Baaghi TV

Tag: پیکا ایکٹ

  • یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔

    آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے ان پر بھی پیکا قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل توہین آمیز اور منفی مہم چلائی۔

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    حکام کے مطابق یہ مقدمات ملک کے حساس ماحول اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے تناظر میں درج کیے گئے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے وقار اور قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،مزید شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

  • پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

    پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا،ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا،وکلا نے ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    اسرائیلی فوج نے ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    پاسدارانِ انقلاب نے شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

  • گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    لاہور: معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھیں-

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

    علی پور: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بے بس، گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  • مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک  کو جیل بھیج دیا گیا

    مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا

    کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافی فرحان ملک اور دیگر کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پیشی کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے کال سینٹر کیس میں فرحان ملک اور محمد اطیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرحان ملک اور محمد اطیر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ملیر جیل روانہ کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملیر جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ بنایا گیا اس کے ملزم نے کہا کہ وہ فرحان ملک سے پہلی بار ایف آئی اے آفس میں ملا ہے۔ ان کے موکل نے جو جرم کیا ہے، ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی کال سینٹر کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

    ایلون مسک امریکی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار

    پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    کراچی،حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  • صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم

    صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدا لت نے فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لیکر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

    عدالتی حکم پر صحافی فرحان ملک اور دیگر کو لانڈھی جیل منتقل کیا جا رہا ہے،وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ آج عدالت نے فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے صاف انکار کردیا ، دوسرے ملزم نے بتایا اس کی فرحان ملک سے پہلی ملاقات ایف آئی اے آفس میں ہوئی تھی، فرحان ملک نے جو جرم کیا ہے ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے فرحان ملک کی پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت پر سماعت 3 اپریل کو ہو گی جبکہ دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔

    فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا آرڈینس کے تحت جبکہ دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ کا ہےصحافی فرحان ملک پر پہلا مقدمہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹ کا ہے جبکہ دوسرے مقدمے میں غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کی دفعات شامل ہیں۔

  • فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

    فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس بک پر تنقیدی پوسٹس کرنے پر ضلع بھکر کے ایک ڈاکٹر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شہریار ولد رفیق احمد خان نیازی کے خلاف پولیس اہلکار کی مدعیت میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہریار پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر شہریار پر الزامات ثابت نہ ہوئے تو مقدمہ خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر شہریار سینئر سرجن ہیں اور ماضی میں میو ہسپتال میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ ان کے مریضوں کے لیے ایک پیغام تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن قرار دیا جبکہ دیگر افراد نے اسے قانون کے مطابق درست کارروائی قرار دیا۔ماہرین قانون کے مطابق، پیکا ایکٹ 2016 کا اطلاق ایسے سوشل میڈیا صارفین پر ہوتا ہے جو کسی فرد، ادارے یا حکومت کے خلاف غلط معلومات پھیلائیں یا نفرت انگیز مہم چلائیں۔ تاہم، تنقید اور آزادی اظہار کے معاملے پر اس قانون کا اطلاق ایک متنازع معاملہ بن چکا ہے۔

    اسلام آباد: خواتین کو گاڑی سے اتار کر تشدد،ملزم گرفتار

    آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

    جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

    نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

    بھارتی فلم دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا

    نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

  • میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، جس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے پیکا ایکٹ 2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19 میں تسلیم کیے گئے ہیں-

    یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہےکہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور آزاد صحافت پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ متعدد شقوں کی تعریف مبہم ہے اور انہیں واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا “جھوٹا” اور “جعلی” جیسے الفاظ کی واضح تعریف موجود نہیں، جبکہ “کوئی بھی فرد” کا مفہوم وسیع ہے اور اسے صرف متاثرہ فرد یا فریق تک محدود ہونا چاہیئے-

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    اجلاس میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے آزاد صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا کہا گیا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن جمہوری اقدار اور شفافیت کے لیے خطرہ ہے، یہ اجلاس اس بات پر زور دیتا ہےکہ سائبر کرائم اور میڈیا سے متعلق قوانین کو آئینی تحفظات،جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں سےہم آہنگ ہونا چاہیے-

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    اجلاس میں ڈیجیٹل اسپیس میں بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، اور اظہار رائے پر پابندی کے لیے مواد کی ریگولیشن پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ہتک عزت کے قوانین اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

  • ملک میں پارلیمنٹ کے کردار کو ختم کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان

    ملک میں پارلیمنٹ کے کردار کو ختم کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔

    باغی ٹی وی : پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب خون مارا، 26 ویں ترمیم کے نام پر آئین پر جو شب خون مارا گیا ہم نے اس کا مقابلہ کیا، عدلیہ کو اپنی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی، ملٹری کورٹس بناکر عدلیہ کو لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی، 26 ویں ترمیم کی 56 شقیں تھیں، ہم نے حکومت کو باقی شقوں سے دست بردار کرایا اور انہیں صرف 22 شقوں پر لے آئے مگر دوتین مہینے کی منصوبہ بندی کے بعد پھر کچھ لوگ انسٹال کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو دوبارہ لڑانے کی کوشش بھی کی گئی، ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں ان دو صوبوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں شام ہوتے ہی وہاں مسلح گروہ معاشرے کو کنٹرول کررہے ہیں مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے، ملٹری ہو یا ملیٹنٹ اسے عوامی رائے سے کوئی دلچسپی نہیں، ملک میں پارلیمنٹ کے کردار کو ختم کیا جارہا ہےجمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، ڈمی نمائندے عوام کا کیس نہیں لڑسکتے، جہا ں جہاں سے جے یو آئی کا نمائندہ منتخب ہوا وہاں امن تھاپیکا ایکٹ کے حوالے سے علی اعلان صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں پیکا ایکٹ پھیکا ایکٹ ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی بقاء ہمارے لئے ضروری ہے، ’’طاقت مردہ باد، عدالت زندہ باد‘‘ ہم قدم بہ قدم صحا فیوں کے ساتھ چلیں گے۔

  • پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

    پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی: پیکا ترامیم کے خلاف درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں پیکا ترامیم کے خلاف سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کر سکے، فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے،جعلی اسمبلی اور جعلی صدر کی جانب سے رولز بنانے کے عمل کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    پیکا ایکٹ (ترمیمی) 2025 کیا ہے؟
    پاکستان میں فیک نیوز اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیکا ایکٹ کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت آن لائن جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کو سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ ترمیمی بل 2025 کے مطابق، جو شخص جان بوجھ کر فیک نیوز پھیلائے گا یا کسی دوسرے کو ارسال کرے گا، جس سے معاشرتی خوف یا بدامنی پیدا ہو، اُس کے خلاف تین سال تک قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

    پیکا ایکٹ کا مقصد:
    پیکا ایکٹ کا مقصد آن لائن فیک نیوز کی روک تھام اور انٹرنیٹ پر پھیلنے والی غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے تاکہ معاشرتی امن قائم رہے اور عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے، اس ایکٹ کے تحت انٹرنیٹ پر جھوٹے اور توہین آمیز مواد پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاکہ یہ مسائل کنٹرول کیے جا سکیں۔

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    مذکورہ مقدمات میں پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائی نے پیکا ایکٹ کے تحت ان اقدامات کی اہمیت کو واضح کیا ہے، جہاں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کو سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

  • مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس نے کارروائی کی ملزم نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی، ملزم نے شہری کی ساکھ خراب کرنے کیلئے جھوٹی پوسٹ شیئر کی۔

    مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جعلی حکومت کالے قوانین سے اقتدار کو طول دے رہی ہے۔

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کالے قوانین کی فہرست میں نیا اضافہ ہے، حکومت کو متنازع قانون واپس لینا ہوگا قانون کے تحت کسی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے، صدر آصف زرداری بھی قانون پاس کر نے کے ذمہ دار ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، جبکہ یہ بل سینیٹ سے 28 جنوری کو منظور ہوا تھا،صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی سے مشاورت کے بغیر متنازع بل منظور کروا کر ‏وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی ہے، اس بل کا محور صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اس کا ہدف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی ہیں جس کا مقصد اختلاف رائے کو جرم بنا دینا ہے۔

    حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی