Baaghi TV

Tag: پی ائی اے

  • پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    لاہور:پی آئی اے نے استنبول کے لئے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معاہدے کے تحت سفر کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر پی آئی اے استنبول کا آپریشن شروع کررہا ہے۔

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازوں چلائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معائدے کے تحت سفر کر سکیں گے، معائدے کی رو سے مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 کے ذریعے آپریٹ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

  • پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    اسلام آباد:پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر ہوابازی کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے منقطع روابط دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں

    وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں

    پی آئی اے انتظامیہ کا فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پاکستانی ایوایشن حکام کی ٹیم برسلز روانہ کی جائیگی جو یورپی فضائی ایجنسی کو آپریشن بحال کرنے کیلئے اقدامات پر آگاہ کریگی

    وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے اور وزارت ہوابازی کی ٹیم امریکہ اوائل ستمبر میں روانہ ہوگی جو ان کے فضائی سیکیورٹی، سیفٹی اور آپریشنل معملات پر بات چیت کرے گی

    خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لندن ہیتھرو ائیرہورٹ کے سلاٹس کو محفوظ بنانے کیلئے پی آئی اے کی ٹیم فوری طور ہر برطانیہ جائے گی اور اس معاملے پر کام مکمل کرکے واپس آئیگی

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر بلاول کی مبارکباد

    اس موقع پر متاثرین سیلاب کی ریلیف کیلئے وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی ایم اے کا امدادی سامان بلا معاوضہ اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے تمام قومی اداروں کو مل کر اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا

  • کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی:شہرقائد میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، بارش کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی تین پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 چار گھنٹے تاخیر سے شام 7:36 بجے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے نجف کی پرواز پی کے 219 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے 9 بجے شیڈول ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز FZ-336 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوئی، ایرسیال ایرلاین کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 125 بھی 53 منٹ تاخیر سے شام 7:53 بجے روانہ ہوئی۔

    ایربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز PA 406 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 10:35 بجے شیڈول ہوئی، پی آئی اے کی رات 10 بجے کی پشاور کی پرواز کو رات ایک بجے شیڈول کردیا گیا۔

    سیرین ایر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER524 منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد کی پرواز PK340 بھی منسوخ کردی گئی۔امارات ایرلاین کی کراچی سے دبئی کی پرواز EK-609 منسوخ کردی گئی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث پی آئی اے کی کوئٹہ سے کراچی کی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ لینڈ کی ہدایت کی گئی، پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بھی بارش کے باعث پرواز پی کے 311 کو ملتان لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، پی کے 311 کو سہ پہر 2:55 پر کراچی لینڈ کرنا تھا لیکن پرواز تاحال ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو رات 9 بجے ملتان سے کراچی لینڈنگ کا نیا وقت دے دیا گیا ہے۔

  • 75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی

    75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی

    لاہور: پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پاکستانی سیاح بھارت روانہ ہوں گے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے سلسلے کی شروعات میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے لیے پی آئی اے اور ائیر انڈیا کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    انہوں نے بتایا کہ دونوں ہوائی کمپنیاں سیاحوں کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گی پاکستانی سیاحوں کا وفد 29 جنوری کی صبح لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگا اور یکم فروری کو واپس لوٹے گا تین روزہ سیاحتی دورے کے دوران پاکستانی سیاح اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر، جے پور، آگرہ، متھرا، ہری دوار سمیت دہلی جائے گا جہاں وہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر حاضری دے گا۔

    ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق سیاحتی دورے کے اخراجات 1500 امریکی ڈالر ہیں۔ دہلی اور آگرہ میں فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کے دوران الگ کمرہ لینے کی صورت میں 200 امریکی ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

    خیال رہے کہ یکم جنوری کو بھارتی سیاحوں کی پاکستان آمد کے بعد اب 75 برس میں پہلی بار پاکستانی سیاح پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 29 جنوری کو بھارت جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری نہیں کرتے تاہم دونوں ممالک کے مابین مذہبی یاترا کا 1974 کا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت بھارت سے سکھ اور ہندویاتری پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری اور اہم مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں-

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    جن میں بابا گورو نانک کا جنم دن، ان کی برسی، وساکھی، گوروارجن دیو جی کا شہیدی دن، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، شری کٹاس راج مندر اور میرپور ماتھیلومیں ہندؤوں کے مذہبی مقامات کی یاتراشامل ہیں اسی طرح پاکستان سے زائرین حضرت نظام الدین اولیاؒ، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، صابر پیاؒ کلیئر شریف، اور چندا یک دیگر بزرگان کے سالانہ عرس کی تقریب میں شریک ہوتے ہیں-

    پاکستان ریلوے نے کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا

    یاتریوں اورز ائرین کی آمد و رفت کو متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی دیکھتی ہے اور انتظامات کرتی ہے 1974ء کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں سے مذہبی تہواروں پر آنے جانے کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس استعمال کی جاتی ہے یا پھر یہ وفود پیدل آتے جاتے ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ملکوں کی سرکاری ہوائی کمپنیاں سیاحوں کو سفری سہولت فراہم کریں گی-

    امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

  • وزیراعظم کے حکم پربیرون ملک پھنسے ہوئے 23 پاکستانی طلباکوبحفاظت منگوا لیا گیا

    وزیراعظم کے حکم پربیرون ملک پھنسے ہوئے 23 پاکستانی طلباکوبحفاظت منگوا لیا گیا

    اسلام آباد :سنٹرل رشین اسٹیٹ بشکک سے ایک خصوصی طیارہ 29 افراد کولیکر لاہور پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق روسی سنٹرل اسٹیٹ بشکک میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پریشان حال اورپھسنے ہوئے پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت وہاں سےنکالنے اور پاکستان پہنچانے کےلیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی حکم دیا تھا

    ادھر ذرائع کے مطابق سنٹرل رشین اسٹیٹ بشکک سے پاکستان پہنچنے والے خصوصی طیارے میں چھ کریو ممبر ز بھی موجود تھے،،ائر پورٹ زرائع کے مطابق طیارے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 23 طالبعلم ہیں جو بشکک میں پھنس گئے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستانی طالبعلم بشکک کے اندرونی خلفشار کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ان طالبعلموں کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے کہا گیا تھا

    ائر پورٹ زرائع پاکستانی طالبعلم بشکک کے اندرونی خلفشار کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھےطیارہ پاکستانی مسافروں کو چھوڑ کر کل واپس روانہ ہوجائے گا۔۔