Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل 10

  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہےٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی،شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 الیون:

    1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
    2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
    3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
    4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
    5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
    7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
    9. حسن علی (کراچی کنگز)
    10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
    11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

    10

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ،لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ،لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا، جسے لاہور قلندرز نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، لاہور قلندرز اس فتح کے ساتھ پی ایس ایل ٹائٹل تین مرتبہ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس بڑے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔اننگز کی خاص بات حسن نواز اور فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ رہی، جنہوں نے ابتدائی اوورز میں ہی لاہور کی بولنگ پر دباؤ ڈال دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

    لاہور قلندرز کے گیند بازوں نے درمیانے اوورز میں واپسی کی کوشش کی، تاہم کوئٹہ کے بیٹرز نے آخری اوورز میں ایک بار پھر تیز رفتاری سے اسکور کیا اور ٹیم کو ایک مضبوط مجموعے تک پہنچا دیا۔

    ٹاس کے بعد سعود شکیل نے کہا کہ فائنل سے قبل ہمیں آرام کا موقع ملا، جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور قلندرز کی مضبوط باؤلنگ کے خلاف ایک بڑا اسکور بنانا چاہتے ہیں اور انہیں مشکل ہدف دینے کی کوشش کریں گے، جبکہ میں نے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کے دباؤ کو محسوس نہ کریں۔

    ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے سعود شکیل نے بتایا کہ محمد وسیم مکمل فٹ نہیں تھے، اس لیے ان کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم تسلسل سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آج بھی اسی کارکردگی کو دہرانا چاہتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنے کردار کا علم ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ سکندر رضا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہیں شکیب الحسن کی جگہ پلئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

    پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سے قبل پی ایس ایل کے مختلف مراحل میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا جا چکا ہے، جب کہ اس بار فائنل میچ کے دوران پاک بحریہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل میچ کے دوران اننگز کے وقفے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں پاک بحریہ کے نمایندگان بھی شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں کا پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن منعقد ہوا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سعود شکیل نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا فائنل اتوار 26 مئی کی شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ پی سی بی نے کسی ممکنہ تاخیر یا بارش کی صورت میں اسی روز کو ریزرو ڈے کے طور پر مختص کیا ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف عزمِ راسخ ، تحریر:جان محمد رمضان

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع اچانک ترکی کے دورے پر پہنچ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    ادبی دنیا کا پہلا ایوارڈ.تحریر:کنزہ محمد رفیق

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی پر فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی پر فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث اوورز کی تعداد 13،13 مقرر کی گئی۔میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا ٹاس رات 9 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ میچ کو محدود اوورز میں کھیلنے کا فیصلہ بارش کی شدت کے باعث کیا گیا۔

    قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 149 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔محمد نعیم نے 10 گیندوں پر جارحانہ 22 رنز بنائے۔دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 5، کوشال پریرا 17، سکندر رضا 4 اور آصف علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    زلمی کی جانب سےاحمد دانیال، علی رضا اور ڈینئل سیمز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 123 رنز تک محدود رہی اور مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ لاہور قلندرز کی شاندار فیلڈنگ اور بولنگ نے زلمی کی بیٹنگ لائن پر دباؤ برقرار رکھا، جس کے باعث وہ میچ میں کم بیک نہ کر سکے۔لاہور قلندرز نے یہ اہم میچ 26 رنز سے جیت کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث میچ کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان گروپ مرحلے کا مقابلہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ شدید آندھی اور بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی اور بعد ازاں امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آنے والی تیز آندھی اور بارش کے سبب پچ کو کور کیا گیا، جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے پانی نکالنے اور حالات بہتر بنانے کی کوششیں کیں۔ امپائرز کی جانب سے موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے جائزے کے بعد محدود اوورز کے میچ کا اعلان کیا گیا۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

  • پی ایس ایل 10، غیر ملکی کھلاڑیوں نے  پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی

    پی ایس ایل 10، غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں دستیاب نہ ہونے والے متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی باقی 8 میچز کے لیے شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، شکیب الحسن (بنگلہ دیش)، بھانوکا راجا پاکسے (سری لنکا)، دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو (سری لنکا)، گلبدین نائب (افغانستان)، جارج منسے (اسکاٹ لینڈ)، ایلکس ہیلز (انگلینڈ) اور رسی وین ڈر ڈیوسن (جنوبی افریقہ) جیسے کھلاڑی ابتدائی میچز کا حصہ نہیں تھے، تاہم اب یہ تمام کھلاڑی 17 مئی سے راولپنڈی میں میدان میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا، اور تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
    🔹 بقیہ میچز کا شیڈول:
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لیگ کے آخری 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پلے آف اور فائنل سمیت باقی میچز ہوں گے۔

    🔹 کھلاڑیوں کی ٹیموں میں شمولیت:
    شکیب الحسن اور راجا پاکسے → لاہور قلندرز

    گلبدین نائب، دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو → کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    جارج منسے → کراچی کنگز

    الیکس ہیلز، رسی وین ڈر ڈیوسن، ڈیوڈ وارنر، بین میک ڈرموٹ، جیمز ونس، سکندر رضا، لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران اور کوشل مینڈس بھی پاکستان آمد کی تصدیق کر چکے ہیں۔

    🔹 نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت؟
    نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو این او سی (NOC) کے اجرا میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم پی سی بی کیوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچز 17 مئی سے 25 مئی کے دوران کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ 25 مئی کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز راولپنڈی سے ہوگا، جہاں 17 اور 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میچز (ایک دن میں دو میچ) ہوں گے، جبکہ 19 اور 20 مئی کو آرام کے دن ہوں گے۔ری شیڈولڈ شیڈول کے مطابق ایک کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر میچز اور فائنل، تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تمام فرنچائزز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے کھلاڑی 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں، جبکہ انہیں رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد پی ایس ایل 10 کا نیا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کرے گا۔

    وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

  • گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز اسکور کیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن لاہور قلندرز کی ہے، جب کہ چوتھی پوزیشن کراچی کنگز اور پانچویں پشاور زلمی کی ہےٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

  • پی ایس ایل 10:کراچی کنگز  سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    پی ایس ایل 10:کراچی کنگز سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز سے 87 رنز سے شکست ملتان سلطانزپلے آف سے باہر ہوگئی-

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی،ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے،کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

  • پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ کا  قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ کا قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

  • پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    لاہور: پی ایس ایل 10 کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے،میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں،یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے، یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے 2مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    پہلگام واقعہ:بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا،طلال چوہدری

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید