Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    تنخواہوں میں35 فیصد کٹوتی اور کپتانوں کے استعفے کے معاملے پر پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا کا موقف سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : پالپا نےاپنےبیان میں کہا کہ پی آئی اے سے 30 پائلٹ استعفےدے چکے ہیں ،پی آئی اے انتظامیہ تقریبا استعفےمنظور کرچکی ہے، مزید پائلٹس استعفے دینے کو تیار ہیں، سات سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ہوا،اوپر سے 35 فیصد سے زیادہ تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے-

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    پالپا نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی ائیر لائن فرسٹ آفیسرز کو 9 لاکھ روپے اور کپتان کو 16 سے 18 لاکھ تنخواہیں ادا کر رہی ہے ،پی آئی اے کےسینیئرترین کپتانوں کی تنخواہیں ساتھ لاکھ کے قریب ہیں پی آئی اے کے کپتانوں کے جانے سے ایئرلائین بحران کا شکار ہوجائےگی-

    میں عمران خان کی بیٹی کے برابر،سیاسی مخالف پر ذاتی حملہ نہیں کیا،مریم نواز

    پالپا کے مطابق یہی وہ پائلٹس ہیں جن کا نام 262 جعلی لائسنس کی لسٹ میں تھا،ان ہی پائلٹس کو دنیا کی ٹاپ کلاس ائیر لائن سے ملازمتوں کی آفر ہے، بیشتر پی آئی اے کے پائلٹس غیر ملکی ایئرلائن میں اچھے معاوضے پر جارہے ہیں-

  • قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کی جانب سے اعلان کردہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان ڈالر میں کیا گیا ہے،کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک زہار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    پرائیویٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن کے لیے کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور ساؤتھ ریجن میں کراچی ،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نارتھ سیکٹر کے لیے کم از کم کرایہ 910 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے،نارتھ سیکٹر جن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں-

    سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے کرایوں کا اعلان ممکنہ طور پر وزارت مذہبی امور کرے گی جس کے تحت کم از کم کرایہ ممکنہ طور پر 3 لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    پی آئی اے ممکنہ طور پر 21 مئی سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے تحت 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جبکہ 44 ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی 2 نجی ایئرلائنز عازمین کو لے کر حجاز مقدس جائیں گی۔

    پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لیے بوئنگ777 اور ایئر بس320 کا استعمال کرے گی۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والوں سے فی سیٹ 10فیصد کرایہ اسٹیشن بطور ایڈوانس وصول کرے گا اور یہ رقم ناقابل واپسی ہوگی فلائٹ کی روانگی سے 10دن قبل ٹکٹ بک کرا دیے جائیں گے اور حج ویزے کے لیے اس ٹکٹ کی مدت صرف 60 دن ہو گی۔

    اکانومی پیکج کے عازمین 7 کلو سامان اپنے ساتھ رکھ سکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 کلو سامان انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح ایگزیکٹو پیکج والےعازمین 7 کلو سامان اپنےساتھ رکھ سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ 46 کلو سامان ہاتھ میں رکھ سکیں گے ایک عازم اپنے ساتھ 5لیٹر آب زم زم کی بوتل مفت لا سکے گا جبکہ وزن زیادہ ہونے پر اضافی رقم کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

  • پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    کراچی: نئے سی ای او پی آئی اے کیلئے قومی ایئرلائن کے شعبہ ہیومن ریسورسز کو 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری ہے، نئے سی ای او پی آئی اے کے لئے 65 امیدواروں کی درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہوگئی ہیں۔

    پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کے پی آئی اے بورڈ انٹرویوز کرے گا۔

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی ہے، ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں ایئر مارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک تین سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی تھی-

  • پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ

    پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ

    مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم ہے

    پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والے نئے ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا ،گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری ،اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو گیا،طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز آج صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائیربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارہ شیڈول کا حصہ ہوں گے طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کے شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کے وسعت میں بھی مدد ملے گی جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھاپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشن طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے کوویڈ کے بعد پی آئی اے کے فعال طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے وفاقی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق کی ذاتی دلچسپی اور حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون کے باعث طیاروں میں اضافے کا عمل مکمل ہورہا ہے۔ ہوابازی کی صنعت مکمل طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے اور بڑھتی ہوئی مانگ کیلئے طیاروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے لیے ا شتراک

    ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے لیے ا شتراک

    ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے لیے ا شتراک

    باغی ٹی وی : ایبٹ پاکستان لمٹیڈ (ایبٹ) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے باہم شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد بچوں کی نشوونما میں بہتر غذائی ضروریات کے لیے معاون ثابت ہونے اور ناقص غذا سے اْن کی بڑھتی عمر میں رکاوٹ بننے کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔بچوں کو باورچی خانے کی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے آئیڈیاز،کھانے پینے کے حوالے سے رویے کو پہچاننے اور اُن کا سدباب کرنے کے لیے پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کومختلف چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ اُس کے علاوہ، بچوں کو بورڈ گیمز،پزلز اور کلرنگ بُکس بھی فراہم کیں جائیں گیں۔

    کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    بچوں کو صحتمند نشوونما اور بڑھتی عمر کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے،اور بالخصوص، زندگی کے ابتدائی برسوں میں جب اْن کا جسم تکمیل کے مراحل میں ہوتا ہے۔عموماً، بچے طویل عرصے تک کھانے میں نخرے دکھاتے ہیں،لہٰذا، یہ ممکن ہے کہ وہ باقاعدہ خوراک کے ذریعے مکمل اور متوازن غذائیت حاصل نہ کر سکیں جس سے اْن میں غذائیت کی کمی، قوت مدافعت کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، جسمانی نشوونما میں رکاوٹ، پٹھوں میں گوشت کی کمی وغیرہ جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جو تمام عمر برقراربھی رہ سکتے ہیں۔

    زندگی کے پہلے پانچ برسوں میں پیش آنے والے مسائل بچوں کی نشوونما میں دشواری اور مستقبل میں درکار صلاحیت میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ بچے اپنی زندگی کے پہلے پانچ برسوں میں ہی بالغ افراد کے قد کا 60 فیصد حاصل کر لیتے ہیں۔ والدین اوردیکھ بھال کرنے والوں کی یہ بات اولین ترجیح ہونا چاہیے،اوراْنھیں یقینی بنانا چاہیے،کہ مناسب نشوونما کے لیے بچوں کوصحیح غذائیت ملے جس سے اُن کا جسم پوری طرح بڑھ سکے اور وہ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

    اس حوالے سے ایبٹ کے جنرل منیجر،نیوٹریشن بزنس برائے پاکستان و عراق، عاصم شفیق نے کہ:”ہم بچوں کی نشوونما میں مناسب غذائیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے اپنی قومی ایئر لائن، پی آئی اے، کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں۔ ایبٹ، پیڈیا شیور (PediaSure) کے ذریعے،جوپاکستان میں سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ دودھ کے طور پر دیئے جانے والے سپلیمنٹ کی فراہمی کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہا ہے، غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور صحت مند نشوونما کو فروغ دینے مدد کرے گا۔“

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایئر وائس مارشل، عامر حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائنز کی حیثیت سے، ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے ملک کے مستقبل کی حفاظت اور ترقی میں پی آئی اے کا اہم کردار ہے۔لہٰذا، ہم نے ہیلتھ کیئر میں عالمی راہنما، ایبٹ کے ساتھ شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی سےلاپتہ ہونے والی 14سالہ دو لڑکیاں لاہور سے مل گئیں

  • پی آئی اے نے پانچ سالہ فنانشل پلان سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    پی آئی اے نے پانچ سالہ فنانشل پلان سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    پی آئی اے پائلٹس اور دیگر عملے کی کمی سے متعلق 5 سالہ فنانشل پلان پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی

    پی آئی اے نے آئی اے ٹی اے کی سفارشات پر مبنی پانچ سالہ فنانشل پلان بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 22 تک پی آئی اے میں مختلف وجوہات کی بنا پر 5793 ملازمین نکال دیئے گئے،پی آئی اے کوآپریشن و سروسز، آئی ٹی اور فنانس شعبے میں ماہر افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے پی آئی اے نے حال ہی میں ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہے، کوڈ شیئر معاہدے سے روا ں سال پی آئی اے کو 205 ارب کا ریونیو ملنے کا امکان ہے، 2018میں سپریم کورٹ کی نئی بھرتیوں پر پابندی سے ملازمین کی اوسط عمر 45.2 سال ہو گئی ملازمین کی اوسط عمر بڑھنے سے آپریشنل کارکردگی میں کمی ہوئی ہے، پی آئی اے کو ٹیکنالوجیکل اور کارپوریٹ علم رکھنے والے ملازمین کی ضرورت ہے،2026تک پی آئی اے کی سالانہ آمدن 1.6862 ارب ڈالر کی جائے گی،آئندہ پانچ سال میں پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد بڑھا کر 49 کی جائے گی،حکومتی مدد کے بغیر پی آئی اے نے 2022 میں چار اے320 جہاز خریدے، برطانیہ اور یورپ کی ہفتہ وار پروازوں کا فیصلہ 7 مارچ کو ہونے والے آڈٹ کے بعد ہوگا2026تک ملکی سطح پر پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 46 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، 2026تک سعودی عرب، یو اے ای، گلف، امریکا، برطانیہ، وسطی ایشیا ممالک تک توسیع دی جائے گی،2026تک انٹرنیشنل مسافروں کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ تک بڑھائی جائے گی،

    .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر ٹریفک بڑھنے سے فلائٹ آپریشن کیلئے نئے پائلٹس اور کیبن کریو کی ضرورت ہو گی، عدالت عظمیٰ سے 250 نئے ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی انٹرنیشنل ایوی ایشن رولز کے مطابق پی آئی اے کو 486 پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کی ضرورت ہے، پی آئی اے کے پاس 364 پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز موجود ہیں، عالمی معیار کے مطابق پی آئی اے کو سو سے زائد پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کی قلت کا سامنا ہے،پائلٹس کی کمی کی وجہ سے ریگولیٹرز کو ڈیوٹی کے اوقات کار میں اضافے کی درخواست کی گئی،جہازوں اور پائلٹس میں عدم تناسب کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو رہے ہیں،پائلٹس کی کمی کی وجہ سے صرف دسمبر میں 29 فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں،فلائٹس منسوخ کرنے سے شدید مالی نقصان ہو رہا ہے،عالمی سطح پر بھاری تنخواہوں کی وجہ سے پی آئی اے کو مسابقت کا سامنا ہے،پی آئی اے میں 12 پائلٹس کی جلد ریٹائرمنٹ اور این او سی کی درخواستیں زیر التوا ہیں،رواں سال 13 پائلٹس کی ریٹائرمنٹ سے قلت مزید بڑھ جائے گی،بھرتیوں پر پابندی ہٹنے کے باوجود پائلٹس کی ٹریننگ پر سال تک کا عرصہ لگے گا، رواں سال پی آئی اے کو کم از کم 80 نئے پائلٹس کی اشد ضرورت ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے بعد 109 پائلٹس پی آئی اے چھوڑ چکے ہیں،پی آئی اے میں رواں سال کم از کم 110 کیبن کریو کی ضرورت ہے، پی آئی اے میں رواں سال فنانس اور آئی ٹی شعبے میں 45 ملازمین کی ارجنٹ ضرورت ہے پی آئی اے کو رواں سال منیجمنٹ لیول پر 15 پروفیشنل کی بھرتیوں کی ضرورت ہے،250ملا زمین بھرتی کرنے سے پی آئی اے پر 9 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی بوجھ پڑے گا،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 ائیرپورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا،کسی ائیر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ائیرپورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی آئی اے پر بیرونی دباو ہے ،پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے ،روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی،کراچی ائیرپورٹ کی کیپسٹی کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے ،ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کررہے ہیں،قطر اورعرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز کے لیے بتایا ہے ،بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کررہے ہیں،ریلوے کی روزانہ کمائی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے ہیں،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈہ ترک کریں ،ہم کام کر رہے ہیں ،ریلوے میں ناکارہ لوگ نہیں ریلو ے میں مزید کوچز بھی آئیں گی، پاکستان میں اب کوچز بھی بنیں گی،ہمیں ریلوے میں ریونیوچاہیے

  • پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپ میں پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ شامل ہوگا، آڈت کامیاب ہونے کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ایاسا کی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

  • پی آئی اے میں نئےطیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری :فضائی سروس میں جدت بھی جاری

    پی آئی اے میں نئےطیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری :فضائی سروس میں جدت بھی جاری

    اسلام آباد:پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری :فضائی سروس میں جدت بھی جاری ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ائی اے کے بیڑے میں مزید ایک ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت ہوئی ہے اور یوں پاکستان ایئرلائنز کے بیڑےمیں اضافہ ہوا ہے

    رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے اور اس سلسلے کا چوتھا طیارہ بھی ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچ گیا ، بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا، اس جہاز کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔

    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری، ہفتہ کو مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ بیڑے میں شامل ہو گیا۔

     


    ستمبر میں‌ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا تھاکہ رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے جس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    ترجمان نے کہا کہ بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے کا چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچ جائے گا جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی ۔

    آج اس 14 ویں طیارے کی پاکستان میں آمد ہوگئی ہے، اور یوں پاکستان کے فضائی سروس میں بھی بہتری آرہی ہے

  • پی آئی اے کو اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کیلئے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی

    پی آئی اے کو اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کیلئے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی

    وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا-

    باغی ٹی وی : جلاس میں چیف ایگزیکٹو آفییسر ،چیف کمرشل آفیسر، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، چیف فنانشل آفیسر نے شرکت کی –

    قازقستان کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

    اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کے لیے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ پروازوں کے شیڈول میں بہتری لائی جائے-

    سعد رفیق نے موسم سرما میں کراچی اور لاہور سے سکردو کی پروازیں دوبارہ شیڈول کا حصہ بنانے کی اور چھوٹے کمرشل جیٹ جہازوں کےآپریٹرز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی-

    اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

    انہوں نے کہا کہ بہترین معیار کے حامل تین Wide Body جہاز بہت جلد پی آئی اے فضائی بیڑے کا حصہ بننے جا رہے ہیں علاوہ ازیں اجلاس میں پاک بحریہ کو دیے جانے والے اے ٹی آر جہاز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا-

    فلائٹ کچن کی مزید بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اجلاس میں پی ای سی کمپلیکس کی پاک فضائیہ کو منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-