Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی،خورشید شاہ

    کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی،خورشید شاہ

    سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری کے گھر پہنچ گئے، نوید چوہدری سے ان کی اہلیہ کی انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی.

    اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں زبردستی کی گئی یا سیلیکشن ہوئی تو ملک کو اسکا نقصان ھو گا ،پیپلز پارٹی انتخابی اتحاد نہیں کرے گی،عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جا رھی ھے ،عدالت سے ضمانت لینے پر نوازشریف کاقد چھوٹا ہوا ،کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی،انتخابات پنکچر کیے گئے تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا.

    دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایسی جماعت وجود میں لے آئے جسکی مثال کہیں نہیں ملتی ، الیکشن کا ماحول ہے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے،پارٹیوں کے بغیر اتحاد کے پیپلز پارٹی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ، پارٹیوں کا اتحاد اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے ،الیکشن کمیشن گھونگٹ میں بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دینے سے بھاگ رہی تھی ، بلاول بھٹو نے بار بار الیکشن کی تاریخ پر ذور دیا،سندھ میں جمہوریت ہے، مخالفین کی تنقید پر رونا دھونا نہیں کرتے،تنقید والا اپنا کام کرتا رہے ہم خدمت کے جذبے سے عوام کے پاس جائیں گے،دو ہزار اٹھارہ کا انتخاب پری پلان تھا،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • پیپلزپارٹی  کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت کے درمیان صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی،اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کی-

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اجلاس میں میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سربلند خان جوگیزئی، نواب ثنااللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، علی مدد جتک ودیگر شریک تھے-

    سردار عمر گورگیج، اعجاز بلوچ، ڈاکٹر برکت بلوچ، غزالہ گولہ، اقبال شاہ، بسم اللہ خان کاکڑ ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے علاوہ ازیں اجلاس میں جمال سراج رئیسانی، کشور احمد جتک، ملک نورالدین کاکڑ، سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی ودیگر شریک تھے اسی طرح میر حسین بخش بنگلزئی، میر نصیب اللہ شاہوانی، میر ریاض احمد شاہوانی ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    اجلاس میں میر سلیم خان کھوسہ، نوابزادہ شعیب زہری، نوید درانی، نواب محمد خان شاہوانی، صابر بلوچ ودیگر صادق عمرانی، سردار خیر محمد ترین ایڈووکیٹ، شریف خلجی، ملک ذیشان حسین، سید اقبال شاہ، طاہر محمود خان، حیات خان اچکزئی و دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے-

  • پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار جیالا وزیراعظم ہو گا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،8 فروری کوعوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائے گی، عوام کی حمایت سے وفاق اور سندھ میں حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا،مہنگائی، غربت اور بے روز گاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کے عوام اس وقت مشکل میں ہیں، نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

     

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

    https://x.com/PPP_Org/status/1722249756842287263?s=20
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردراری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، 2008 میں کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود عوام کی طاقت سے الیکشن جیتا، لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی،ن لیگ اور ایم کیوایم کے اتحاد پر ہمیں کوئی شکایت نہیں، امید ہے اب کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گا اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا،لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا ہی بند کردیں 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہید کیا گیا، کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود الیکشن جیتا۔

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پیپلز پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی ہی الیکشن جیتے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے-

  • پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

    نوشہرہ : پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ بیٹے بیرسٹر سرور شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے میاں مظفر شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے دوران وفاقی وزیر نار کوٹکس رہ چکے ہیں مظفر شاہ اور بیرسٹرسرورشاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پرتحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو،ادریس خٹک، عاقب اللہ خان سمیت دیگررہنما موجود تھے۔

    دوسری جانب سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہےسربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیااور پارٹی کے مفلر پہنائے۔

    اسٹیٹ بینک کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے اقلیتی ونگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی،مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیسں اورممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس چوہدری منظور کی قیادت میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقا ت کی تھی،اس موقع پر پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے رہنماؤں بشارت غوری، خالد ٹھکیدار، آصف مسیح اور ڈاکٹر اعجاز قیصر نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ کو نون لیگ میں میں شامل ہونے پر مبارکباد دیں اور ان کا خیر مقدم کیا-

    2023 میں کون سی ویب سائٹس سب سے زیادہ دیکھی گئیں

  • پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی،فیصل کریم کنڈی کا ن لیگ کوجواب

    پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی،فیصل کریم کنڈی کا ن لیگ کوجواب

    کراچی: رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں، اس مرتبہ لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے لیول پلیئنگ فیلڈ کا سن کر آپ کے چہرے پر مایوسی اور ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے؟ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، پیپلزپارٹی1988 کی طرح انتخابات جیتے گی، پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی۔

    انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خواہش وزیراعظم بننا ہے، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف کی آمد پر لاہور لاتعلق رہا، پیپلزپارٹی 8 فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دےگی، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائےگی، ہوسکتا ہےکہ الیکشن کے بعد پی پی قیادت 2008 کی طرح ن لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونےکی دعوت دے۔

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

    واضح رہے کہ قبل ازیں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو عوام نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنانے کا اعلان کر دیا ہےدنیا نے دیکھا کہ کس طرح 21 اکتوبر کو پورے پاکستان نے نواز شریف کا استقبال کیا، اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کر سکتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈکا ابھی سے رونا ظاہر کرتا ہےکہ عوام نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

    پارٹی منشور میں مشکلات اور انکے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،عرفان صدیقی

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد آج بھی قائم ہے، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، 21 اکتوبر کو پورے ملک نے پاکستان کی سیاسی اور عوامی فیلڈ دیکھ لی، پیپلزپارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، پیپلز پارٹی ایک طرف کہتی ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور دوسری طرف کہتی ہےکہ ہم کلین سوئپ کریں گےتمام جماعتیں فیلڈ میں تیاری کریں، الیکشن کی تیاری کریں، اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی ملک کو بچایا، عوام کو بچایا، ن لیگ واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے۔

    شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے،ذکا اشرف

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےمنشور کمیٹی بنا دی ہےجس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے،تمام جماعتوں کو مشورہ ہے کہ سیاسی فیلڈ میں آ کر 8 فروری کے الیکشن کی تیاری کریں، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی،، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنی، آصف زرداری، نواز شریف، فضل الرحمان سمیت سب نے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

  • کل کی فتح واضح پیغام ہے کہ سندھ کی عوام صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتی ہے،شرجیل میمن

    کل کی فتح واضح پیغام ہے کہ سندھ کی عوام صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتی ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کل کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مخالفین کو عبرت ناک شکست ہوئی، کل کی فتح واضح پیغام ہے کہ سندھ کی عوام صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتی ہے

    شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو فتح نصیب ہوئی، آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی،ملک کی موجودہ معاشی صور تحال اور مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، اور 8 فروری کو جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی،پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے كل الیکشن کراؤ یا آج ہم تیار ہیں،دھاندلی کا الزام لگانے والے اب دھاندلی کا الزام بھی نہیں لگا سکتے کیوںکہ اب سندھ میں پی پی کی نہیں بلکہ نگران حکومت تھی، یہ ایک کلیئر پیغام ہے کہ سندھ میں عوام پی پی کو ووٹ دیتی ہے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پسنی میں بزدلانہ کاروائی کی گئی، میانوالی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا، یہ سب قابل مذمت ہیں، جس طریقے سے نو دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا میانوالی میں اس پر ہم تمام فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ دونوں افسوسناک واقعات ہوئے تو آصف زرداری اور بلاول نے فوری مذمت کی، دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام ہو ،لیکن اس کی مذموم کوشش پوری نہیں ہو گی،پاکستان کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر نوجوان ملک کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیںَ ان واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا، ایک تو دشمن کر رہے تھے لیکن کچھ اپنے بھی شامل تھے، اس جماعت کی لڑائی کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری دنیا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے فلسطین میں بچوں اور شہریوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں ،فلسطین میں جس طریقے سے اسرائیل کا وحشیانہ انتقام ،ہولناک دہشت گردی چل رہی ہے، اسکی مذمت کرتے ہیں اور فلسطنیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج واقعی پاکستان بھٹو کو مس کر رہا ہے آج بھٹو ہوتے تو او آئی سی کے ذریعے مسلمان ممالک کو اکٹھا کرتے اور فلسطنیوں کے ساتھ شاید اتنی بربریت نہ ہوتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری روکا جائے،پاکستانی حکومت بھی ہر فورم پر اسکے لئے کردار ادا کرے.

    واضح رہے کہ کراچی میں چئیرمین کی تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی ہے،مئیر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھی چئیرمین منتخب ہوگئے، عام بلدیاتی انتخابات میں وہ امیدوار نہیں تھے. کراچی سمیت سندھ کے بیشتر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی رہی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،آصف زرداری

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی،آصف زرداری

    نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسے سنبھالا ہے۔

    باغی ٹی وی: نواب شاہ میں آصف علی زرداری نے عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کر کے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں،پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پیپلز پارٹی عوام کے فیصلےعوام کا اختیار کےفارمولےپر یقین رکھتی ہےجب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہےتو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

    اوکاڑہ: بااثر افراد کا حاملہ خاتون پر تشدد،بچہ پیٹ میں جاں بحق،پولیس کا رروائی کرنےسے …

  • آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

    آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جے ڈی سی کے تحت فری ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبا رک ہو،بہتر ہوتا الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی،الیکشن کمیشن پہلے ہی خود اعلان کردیتا تو بہتر ہوتا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے موسم بارے سوال پوچھیں میرے حساب سے موسم صحیح ہے، اور تاریخ بھی آ چکی ہے تو اب الیکشن ہوں گے،فلسطین کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر حکمران خاموش ہوں گے لیکن عوام خاموش نہیں ہیں، ہر ملک میں عوام سڑکوں پر اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار یہ ہو رہا ،ہم سب کچھ سوشل میڈیا پر دیکھ رہے،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو احساس ہونا چاہئے، بچوں کو مارا جا رہا ہے،

    بلاول زداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، انسانی حقوق بارے پی پی کا سخت موقف ہے، قانون پر عملدرآمد ضرور ہو مگر انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے،اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ ملنی چاہئے،لیکن جو پی ٹی آئی ہے اسکی بنیاد اس قسم کی سیاست کی ہے کہ انکے لئے لیول پلینگ فیلڈ 2018 میں تھی ،تو اب اگر ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی پارٹی سے اتحا د کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،میثاق جمہوریت پر ساری جماعتوں کو آنا چاہئے، تحریک انصاف کو بھی آنا چاہئے،کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں پیپلزپارٹی کو لیول پلئینگ فیلڈ ملی،امید ہے اس دفعہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ فروری میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں، انتخابات کی تاریخ آنا بہت بڑی کامیابی ہے،پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مشکل وقت میں عوام کو سہولیات فراہم کیں،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے گی،ہم ماضی میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجو د حکومت بنائی، اب بھی بنائیں گے،آج ہم سیاسی باتیں کم کرنے کے لئے آئے ہیں، سیاسی جماعتوں کی مرضی کہ وہ کیا بیانیہ بناتے ہیں،

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • جی ڈی اے رہنما  پیپلز پارٹی میں شامل

    جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ جی ڈی اے پاکستان میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد ہے، یہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء کے لیے تشکیل دیا گیا، اس جماعت کا سب سے بڑا مقصد سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا ہے۔

    پی ٹی آئی جلسے کی اجازت، ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    جعل سازی کی انتہا کر کے مرتضیٰ وہاب میئر بنے، حافظ نعیم

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

  • پی آئی اے نجکاری اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

    پی آئی اے نجکاری اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے ،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز دھرتی ماں کے زیور ہیں،لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے، نجکاری در اصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے ،پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی ،پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے،ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں ،اس نقصان کا ازالہ کون کریگا، ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے پی آئی اے کا 10 ارب روپے نقصان ہو چکا ہے، پی آئی اے کی بحالی کیلئے محنت کشوں سے راہنمائی حاصل کی جائے،

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی