Baaghi TV

Tag: پیٹرو کیمیکل

  • امریکا اسرائیل کے ایران پر  حملے، خوزستان میں پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ

    امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے، خوزستان میں پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ

    امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں میں خوزستان کے 6 پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا-

    ایرانی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں 6 پیٹروکیمیکل پلانٹس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 170 زخمی ہو گئے۔

    خبر رساں ایجنسی فارس نے خوزستان کے ڈپٹی گورنر کے حوالے سے بتایا کہ شہر ماہشہر کے اسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں زور دار دھماکے سنے گئے حملوں میں علاقے میں قائم کم از کم تین کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پلانٹس کو براہِ راست نشانہ بنائے جانے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ہوئے، جن کے ساتھ فضا میں ڈرون جیسی تیز آواز بھی سنائی دی۔

    دوسری جانب بوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے قریب بھی ایک شہری جاں بحق ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دارالحکومت تہران میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں شہید بہشتی یونیورسٹی اور ایک ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے، جس سے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیا ں متاثر ہوئی ہیں پاسدارانِ انقلاب کے ایک ائیر ڈیفنس مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے نقصانات کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں-

  • امریکا نےایران کی پیٹروکیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نےایران کی پیٹروکیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کے تحت ایران کی پیٹروکیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

    بھارت میں ویلنٹائنز ڈے "گائے کو گلے لگانے” کے دن کے طور پر منایا جائے…

    ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے خلاف ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم کے خریداروں کو پیداوار، فروخت اور ترسیل کا کام کر رہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سنگاپور اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی پیٹرو کیمیکل، پیٹرولیم پیداوار، فروخت اور ترسیل میں ملوث ہونے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی اور ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جمعرات کو محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کا مقصد پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے متعلق امریکی پابندیوں کو "تباہ” کرنے کی تہران کی کوششوں کو روکنا ہے واشنگٹن ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔

    ایک غلطی نے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا

    بلنکن کے بیانات امریکی ٹریژری کی جانب سے ان کمپنیوں پر پابندیوں کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں جن پر ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور تیل کی خریداروں کو پیداوار، فروخت اور ترسیل میں حساس کردار ادا کرنے کا الزام ہے امریکہ کا یہ اقدام تہران پر دباؤ بڑھانے کی واشنگٹن کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

    ایرانی تیل کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا تازہ ترین امریکی اقدام 2015 کےایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے۔ اس دوران ایران اور مغرب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں کیونکہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

    امریکی انڈر سیکرٹری برائے خزانہ برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی ایشیا میں اپنی پیٹرو کیمیکل اور تیل کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے تیزی سے خریداروں کی طرف رجوع کر رہا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

    نیلسن نے مزید کہا کہ امریکہ کی توجہ تہران کے غیر قانونی آمدنی کے ذرائع کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہے اور وہ ان لوگوں کے خلاف پابندیاں لگاتا رہے گا جو جان بوجھ کر اس تجارت کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔