Baaghi TV

Tag: پیٹرولنگ پولیس

  • سندھ میں شاہراہوں پر ’پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

    سندھ میں شاہراہوں پر ’پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر”پیٹرولنگ پولیس”متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں ”ہائے ویز پیٹرولنگ” متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال، نفری اورحدود و وسائل پر مبنی برینفگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کی11مقامات پر سندھ موٹرویزپیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔

    ایم نائن، شہیدذوالفقارعلی بھٹو،ناڈرن بائی پاس، انڈس، لیاری،نیشنل،ایم فائیو،مہران، ٹھٹھہ ٹومٹھی، حیدرآباد میرپورخاص،اورحیدرآباد بدین ہائے ویزشامل ہیں، پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی،3 ایس ایس پیز اور7ڈی ایس پیزکریں گے،ڈی آئی جی اورایک ایس ایس پی حیدرآباد،جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اورایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی اور واحد مقصد صرف جرائم کی روک تھام ہے، شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہوجائے گی۔اندرون سندھ میں ہائے ویزپرقائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اورنفری کی تعداد اور دیگر انتظامات پرمبنی تجاویزبرائے منظوری سندھ حکومت کے لیے تیارکی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کوہائے ویزتک وسعت دینا اور موثربنانا ہے، چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیراتنگ کرنا اورشہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔

    اڈیالہ جیل ،قید ی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

  • پیٹرولنگ پولیس کے ناکوں کے باوجود عوام غیر محفوظ

    پیٹرولنگ پولیس کے ناکوں کے باوجود عوام غیر محفوظ

    قصور پٹرولنگ پولیس نور پور چیک پوسٹ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام پٹرولنگ کرنے کی بجائے سارا دن ہوٹلوں اور روڈ پر ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ کر وقت ضائع کرتے رہتے ہیں ڈی آئی جی پٹرولنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرول پولیس چیک پوسٹ نور پور کا اے ایس آئی مجید اورعملہ مبینہ طور پر رشوت لینے کا عادی ہو چکا ہے مسافر اور لوڈر گاڑیوں کے علاوہ ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جا رہا ہے گشت کرنے کی بجائے سارا دن مختلف ہوٹلوں دکانوں یا روڈ پر ٹھنڈی جگہوں پر آرام کرتے نظر آتے ہیں پٹرولنگ پولیس کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے جرائم میں اصافہ ہو چکا ہے اور مین قصور دیپالپور روڈ پر اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے پٹرولنگ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ توڑی کے بھاری ٹرالو اور اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک بھی بلاک رہتی ہے کیونکہ ان سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جاتا ہے مقامی شہریوں عرفان ملک، رشید احمد،باسط علی بھٹی احسان اللہ خان نے ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    قصور
    ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود سڑکوں پر اوورلوڈڈ ٹرالیوں،ٹرکوں کا راج،آئے روز حادثات ہونا معمول عوام پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق لاہور قصور فیروز پور روڈ بمقام مصطفی آباد ٹول پلازہ پر ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں و ٹرک کھلے گزر رہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں
    انہی اوورلوڈڈ گاڑیوں کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں مگر افسوس کہ ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ جب باقاعدہ حصہ ملتا ہو تو پھر کسی کو روکنا کیسا
    شہریوںکا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ پیٹرولنگ و ٹریفک پولیس کے آشیر باد سے ہی ہو رہا ہے

    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف

    پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف

    قصور
    پرسوں ہوئی وارداتوں کے باوجود پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ قصور کا گشت نا بڑھ سکا ، لوگ غیر محفوظ
    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قصور رائیونڈ نلکا سٹاپ پر صبح 5 بجے ڈاکوؤں نے فیکٹری کی بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ لگا کر ایک گھنٹہ تک لوٹا تھا جس پر لٹنے والوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائیونڈ قصور روڈ کو بند کئے رکھا تھا
    اس واردات کے بعد بھی پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ رائیونڈ قصور روڈ کی پیٹرولنگ کا دائرہ کار نا بڑھ سکا ہے پولیس گشت پارٹی دن کو منہ دکھلا کر سرشام ہی غائب ہو جاتی ہے جس سے ڈاکوؤں کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع ملتا ہے
    پولیس کے عدم گشت کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ کر رہے ہیں اور ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

    • پیٹرولنگ پولیس کی آگاہی مہم

      پیٹرولنگ پولیس کی آگاہی مہم

      قصور
      پیٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن کا کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے سیمینار کا انعقاد عوام کو مختلف چیزوں کی افادیت سے آگاہ کیا گیا
      تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن نے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ، ہیلپ لائن 1124 کی افادیت ، ہیلمٹ کا استعمال، ایکسڈینٹ سے بچاؤ وغیرہ کاشعور اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کو آگاہی دی گئی انچارج پوسٹ بھوئے آصل پرویز خالد کا ایس پی پٹرولنگ میڈم شائستہ ندیم صاحبہ اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ قصور غیاث الدین کی زیرنگرانی چھانگا مانگا چوک ، ہسپتال و دیگر پبلک مقامات پر عوام میں آگاہی دی گئی اور عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے پیٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے

    • پولیس رشوت لینے میں مصروف

      پولیس رشوت لینے میں مصروف

      قصور
      پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کا تلونڈی کے قریب ناکہ موٹر سائیکل سوار سے تین سو روپے زبردستی رشوت وصولی کا انکشاف
      تفصیلات کے مطابق مورخہ بیس مئی کو 9 سے 10بجے رات الہ آباد کا رہائشی محمد اقبال کھڈیاں خاص سے موٹر سائیکل پر الہ آباد کی طرف آ رہا تھا جب وہ تلونڈی کے قریب پہنچا تو پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا عملہ عباس اے ایس آئی کی سربراہی میں ناکہ لگا کر چیکنگ کر رہا تھے اقبال نامی آدمی کو روکا اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور بتایا کہ اصل کاغذات گھر میں موجود ہیں جس پر عباس اے ایس آئی نے تلونڈی چوکی میں بند کرنے کی دھمکی دے کر تین سو روپے لیکر جان بخشی کی شہری محمد اقبال نے DSP پٹرولنگ پولیس قصور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن تین روز گزرنے کے باوجود عباس اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی ہے واضح رہے کہ پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کے عملہ اے ایس آئی عباس اور ڈرائیور لیاقت علی وغیرہ نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے دن رات رشوت اکھٹی کرنے میں مصروف رہتے ہیں مقامی شہریوں نے DIG اور SP پٹرولنگ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ عباس اے ایس آئی اور لیاقت علی ڈرائیور و دیگر کرپٹ عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
      یہی چیک پوسٹ والے چند دن قبل لوگوں میں فری ماسک بھی تقسیم کرتے رہے ہیں جس کی بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی رشوت کے پیسوں سے خرید کر لوگوں میں تقسیم کئے گئے ہیں یعنی ہمارے پیسے ہم ہی پر احسان

    • پیٹرولنگ پولیس چک ڈیڈھا چوکی تک محدود

      پیٹرولنگ پولیس چک ڈیڈھا چوکی تک محدود

      قصور
      پیٹرلنگ پولیس چک ڈیڈھا اپنی چوکی تک محدود صرف دوپہر کے وقت سڑک پر لوگوں کو رسم منہ دکھلائی کروائی جاتی ہے سرشام سے ساری رات تک آرام
      تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کہ جس کا کام صرف سڑکوں پر گشت کرنا ہے تاکہ سڑک پر سفر کرنے والوں لوگوں کی حادثات و جرائم کی صورت میں مدد کی جا سکے تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نا ہو مگر قصور پیٹرولنگ سکواڈ کی چوکی چک ڈیڈھا نے چوکی سے باہر آنا عرصہ دراز سے چھوڑ رکھا ہے اس چوکی کی حدود چک ڈیڈھا تا ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ قصور تک ہے مگر عجیب طور پر اس پوسٹ کے اہلکاران اپنی گاڑی سمیت دن کی روشنی میں نکلتے ہیں اور راستے میں قائم پیٹرول پمپوں پر رک کر ناکہ لگا کر لوگوں کے ہیلمٹ وغیرہ چیک کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلواتے ہیں مگر افسوس کے شام سے کچھ دیر قبل ہی سڑک سے غائب ہو جاتے ہیں عرصہ دراز سے ان شیر بہادروں کو شام سے لیکر رات گئے تک سڑک پر پیٹرولنگ کرتے نہیں دیکھا گیا حالانکہ تھانہ راجہ جھنگ و ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ کی گاڑیاں پیٹرولنگ کرتی ہیں مگر شاید چک ڈیڈھا چوکی کو خاص رعایت حاصل ہے یاں پھر چوکی کے شیر جوانوں کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے سڑک پر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ نوٹس لیتے ہوئے چک ڈیڈھا چوکی کے شیر جوانوں کو رات کی تاریکی میں گشت کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نا ہو