظالم کے باوجود روس ان چیزوں پر قبضہ یا بمباری نہیں کر سکتا جو سب سے زیادہ اہم ہیں۔ ان کے مطابق یہ چیزیں یوکرینی عوام کا دل، ایک دوسرے پر اعتماد اور قومی اتحاد ہیں۔

    اگرچہ زیلنسکی نے اپنے بیان میں براہِ راست روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آج ہم سب ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں، اور ہم سب کی ایک ہی خواہش ہے: ‘وہ ہلاک ہو جائے’، جیسا کہ ہر کوئی دل ہی دل میں سوچتا ہے۔

    برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ

    زیلنسکی نےکہا کہ جب وہ خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں تو وہ اس سے کہیں بڑی چیز مانگتے ہیں، ہم یوکرین کے لیے امن مانگتے ہیں، ہم اس کے لیے لڑتے ہیں، ہم اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور ہم اس کے حق دار ہیں-

    https://x.com/ZelenskyyUa/status/2003863032968188302?s=20

    صدر زیلنسکی نے یہ ویڈیو پیغام ایسے وقت میں دیا جب روس نے منگل کو یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جبکہ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے ان حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی آمد سے قبل روس نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

  • روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،پیوٹن

    روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، روس یوکرین میں اپنے اہداف سفارتی یا فوجی ذرائع سے حاصل کرے گا اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

    ایک بیان میں صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین میں سیکیورٹی بفر زون کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ روس کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف بلا شبہ حاصل کیے جائیں گے اور روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گاانہوں نے زور دیا کہ روسی افواج کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دیا جا رہا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

    روسی صدر نے انکشاف کیا کہ روس ایسے جدید اورنئے ہتھیار تیارکررہا ہے جو اس وقت کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔ ان کے مطابق دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں روس مسلسل پیش رفت کر رہا ہے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والا ہائپرسونک میزائل بھی جنگی کارروائیوں میں شامل کیا جائے گا، جو روس کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریگا۔

    صدر پیوٹن کے بیان کو روس اوریوکرین جنگ میں ممکنہ شدت اور طویل المدتی حکمت عملی کی عکاسی قراردیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پراس اعلان کو تشویش کی نظرسے دیکھا جا رہا ہے۔

  • پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے معاونین نے اپنے رہنما کی کرسی کی صفائی کرکے ان کے ڈی این اے کے نشانات مٹانے دیئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کو اپنے رہنما کی موجودگی کے تمام نشانات مٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر بتایا کہ کم جونگ ان کے عملے نے اپنے رہنما کے ڈی این اے کے تمام نشانات کو بہت احتیاط سے مٹایا۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے عملے نے اس کرسی کی پشت، بازو اور سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا ، عملہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا،الیگزینڈر یوناشیف نے بتایا کہ ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کی اس عجیب و غریب انداز میں صفائی کرنے کے باوجود بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات مثبت رہی ، دونوں بہت مطمئن نظر آئے اور ایک ساتھ چائے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    سوشل میڈیا پر یہ غیر معمولی احتیاط کس خوف کے تحت برتی گئی، اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں، بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کِم جونگ اُن روسی خفیہ اداروں یا چینی نگرانی سے محتاط ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اپنے حیاتیاتی نقوش کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرتے ہیں اور ان کے محافظ غیر ملکی دوروں میں ان کے فضلے کو بھی ساتھ لے کر واپس آتے ہیں۔

    بیجنگ مذاکرات کے دوران کِم جونگ اُن نے ماسکو کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور صدر پیوٹن نے انہیں ’محترم چیئرمین آف اسٹیٹ افیئرز‘ کہہ کر مخاطب کیاصدر پیوٹن نے یوکرین میں شمالی کوریائی فوجی دستوں کی تعیناتی پر شکریہ بھی ادا کیا، تاہم رپورٹس کے مطابق بھیجے گئے 13 ہزار فوجیوں میں سے لگ بھگ 2 ہزار ہلاک ہو چکے ہیں،یہ کِم جونگ اُن کا وبا کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا جہاں انہوں نے پیوٹن اور شی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان 2024 کے دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک مغرب کے خلاف قریب تر تعلقات میں بندھے نظر آ رہے ہیں۔

    حسن جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

  • عالمی عدالت کے وارنٹ کے باوجود روسی صدر کامنگولیا میں پرتپاک استقبال

    عالمی عدالت کے وارنٹ کے باوجود روسی صدر کامنگولیا میں پرتپاک استقبال

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر منگولیا پہنچے، جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا
    یوکرین نے گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کے مطابق ان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی لیکن ماسکو نے کہا کہ وہ اس بارے میں فکر مند نہیں ہیں،آئی سی سی کے وارنٹ کے باوجود پیوٹن کا منگولیا میں شاندار استقبال کیا گیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا منگل کو منگولیا کے سرکاری دورے پر سرخ قالین پر استقبال کیا گیا، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت انہیں گرفتار کرنے میں ناکامی کو یوکرین نے انصاف کے خلاف ایک دھچکا قرار دیا تھا۔روسی صدر دارالحکومت اولانبتار میں اپنی لیموزین سے باہر نکلے تو، ان کا استقبال ان کے منگول ہم منصب نے گھوڑے پر سوار رسمی محافظوں کی قطار کے سامنے کیا۔

    بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے گزشتہ سال پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس میں عدالت کے 124 رکن ممالک بشمول منگولیا کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر کو گرفتار کریں اور اگر وہ اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں تو مقدمے کے لیے اسے دی ہیگ منتقل کریں۔یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیورہی تیکھی نے کہا کہ منگولیا کی جانب سے اس پر عمل کرنے میں ناکامی "بین الاقوامی فوجداری عدالت اور فوجداری قانون کے نظام کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا”۔منگولیا نے ایک ملزم مجرم کو انصاف سے بچنے کی اجازت دی ہے،

    آئی سی سی کے وارنٹ میں پیوٹن پر یوکرین سے سینکڑوں بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کریملن نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر محرک ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ماسکو کو وارنٹ کے سلسلے میں کسی کارروائی کی کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ روس کا منگولیا کے ساتھ ’’زبردست بات چیت‘‘ ہے اور اس دورے کے تمام پہلوؤں پر پہلے سے بات چیت کی گئی تھی۔منگولین رہنما نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

    منگولیا ایک بڑی پائپ لائن کے منصوبہ بند راستے پر ہے جسے روس اپنے یامال علاقے سے چین تک سالانہ 50 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس لے جانے کے لیے تعمیر کرنا چاہتا ہے۔پاور آف سائبیریا 2 نامی یہ منصوبہ روس کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے یورپ میں گیس کی فروخت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔نیا منصوبہ طویل عرصے سے گیس کی قیمتوں جیسے اہم مسائل پر الجھا ہوا ہے۔ تاہم،روسی صدرنے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ تیاری کا کام، بشمول فزیبلٹی اور انجینئرنگ اسٹڈیز، طے شدہ کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

    روسی صدر کا یہ دورہ جاپانی فوج پر سوویت منگول فوجیوں کی مشترکہ فتح کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ منگولیا روس کا پڑوسی ملک ہے، روسی صدر پیر کی شام منگولیا کے دارالحکومت اولانبٹار پہنچے۔روسی صدر کے منگولیا پہنچتے ہی ان کی گرفتاری کے مطالبات اٹھنے لگے، کیونکہ منگولیا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن ہے اور عدالت کی جانب سے روسی صدر کے وارنٹ جاری ہیں،ولادیمیر پوتن نے سال 2019 کے بعد پہلی بار منگولیا کا دورہ کیا ہے۔

    روسی صدرولادیمیر پوتن دنیا کے دوسرے طاقتور ترین ملک کے صدر ہیں اس لیے امید نہیں کہ وہ آئی سی سی کے احکامات پر عمل کریں گے۔ روس پہلے ہی آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے ولادیمیر پوتن کو روس کے اندر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اس کے علاوہ اگر وہ ملک میں نہیں ہیں تو ان پر مقدمہ چلانا ممکن نہیں۔

    پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 57 اساتذہ واپس نہ آئے

    جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے

    بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

    بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید

    بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

    بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

    سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

    کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار

    پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا

    امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

  • پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    ماسکو: روسی صدر ویلادیمیرپیوٹن نے مغرب سے بدترین کشیدگی کے دوران مزید 6 سالہ مدت کے لیے صدارت کا باقاعدہ حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی روئٹرز کے مطابق کریملن میں منعقدہ تقریب میں ویلادیمیر پیوٹن نے اگلے 6 سال کے لیے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تقریب کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

    پیوٹن نے صدارت کی نئی مدت کی افتتاحی تقریر میں کہا کہ یوکرین میں دوسال سے زائد عرصے سے جنگ لڑنے والے فوجیوں کے سامنے سرجھکانا چاہتا ہوں اور مارچ میں ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک متحد او درست سمت پر ہے کریملن ہال میں غیرملکی مہمانوں اور سفارت کاروں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ روس کے شہریوں نے ملک کی تقدیر سنوارنے کے لیے مہر ثبت کردی ہے اور ایسے وقت میں جب ہمیں انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے تو اس کی بڑی اہمیت ہے، میں اس کو ہمارے مشترکہ تاریخی اہداف، اپنے حقوق، اقدار، آزادی اور روس کے قومی مفادات کا بہادری سے دفاع سمجھتا ہوں۔

    او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار

    پیوٹن نے حلف برداری کے بعد روسی سیاست دانوں سے کہا کہ وہ مغرب سے جوہری ہتھیاروں سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں، اب فیصلہ ان کا ہے کہ آیا وہ روس کو برداشت کرنے کے خواہاں ہیں یا جارحیت کی پالیسی پر کاربند رہتے ہیں، ہمارے ملک پر برسوں سے بدترین دباؤ ہے، جس کو وہ جاری رکھنا چاہتے ہیں یا تعاون اور امن کی راہ پر چلتے ہیں۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    واضح رہے کہ 71 سالہ پیوٹن کو قومی سطح پر سیاسی میدان میں برتری حاصل ہے جہاں بڑے اپوزیشن لیڈرز قید یا جلاوطنی میں ہیں اور ان کے سب سے بڑے مخالف الیکسی نیوالنی رواں برس فروری میں دوران حراست اچانک جاں بحق ہوگئے تھے، نیوالنی کی بیوہ نے پیوٹن کی حلف برداری کے موقع پر اپنے حامیوں کو ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیوٹن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ ان کی ہرمدت میں حالات خراب تر ہوگئے ہیں اور اپنے حکمرانی میں خوف کے عالم کیا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    ویلادیمیر پیوٹن کو عالمی سطح پر مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے اور یوکرین جنگ میں جہاں امریکا سمیت دیگر نیٹو ممالک ان کے مخالف ہیں وہیں پیوٹن ان پر الزام عائد کر رہے ہیں وہ یوکرین کے بہانے روس کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

  • روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    ماسکو: پانچویں بار روسی صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے خبردار کر دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کی شام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ اس طرح کے ردعمل کی انہیں توقع تھی، آپ ان سے کیا امید کر رہے تھے؟ کیا یہ ہمارے لیے تالیاں بجائیں گے؟ وہ ہمارے خلاف ہیں، ان کا مقصد ہماری ترقی کو محدود کرنا ہے، اس لیے وہ کچھ بھی کہتے رہیں گے۔

    روسی صدر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سرحد یوکرینی حامی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ رہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور صدر ان کا پہلا کام یوکرین جنگ سے نمٹنا، فوج کو مضبوط بنانا اور دفاع کو بہتر بنانا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسا چاہتا ہے۔

  • پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا وہ پانچویں بار روس کے صدر بن جائیں گے-

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں،اور دنیا کی بڑی جوہری طاقت کی حامل ریاست کی سربراہی کے لیے مزید 6 سال مل جائیں گے۔

    روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی، روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

    روس میں صدارتی انتخابات کے دوران متعدد پیوٹن مخالف ووٹرز نے آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی جانب سے مرنے سے قبل دی گئی مظاہرے کی کال پر عمل کیا، اتوار کے روز ہزاروں روسی ووٹرز نے ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں میں حصہ لیا، اپوزیشن نے ان مظاہروں کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے خلاف پر امن احتجاج قرار دیا۔

    ان مظاہروں میں پیوٹن مخالف ووٹرز دن بارہ بجے پولنگ اسٹیشنز پہنچے جہاں انہوں نے اپنا بیلٹ پیپر ضائع کیا یا پھر پیوٹن کے مدمقابل تین امیدواروں میں سے کسی کو ووٹ دیا،کچھ لوگوں نے بیلٹ پیپر پر آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کا نام بھی تحریر کیا-

    یادرہے کہ خود الیکسی ناولنی نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے وکلا کے ذریعے دیے گئے ایک پیغام میں ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں کی کال دی تھی۔

  • ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جوبائیڈن

    ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جوبائیڈن

    امریکی صدر جوبائیڈن نےروسی صدر پر الزام عائد کیا ہےکہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب جوبائیڈن سے روس کی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں موت سے متعلق سوال کیا گیا تو امریکی صدر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روسی صدر پیوٹن اس طیارہ حادثے پیچھے ہوسکتے ہیں،روس میں ایسا بہت کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھے پیوٹن نہ ہو مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے-

    امریکی حکام کا کہنا ہےکہ اگر ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت درست ہے تو امریکا کو اس بات پر بالکل بھی حیرانی نہیں ہوگی ویگنر گروپ سے وابستہ ایک میڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے نجی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

    21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

    دوسری جانب ویگنر گروپ کی جانب سے اپنے کمانڈر پریگوژن کی طیارہ حادثے میں ہلاکت پر ماسکو پر حملوں کی دھمکی دے دی ہے، جب کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ویگنر گروپ کے کمانڈر کے جہاز کو شراب کے ڈبے میں اسمگل کیے گئے بم سے اڑایا گیا ہے ویگنر کے جنگجوؤں نے ماسکو پر مارچ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی دارالحکومت کے قریب ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں جنگی کمانڈر یووگینی پریگوژن بھی شامل تھے۔


    روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پریگوژن اس طیارے میں سوار تھے جو ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور جہاز میں شراب کے کاٹن میں بم رکھا گیا تھا فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے ان افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پرواز میں سوار تھے، اور ان میں پریگوژن اور ان کے نائب دمتری اتکن بھی شامل ہیں۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    دوسری جانب لندن میں قائم تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس سے تعلق رکھنے والے کیر جائلز نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ویگنر گروپ کی جانب سے یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں یووگینی پریگوژن نامی ایک مسافر بھی سوار تھا، لیکن یہ بھی اطلاعات ہیں متعدد افراد نے اپنا نام تبدیل کر کے ییوگینی پریگوژن رکھ لیا ہے، اگر پریگوژن بہت جلد افریقا سے ایک نئی ویڈیو میں نظر آجائیں تو ہمیں حیران نہیں ہونا چاہئے۔

    پریگوژن کی موت کی خبر پھیلے ہی ویگنر کے حامیوں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں سابق ویگنر سینٹر کے باہر اپنے کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا تاہم روسی صدر پیوٹن نے ابھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، اور گزشتہ رات ایک کنسرٹ میں شرکت کی، قیاس آرائیوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پریگوژن نے اپنی موت کو جعلی بنایا ہوگا کیونکہ ویگنر سے تعلق رکھنے والے دوسرے طیارے کو دارالحکومت سے 60 میل شمال میں اسی تزر علاقے میں فلائٹ ریڈار زگ زگ زگ زنگ پر دیکھا گیا تھا۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پریگوذن کے غائب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں، بلکہ روس اور یوکرین کے مابین چھڑنے والی حالیہ جنگ سے قبل بھی 2019 میں افریقہ سے پریگوژن کی موت کی خبر آچکی ہے۔

  • پیوٹن عراق میں جنگ ہار رہے،  بائیڈن کی زبان پھسل گئی

    پیوٹن عراق میں جنگ ہار رہے، بائیڈن کی زبان پھسل گئی

    پیوٹن عراق میں جنگ ہار رہے، بائیڈن کی زبان پھسل گئی

    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیوٹن واضح طور پر عراق میں جنگ ہار رہے ہیں جبکہ ایسا تب ہوا جب ان کی زبان پھسل گئی واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کے بجائے عراق کہہ گئے۔

    علاوہ ازیں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ گھر میں جنگ ہار رہا ہے، وہ پوری دنیا میں ناپسندیدہ ہوتا جارہا ہے، پیوٹن کے مخالف صرف نیٹو، یورپی یونین،جاپان ہی نہیں پورے 40 ممالک ہیں، خیال رہے کہ اس سے قبل صدر بائیڈن ایک موقع پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو برطانوی صدر کہہ چکےہیں۔ یاہم یاد رہے کہ 80 سالہ صدر بائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر

    جبکہ خیال رہے کہ وائٹ ہاوس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر نظر آنے والے پراسرار نشان کی وجہ بتائی تھی جبکہ وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز صدر جو بائیڈن کے چہرے پر نظر آنے والے ایک پراسرار نشان کے بارے میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر ردِعمل دے دیا ہے۔ اس معاملے پر ڈپٹی پریس سکریٹری اینڈریو بیٹس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے سوتے ہوئےخراٹوں کو روکنے پُرسکون نیند لینے کے لیے ایک CPAP ڈیوائس کو پہننا شروع کیا ہے۔

    اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈیوائس میں ایک پٹی کے ساتھ ایک ماسک لگا ہوتا ہے جسے منہ پر پہنا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رپورٹرز نے جو بائیڈن کے چہرے پر ایک پر اسرار سے نشان کو نوٹس کیا تھا اور گزشتہ دنوں بھی ویسا ہی نشان امریکی صدر کے چہرے پر اس وقت دیکھا گیا جب وہ شکاگو میں اقتصادی تقریر کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے۔

  • سعودی ولی عہد  اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان مختلف مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی تھی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بدھ کے روز الریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

    دونوں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے، یمن میں دیرپا امن کے قیام اور خطے میں استحکام، سلامتی، کشیدگی میں کمی اور انضمام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    ان کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے اپنے مضبوط دوطرفہ تعاون کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان