Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی سندھ

  • پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے میدان میں اپنی روایت کو مزید آگے بڑھا رہی ہے اور سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

    حیدرآباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی کا نیٹ ورک صوبے بھر میں قائم ہے جہاں دل کے امراض کا علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ سائبر نائف جیسا مہنگا علاج بھی حکومت سندھ کی جانب سے بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ تعلیم کے شعبے میں نئے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

    سینئر وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے میدان میں پیپلز بس، پنک بس اور الیکٹرک بسیں شہریوں کو جدید اور آرام دہ سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ توانائی کے شعبے میں ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے اور تھر کول پراجیکٹ سندھ کی ترقی کے ضامن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، خیمے، خوراک اور علاج فراہم کیے گئے، جبکہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولر سسٹم مہیا کیا جا رہا ہے۔

    شرجیل میمن کے مطابق تمام اقدامات شفافیت کے ساتھ اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ایک خاندان ہیں اور پارٹی کا پیغام دلیل اور شائستگی پر مبنی ہونا چاہیے۔

    ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

    سندھ حکومت کا روڈ کٹنگ فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ، اخراجات زیرِ سوال

    کسانوں پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

    افغانستان کا ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

  • کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ  کا  احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے دریائے سندھ پر متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔

    پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے 2 اپریل کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو مشعل بردار احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے، اس لئے ہمیں اس پر مسلسل احتجاج کرکے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے، اس لئے سندھ کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا، تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کینال منصوبے کے خلاف احتجاج سندھ کی عوام کے حق میں ہے اور ہم سب مل کر اس منصوبے کی مزاحمت کریں گے۔ پیپلز پارٹی اپنے جموکری حق کا استعمال کرتے ہوئے کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی، اور ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

    انہوں نے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی صورت میں مزاحمت کی دھمکی بھی دی، اور کہا کہ اگر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سب مل کر اس کی مزاحمت کریں گے۔پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں 2 اپریل کو اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں مشعل بردار ریلیوں کا انعقاد کریں گی، اور اس احتجاجی تحریک کے ذریعے سندھ کے لوگوں کی آواز بلند کی جائے گی۔

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

    گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار