Baaghi TV

Tag: پیٹرولیم لیوی

  • مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا جاری ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔

    مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو ’بھتہ خوری‘ قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے اپنی عیاشیاں ختم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل اور ظلم کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے، آئی پی پیز کے معا ملے پر آواز اٹھائی تو حکومت کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا پڑا، اب پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف بھی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے جا رہے تھے، تاہم حکومت نے باغ کو تالے لگا دیے،جماعت اسلامی چاہے تو تالے توڑ کر اندر داخل ہوسکتی ہے، لیکن ایسا نہیں کرے گی اجازت نہ دی گئی تو راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکو ں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے ابتدا میں رابطہ کیا تھا اور جماعت اسلامی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم اسے مذاکرات کی جلدی نہیں۔ حکومت اگر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو بات چیت کے لیے آئے، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، لانگ مارچ اور ہڑتال کی بھرپور تیاری جاری ہے، پورا پاکستان متحد ہوکر حکومت کے سامنے کھڑا ہوگا تو عوام کے مطالبات منوانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مختلف سرکاری شعبوں میں مبینہ کرپشن پر بھی سوالات اٹھائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’قوم کو بھکاری بنانے کا پروگرام‘ قرار دیا، انہوں نے سرکاری اداروں میں کرپشن اور بااثر افراد کی جانب سے سرکاری ملازمین کی سہولتوں کے گھریلو استعما ل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہےجماعت اسلامی نہ کسی کا سر پھوڑتی ہے، نہ آگ لگاتی ہے اور نہ گملے توڑتی ہے، حکومت میں ہمت ہے تو دھرنے سے اٹھا کر دکھائے۔

  • سینیٹ کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی، ڈیٹ سروس سرچارج اور چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجاویز مسترد کردیں

    سینیٹ کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی، ڈیٹ سروس سرچارج اور چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجاویز مسترد کردیں

    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق متعدد تجاویز پر غور کیا گیا، جہاں کئی اہم تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی، بجلی صارفین پر 10 فیصد ڈیٹ سروس سرچارج کی حد ختم کرنے اور چھوٹی گاڑیوں پر ایک سے تین فیصد لیوی عائد کرنے کی تجاویز کو اکثریتی رائے سے رد کر دیا گیا۔اجلاس میں پبلک فنانس منیجمنٹ ترمیمی ایکٹ پر بھی بحث کی گئی۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ مجوزہ ترمیم کے تحت خودمختار ادارے اپنی آمدنی خود استعمال کر سکیں گے، تاہم سینیٹر انوشہ رحمٰن نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اداروں کی آمدنی قومی خزانے میں جمع ہونی چاہیے، اور ان کی بیلنس شیٹس بھی طلب کیں۔

    سینیٹر فیصل واڈا نے اسٹیٹ لائف انشورنس کی اسٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا ذکر کیا، جس پر وزیر خزانہ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ادارہ منافع اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، خاص طور پر جب قرضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہو۔آئی ایم ایف کی تجویز کے مطابق ڈیٹ سروس سرچارج کی حد ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی۔ سینیٹرز نے عام صارف پر اضافی بوجھ ڈالنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    اجلاس کے دوران سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن پر ٹیکس عائد کرنے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے اور اقتصادی و خصوصی ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔مزید برآں، کمیٹی نے غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز کو بھی منظور کر لیا۔

    مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر اسرائیل میں امریکی سفارتی عملہ زیر زمین منتقل

    پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 اداروں نے دلچسپی ظاہر کر دی

    پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 اداروں نے دلچسپی ظاہر کر دی

    ایران اسرائیل جنگ: برطانیہ کی شمولیت پر لبرل ڈیموکریٹس نے بڑا مطالبہ کر دیا

    190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  • سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808 ارب 14 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی وصولیاں 808 ارب روپے سے زائد رہیں، اکتوبر سے دسمبر کا ڈیٹا آنا باقی ہے، جس سے سال کے اختتام تک بوجھ مزید بڑھ جائے گا.ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 246 ارب 82 کروڑ روپے تھی، اپریل سے جون کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی، جب کہ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 261 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی وفاقی حکومت کے پاس رہتی ہے، جب کہ ایف بی آر کی آمدنی این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت
    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے