ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی الیکشن اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 3 پر نامزد امیدوار محمد یوسف میمن نے شہر میں ریلی نکالی جس میں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کا اختتام سی ایم سندھ سید مرادعلی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ صادق میمن کے ہاؤس پر ختم ہوئی، امیدوار ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا میں جیت کر غریب عوام کی خدمت کروں گا.
Tag: پیپلز پارٹی
-

ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی
-

رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل باغ جناح میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے ، امیدواروں نے اپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ،پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کے کہنے پر الیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے ،
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،
سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی
-

ایم کیو ایم کی ماضی کی سیاست کو لوگ قبول نہیں کریں گے،قمر زمان کائرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما وزیراعظم کے ،مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی ماضی کی سیاست کو لوگ قبول نہیں کریں گے ،
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اگر اپنے آپ کو تبدیل کیا ہے تو ایسی جماعتوں کا وجود رہنا چاہیے ،ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا اتحاد وفاقی حکومت کی حد تک ہے سندھ میں ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں فوادچودھری کی زبان ان کے قابو میں نہیں ہے،فواد چودھری کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، اسی رویے نے پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچایا ہے،تمام جماعتوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اکیلے الیکشن لڑیں،حالات کے مطابق سیاسی فیصلے کرنے پڑتے ہیں الیکشن کے موقعے پر فیصلہ ہوگا پنجاب میں گورنر راج کی صورتحال نہیں بنے گی ،گورنر راج غیر معمولی قانون ہے اور یہ غیر معمولی صورتحال کے لیے ہوتا ہے ،پی ٹی آئی کے استعفے اس طرح قبول نہیں ہو سکتے،
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو تباہی کی نہج پر لانے والے عمران خان آج کل ماہر معیشت بن کر لیکچر دے رہے ہیں،ان کی ناکام اور بدترین پالسیز کی وجہ سے ہی ملک کی معیشیت کو ڈیفالٹ کا خطرہ لاحق ہوا، ان کے دور میں ملکی معیشت درست سمت میں ہوتی تو چار سال میں چار وزیر خزانہ تبدیل نا کرتے،تمام حکومتوں نے ماضی میں آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں،لیکن عمران حکومت نے ملکی تاریخ کا بدترین معاہدہ کیا اور جاتے جاتے اس کی بھی خلاف ورزی کی،اب عمران خان روز معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت پر خطاب فرماتے ہیں،یہ خود ‘اکنامک ہٹ مین’ ہیں جنہوں نے ملک کو مقروض کیا،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور اس معاشی بحران سے بھی نکالے گے،عمران حکومت ملک پر مسلط ہوتی تو خدا نخواستہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا،یہ اب کس منہ سے معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام پر بات کرتے؟ سابق نااہل اور نالائق حکومت کی معاشی تباہ کاریوں سے نکلنے کیلئے وقت درکار ہے،
ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے
بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
-

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کو15 برس بیت گئے
سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل کو15 برس بیت گئےمگر اس قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ملکی تاریخ کا یہ اہم کیس آج بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر التواء ہے۔
باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ کے بعد واپس جاتے ہوئے لیاقت باغ کے مرکزی گیٹ پر27 کارکنوں سمیت 27 دسمبر2007 کو خود کش حملے میں شہید ہوئیں۔
ذوالفقار علی بھٹو سے دختر مشرق کا سفر طے کرنے والی بےنظیر، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ایک عہد تھیں جو 27 دسمبر 2007 کو تمام ہوا 21جون 1953 کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے ہاں پیدا ہونے والی پنکی ملکی سیاست کا ایک درخشاں ستارہ بنی صرف نام ہی نہیں ان کے کام بھی بے نظیر تھے ۔ جوانی میں قدم رکھا تواعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ اور امریکہ کا انتخاب کیا۔
اپنے والد ذوالفقارعلی بھٹو کی قید سے لے کر پھانسی تک آمریت کے دور میں بینظیر بھٹو نے ہر مصیبت اور مشکل کا ثابت قدمی اوردلیری سے مقابلہ کیا 1986 میں بینظیر بھٹو جلاوطنی کاٹ کر واپس وطن لوٹیں تو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بن کر سیاست میں باقاعدہ قدم رکھا اور 1987 میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بینظیر بھٹو 1988 میں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم ان کی حکومت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکی اور 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا1993ء میں ایک بار پھر حکومت ملی لیکن 3 برس بعد 1996 میں انہیں اقتدار سے محروم کردیا گیا۔
سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
1998ء میں بینظیر بھٹو خودساختہ جلاوطن ہو گئیں اور کبھی لندن تو کبھی دبئی میں سکونت اختیار کی 18 اکتوبر 2007 کو بینظیر بھٹو وطن واپس تشریف لائیں تو کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں کارکنوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا ۔
بینظیر بھٹو کو کراچی ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں لے جایا گیا، اس دوران کارساز کے مقام پر ان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، اس حملے میں درجنوں کارکن لقمہ اجل بنے تاہم بینظیر بھٹو محفوظ رہیں۔
27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو راولپنڈی کے مشہور لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کے دوران کارکنوں کے نعروں کا جواب دینے کے لیے جونہی گاڑی سے سر باہر نکالا تو قاتل نے گولی چلا دی اور یوں دختر مشرق ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئیں۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق پولیس،ایف آئی اے،اسکاٹ لینڈ یارڈ،اقوام متحدہ سے4 انکوائریاں ہوئیں،7چالان پیش کئے گئے،12ججز تبدیل ہوئے291پیشیاں ہوئیں57گواہ پیش ہوئے،جن 5 گرفتار شدگان کو پولیس نے اصل ملزم قرار دیا انسداد دہشت گردی عدالت نے یہ پانچوں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیئے۔
عدالت نے 2پولیس افسران اس وقت کے سی پی او سعو د عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو صرف ناقص سیکورٹی پر دس دس سال قید کی سزا دی،اس وقت یہ دونوں پولیس افسران ضمانت پر رہا ہیں ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں 2023 جنوری کے آخر میں اس کیس کی سماعت متوقع ہے،دیکھنا یہ ہے ہائی کورٹ کیا فیصلہ کرے گی۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،جلسہ عام سے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے-
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کراچی سے 150 سے زائد بسوں پرمشتمل قافلے کے ساتھ لاڑکانہ گڑھی خدا بخش روانہ ہوئے ہیں۔
کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ
سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے سلسلے میں 27 دسمبر کو دوپہر 2 بجے ایک جلسہ عام منعقد کیاجائے گا،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پرچادر چڑھائی جائے گی۔
علاوہ ازیں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹومیں پیپلزپارٹی نے جلسے کا پنڈال تیارکرلیا ہے جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو، نوڈیرو اور لاڑکانہ میں استقبالیہ کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جلسہ عام کے اطراف میں واک تھروگیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے ہیں، سیکیورٹی کے لئے 8 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
شہید بے نظیربھٹو کی برسی کے موقع پرکراچی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
-

بلاول نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پہنچایا،قمر زمان کائرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے،
وزیراعظم کے مشیر، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر بڑی قربانیوں کے بعد قابو پا لیا تھا،ملک میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،عمران خان نفرت اورانتشار کی سیاست کررہے ہیں،عمران خان کی اکثر باتیں حقائق سے منافی ہوتی ہیں،عمران خان تو ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے گئے تھے عمران خان نے کہامیں نے بیرون ممالک کے اتنے دورے نہیں کیے جتنے بلاول بھٹو کرچکا ہے،عمران خان کو کون بتائے کہ وزیرخارجہ کا کام ہی دیگر ممالک سے تعلقات بہتر کرنا ہوتے ہیں،عمران خان نے ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،سعودی عرب،امریکا،چین سمیت کئی دوست ممالک کو عمران خان نے ناراض کیا،عمران خان کی حکومت میں بیرون پلیٹ فارمز پر ہم تنہا ہو کر رہ گئے تھے،ہم نے حکومت میں آکر ناراض ممالک سے تعلقات بہتر کیے
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کا موقف دنیا بھر میں پہنچایا وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے کیخلاف دلیرانہ بیان دیا، بلاول بھٹو نے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ہونے والے نارواسلوک پر بات کی،عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا ہے،عمران خان نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لیے،
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے عمران خان اور تحریک انصاف کو ان کے بیان کی وضاحت دینی چاہئے عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے جبکہ ان کے صدر کہہ رہے کہ سابق آرمی چیف نے ہی ان کو سینیٹ اور عام انتخابات میں مدد کی بلاول زرداری نے پہلے دن ہی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا یہ "سلیکڈ وزیراعظم ہیں۔ تاخیر سے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کر لیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے اب یہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پر الزام تراشی اور دوسری طرف ان کو سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہے ہیں کہ ماورائے آئین کردار ادا کریں اور مجھے اقتدار میں لائیں۔ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنانے سے گریز کریں
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے
ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے
بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں
-

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے-
باغی ٹی وی: ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہرسندھو، خواجہ عمران نذیرنے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جبکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھےاپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔
اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہوسکتے ہیں،اسحاق ڈار
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہےہم پارلیمان کوبچانےاورپارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور 186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے وہ اگلا وزیراعلیٰ آئے گا۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل پرویز الٰہی کی مستعفی ہونےکی اطلاعات
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاتارڑنے کہا کہ ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ،وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے مشاورت کی ہے، اتحادیوں کا ماننا ہے کہ تمام اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے-
عطا تارڑ نےکہاکہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں ، ہمارے اتحادیوں نے مشاورت کی ،ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں ، ہمارے اتحادیوں نے مشاورت کی ہےحکومت کے پاس 190ارکان کی اکثریت ہےایک آزاد رکن کی حمایت کیساتھ حکومت کےپاس 190ارکان کی اکثریت ہے گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کاحکم دیا گورنر پنجاب نے وزیراعلی ٰ کو حکم دیا ہے بدھ کو4 بجے اعتماد کا ووٹ لیں-
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعتوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے 3 بڑوں وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ
-

پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کی لاش ایک گیسٹ ہاؤس میں پائی گئی ہے۔
باغی ٹی وی :اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر غم
انا للہ و انا الیہ راجعونسابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اورڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد*چوہدری محمد سعید اقبال* حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/zbCIV8lpmI
— PPP Punjab (@LidoFiRewards) December 12, 2022
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے پیغام میں کہا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا-چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم
پی پی پی چیئرمین کا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار @BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ چوہدری محمد سعید اقبال مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں-چوہدری محمد سعید اقبال مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی: بلاول بھٹو زرداری
مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے خدمات طویل ہیں: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
*رابطہ برائے تعزیت*
چوہدری سعد اقبال (بیٹا) 03417775555
چوہدری تنویر اقبال (بھائی) 03008663333— PPP Punjab (@LidoFiRewards) December 12, 2022
سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
چوہدری سعید اقبال پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار راہنما تھے ،آصف زرداری
چوہدری سعید اقبال جیسے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، آصف زرداری @AAliZardari
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
پارٹی قیادت اور کارکن چوہدری سعید اقبال کے خاندان کے غم میں شریک ہیں، آصف زرداری
آصف علی زرداری کی چوہدری سعید اقبال کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
آصف علی زرداری کا چوہدری سعید اقبال کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
-

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ 55سال پرمحیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی،عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جرا ت و بہادری سے مقابلہ کیا،پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے،زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،نوشتہ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت زیادہ عزیز ہیں
سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔ عوام کیلئے جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ورثہ ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے۔سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی۔محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردیئے۔آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے مگر ان کے قاتلوں کا کوئی نام نشان نہیں ہے۔
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہیں مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی پیروکار ہیں ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہتی تھیں کہ میرا دل اس وقت دکھی ہوتا جب میں اپنے ملک کے بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہوں میں شہید بی بی کی اس فکر مندی کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ آنے والا وقت میرے وطن کے ان بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے جو ان کا منشور ہے۔نوجوان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے قافلہ میں شریک ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے قافلے میں شامل ہو جائیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد عوام بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ ہم پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں۔ جہاں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی ہوگی انہیں معاشرے میں باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو روزگار اور انہیں ترقی کی منزلیں طے کرنے کے موقع فراہم کرینگے اور ملک حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست ہوگی، ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی ملازمتوں اور ان سے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے گا، پاکستان ذراعت میں خود کفیل ہوگا۔تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور انشاء ﷲ جمہوریت مضبوط ہو گی۔
-

فارن فنڈڈ پارٹی کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے،پیپلز پارٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین میں 68 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کروائی جارہی ہیں۔ارشد شریف کی والدہ نے آج چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھا کہ اس کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں، عمران خان کی جانب سے جو لانگ مارچ کیا جارہا ہے سمجھ سے بالاتر ہے، ایک بجے شروع ہوتا ہے پھر پانچ بجے ختم ہوجاتا ہے لگتا ہے عمران خان کو کسی کی مس کال کا انتظار ہے۔پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان جو بائیڈن کی مس کال کا انتظار کرتے رہے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری عمران خان کو بہت یاد آتے ہیں۔جس طرح آصف علی زرداری صاحب نے عمران خان کی سیاست کو ختم کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان سندھ میں آنا چاہتے ہیں تو آئیں ویلکم کرتے ہیں،
دوسری جانب انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ روزانہ انسانی جانوں کی بلی لے رہا ہے فسادی مارچ کے چھٹے روز 14سالہ بچے کو قاتل ٹرالر نے کچل ڈالا اب تک 4 انسانی جانیں فتنے کی ضد اور انا کی نذر ہو چکی ہیں انسانی جانوں سے کھیلنے والے ٹولے کو صرف اقتدار کی ہوس ہے ایک طرف بڑھکیں دوسری طرف منتیں کر کے گھڑی چور اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔فارن فنڈڈ پارٹی کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے۔سڑک چھاپ سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے اپنی مارکیٹنگ کر رھا ہے۔
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
-

پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی
پاکستان پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی ہے۔
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور پی پی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ وفاقی وزیر شیری رحمان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا کچھ بہتر نہیں ہوگا، کسانوں کو سپورٹ نہ کرنے سے صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد…
انہوں ںے کہا کہ جب ہم نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی تھی تو گندم کی اضافی فصلیں لگائی گئیں، 2008 میں ہم نے گندم کی امدادی قیمت 450 سے بڑھا کر 950 کر دی تھی، ہمارے سابقہ دورمیں اضافی گندم برآمد بھی کی گئی تھی جب ملک میں پیداوارنہیں ہوتی تو مجبوراً ہمیں گندم باہر کے ملکوں سے امپورٹ کرنا پڑتی ہے، باہر سے گندم امپورٹ کرنا ہمیں مہنگا پڑتا ہےگندم کی ایسی امدادی قیمت مقرر ہونی چاہئے جس سے کسان ا ور ملک دونوں کا فائدہ ہو۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ میٹنگز میں مختلف ممالک سے گندم امپورٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے بعد بہت سی زمینیں کاشت کے قابل نہیں ہیں، آج وزیراعظم نے ایک کسان پیکج کا اعلان کیا ہے، کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں، ہمارے احتجاج کے بعد امدادی قیمت کی سمری واپس لی گئی۔
ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ
سید نوید قمرالزماں شاہ نے کہا کہ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے کی من مقرر کی ہے، احتجاج پر ہمیں یقین دلایا گیا کہ وفاق گندم کی امدادی قیمت مناسب کی جائے گی، اس فیصلے سے کسان کو فائدہ ہوگا، کسان کو فائدہ ہوگا تو گندم کی فصل بھی لگے گی، سیلاب کے بعد کسانوں کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب سے 80 فیصد کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئی تصادم نہ ہو, ہم نے بھی لانگ مارچزکئے ہیں، وہ شارٹ کٹ مارچز نہیں تھے، آپ صبح نکلے اور شام کو گھر چلے گئے، ہم کراچی سے نکلے اور ہر دیہات میں رکتے ہوئے اسلام آباد پہنچے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کسی کا حق نہ چھنے، لیکن ڈنڈے برسانے، خون بہانے کی باتیں کریں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گےمشکل فیصلے ہمیں کرنے پڑے، آئین کے مطابق چلیں آئیں توڑنے کی بات نہ کریں، مارچ کی پرانی تصویریں ڈال رہے ہیں۔
Ppp rejects wheat support price approved by Ecc of the cabinet . Asks for a discussion in a full cabinet meeting before finalising
— Syed Naveed Qamar (@naveedqamarmna) October 31, 2022
قبل ازیں سید نوید قمرالزماں شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی پی نے وفاقی کابینہ کو کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت پر دوبارہ بحث کرائی جائے۔یاد رہے کہ روس نے پاکستان کے لیے گندم درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی چند روز قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی تھی جس میں وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کی تھی-
کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند
وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی، ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے، حکومت سے حکومت فریم ورک کے تحت گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔
روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔
2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت