Baaghi TV

Tag: پیٹرول

  • جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں،حافظ نعیم

    جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا ہے،اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی-

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، آغوش پروگرام میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت بچے انجینئیر، ڈاکٹرز بن رہے ہیں، کسی آفت میں پوری جماعت اسلامی والنٹیئر بن جاتی ہے،90 ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کر دیا گیا، شہدا میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہےجو کام ریاست کے ہیں وہ الخدمت کر رہی ہے، الخدمت نے امداد غزہ بھیج دی ہے۔

    پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار کابل سے فرار

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

  • کل تک پپٹرول کے 3 جہاز  پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی-

    اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،ملاقات میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے، ایندھن کے ذخائر اور ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران حکام نے شرکا کو عالمی توانائی منڈی کی صورت حال اور ملک میں ایندھن کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اگر مشر ق وسطیٰ میں جاری تنازع میں مزید شدت آئی تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے با عث ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے پر اثرات کا خدشہ موجود ہے جب کہ اجلاس میں میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بچتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے جب کہ قومی معیشت کا پہیہ چلتا رکھنا حکومت کی ترجیح ہےاجلاس میں زیر غور تمام تجاویز کو کابینہ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وفاقی حکومت عالمی توانائی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور قیمتوں کے ممکنہ مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایندھن بچت کے اقدامات ضروری ہیں تاکہ موجودہ ذخائر زیادہ دیر تک برقرار رہ سکیں پپٹرول کے 3 جہاز کل تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

    ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹا دیا

    اجلاس میں پیٹرول پمپوں پر ذخیرہ اندوزی کے خدشے سے بھی آگاہ کیا گیا حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیا ن رابطہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ قطر کے اعلان کے بعد ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم ایندھن ذخائر کی نگرانی کے لیے صوبوں کے ساتھ مشتر کہ ڈیش بورڈ تیار کررہے ہیں،سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سے متبادل ایندھن سپلائی کے لیے رابطے جاری ہیں جب کہ دیگر راستوں سے تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی میں ریلیف کے لیے درخواست کرنے کا ارادہ بھی زیر غور ہے اجلاس میں توانائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

  • بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    بروقت اقدامات نہ ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،خواجہ آصف

    خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ایسے عالمی بحران میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صر ف محدود اضافہ کیا ہے، جس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور سخت محنت کرنا پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضا فے کے باعث کئی ممالک کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، موجودہ عالمی حالا ت میں قوم کو اتحاد اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

    
اسرائیل کی لبنان کو وارننگ، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ امتِ مسلمہ کو دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امت کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہمت دے،مشکل حالات کے باوجود حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    اوگرا کے ترجمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی افواہوں کو بلاجواز قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک بھر میں فی الحال پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے لوگ قیمتوں میں اضافے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے مارکیٹ میں پھیلائی گئی افواہیں اب ختم ہو چکی ہیں اور عوامی افراتفری بھی کنٹرول میں ہے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی سختی سے کی جا رہی ہے، آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہے اور کسی بھی پیٹرول پمپ کی جانب سے قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

    امریکا نے ایران کی مدد کرنے والوں کو خبردار کر دیا

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

  • اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر   7 پیٹرول پمپس سیل

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

    اسلام آباد میں شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 7 پیٹرول پمپس سیل کر دیے۔

    ڈی سی اسلام آباد نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں، گزشتہ رات رش کے باعث 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت جبکہ 5 پمپس پر ڈیزل ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا مجموعی طور پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر سٹاک موجود ہے، جو ختم ہونے پر دوبارہ بھر دیا جائے گا،شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7 پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات

    انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پیٹرول یا ڈیزل ڈلوانے میں تحمل کا مظاہرہ کریں، کاروائیاں شہریوں کی جانب سے ہیلپ لائن پر شکایات اور سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد کی گئیں-

    ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

  • ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    گل دراز خان ایڈووکیٹ نے سلیمان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کی وجہ سے کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہے مگر وہاں قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ جن ممالک میں جنگ ہے وہاں بھی ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کرکے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

    برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت کا یہ اقدام عوامی مفاد کے خلاف ہے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نے تحاشا اضافے کی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے-

    کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

    پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

    آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے توانائی کی بچت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین کیا جائے گا جبکہ پیٹرول کے بحران کے پیش نظر جامعہ کراچی نے صبح کی فزیکل کلاسز ختم کر کے تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات اور آر ایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے قیمتوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کیا جائے گا۔

    رجسٹرار کے مطابق پیر 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ رمضان کے تیسرے عشرے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے،اس دوران جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

    اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای ہم منصب سے رابطہ

    وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق رمضان کے تیسرے عشرے میں طلبہ کو سہولت دینے کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایوننگ کلاسز پہلے ہی آن لائن ہیں۔

    دوسری جانب کوڈ19 کی طرز پر دفاتر و تعلیمی اداروں میں کام کے دنوں میں کمی اور ورک فراہم جیسی سہولتوں پر غور جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کووڈ 19 وبا کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،حکومت نے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے جس میں تین سے چار درجن تجاویز شامل ہیں۔

    ٹرمپ کے قتل کی سازش :امریکا میں پاکستانی شہری کو قصوروار قرار دیا گیا

  • خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ 15 روزہ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے-

    ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ 15 روزہ نظرثانی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، اور اگر خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کو کراس کرتی ہے تو قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے-

    واضح رہے کہ یکم مارچ کو جب حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب بڑھ کر 77.09 فی بیرل ہو گئی ہے، اس قیمت میں مزید بھی اضافے کا امکان ہے۔

    امریکا کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 14ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ہی دن میں 5.79 فیصد اضافے کے بعد 77.09 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اگر بحران طویل ہوا اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر رہی تو خام تیل 100 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتا ہے-

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

    ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں تین زونز کو نقصان پہنچا،ایمیزون کی تصدیق

    کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر توانائی، وزیر مملکت خزانہ، مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں، کمیٹی عالمی جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات، تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی، جبکہ پیٹرو لیم سپلائی متاثر نہ ہونے کے لیے حکمتِ عملی بھی تیار کرے گی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے یہ اقدام عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی اقتصادی حالات کی وجہ سے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگئیں ہیں-

    امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دی

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    آئندہ 15 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے-

    رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 257 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی،اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 273 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

    پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں،سوریا کمار یادیو

    مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔

    قبل ازیں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔

    عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی