Baaghi TV

Tag: پی ایف ایف

  • پاکستان کا  سعودی عرب میں خواتین کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ

    پاکستان کا سعودی عرب میں خواتین کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ستمبر میں سعودی عرب میں ہونے والے ملٹی نیشنل ویمنز ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی دعوت قبول کر لی۔سعودی مملکت ستمبر میں خواتین کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے پی ایف ایف سے چند روز قبل سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے رابطہ کیا تھا۔ جیسے ہی پی ایف ایف کو ٹورنامنٹ کے بارے میں بقیہ معلومات مل جائیں گی تو وہ اس ماہ کے آخر تک خواتین ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا، اس حوالے سے پی ایف ایف پرامید ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کی نشوونما کے لیے اہم ثابت ہوگا کیونکہ انہیں مزید بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی کپ کھیلا تھا۔
    اس ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں پاکستان، سعودی عرب، کوموروس اور ماریشس نے حصہ لیا۔
    پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم نے 2023 میں اب تک کل سات میچز کھیلے ہیں ،گرین شرٹس نے آخری بار جولائی میں سنگاپور کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا تھا جس میں وہ زبردست مظاہرہ کے بعد 1-0 سے ہار گئے تھے۔

  • ایشین ہاکی چیمپئینز میں پاکستان کو کامیابی ملی

    ایشین ہاکی چیمپئینز میں پاکستان کو کامیابی ملی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیا بی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم آخر کار ایونٹ میں کامیا ب ہوگئی ہے۔ اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا بھارت کے شہر چنائی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔

    پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نےکوریا اور جاپان سے میچ برابر کیا تھا۔ پاکستان کا اگر بھارت سے میچ برابر بھی ہوجاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کوہوگا۔

  • مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بیزینا کا نیا ریکارڈ

    مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بیزینا کا نیا ریکارڈ

    مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بینزینا فیفا ورلڈکپ میں اسلامی اسکارف کے ساتھ کھیلنے والی پہلی خاتون پلیئر بن گئیں ۔پچیس سالہ نوہیلا بینزینا مراکشی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری ویمن فٹبال ورلڈکپ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی مراکشی ٹیم اس وقت مرکز نگاہ بنی جب ان کی پلیئر اسلامی اسکارف کے ساتھ اِن ایکشن ہوئیں ، عالمی سطح پر سخت مخالفت اور رکاوٹ کے باوجود نوہیلابینزینا نے اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال کھیل کر تاریخ رقم کر دی ہے ،،، ٹیم مراکش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں جرمنی سے چھ صفر کی شکست ہوئی،

  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فیفا فرینڈلی میچ کھیلنے کے لیے سنگاپور پہنچ گئی

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فیفا فرینڈلی میچ کھیلنے کے لیے سنگاپور پہنچ گئی

    پی ایف ایف کے مطابق قومی ٹیم بروز منگل سنگاپور کے خلاف واحد دوستانہ میچ کھیلے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
    شیڈول کے مطابق پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف دو میچ کھیلنا تھے تاہم این او سی اور ویزا کے اجرا میں تاخیر کے باعث 15 جولائی کو ہونے والا میچ دونوں فیڈریشنز کی باہمی رضامندی سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
    پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا رینکنگ 157 جبکہ سنگاپور کی رینکنگ 131 ہے تاہم پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز اس دوستانہ میچ میں اچھے نتائج کے لئے پر امید ہیں ۔

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سنگا پور روانہ

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سنگا پور روانہ

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا چھبیس رکنی دستہ دورہ سنگاپور روانہ ہو گیا،ویمنز فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ بینکاک سنگاپور پہنچے گا این او سیز ، ویزوں اور ٹکٹس کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ایک میچ منسوخ کردیا گیادورہ کا واحد دوستانہ میچ 18 جولائی کو شیڈول ہے،

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا دورہ سنگاپور ، ٹکٹس کا معاملہ بھی حل ہو گیاقومی ٹیم کل رات 11:40 پر سنگاپور روانہ ہو گی ویمنز اسکواڈ لاہور سے براستہ بینکاک سنگاپور پہنچے گا ، آج ہونے والا میچ باہمی مشاورت سے منسوخ کردیا گیا تھامنسوخ کا سبب این او سی اور ویزے کا تاخیر سے اجرا تھا
    پاکستان ویمن کی ٹیم رینک 157 ، سنگاپور 131 ہےدورہ کا واحد دوستانہ میچ 18 جولائی کو شیڈول ہے واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا لیکن این او سی اور ویزے کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا جس کی وجہ سے ہفتے کو شیڈولڈ پریکٹس میچ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

  • سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ  فائنل

    سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ فائنل

    پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ نے سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کو فائنل کردیا، قومی ٹیم ہفتے کو سنگاپور کیلئے روانہ ہوگی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی منیجمنٹ نے بتایا کہ سنگاپور کے خلاف فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی 20 پلیئرز کی فہرست فائنل کرلی گئی ہے۔
    کراچی میں ہونے والی کیمپ میں شرکت کرنے والی کریمہ مہدی، نورین بیگ، سحرزمان، صاحبہ شیردل، فاطمہ ناز اور مافیہ پروین حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق پاکستان کی 20 رکنی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی جبکہ اسکواڈ کے فارورڈز میں عالیہ صادق، انمول حرا، اسرا خان، نقیہہ علی، سنوبر عبدالستار اور ذولفیا نذیر شامل ہیں۔
    حتمی اسکواڈ میں مڈفیلڈرز میں علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامن فرید، سوحا ہیرانی اور زہمینہ ملک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیفینڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور صوفیہ قرییشی سنگاپور کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • پی ایف ایف کے زیر نگرانی سیف گارڈنگ  ورکشاپ کا انعقاد

    پی ایف ایف کے زیر نگرانی سیف گارڈنگ ورکشاپ کا انعقاد

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام سیف گارڈنگ ورکشاپ کا اہتمام لاہور کے ینگ راوی کلب میں کیا گیا،اس میں بچوں کے تحفظ، استحصال اور ان کے معاملات میں غفلت جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے موئثر حکمت عملی پر بات کی گئی،ورکشاپ کے شرکاءنے سوالات سے بھی اپنے علم میں اضافہ کیا۔ پروگرام کی نگرانی کرنے والی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کم عمر کھلاڑیوں کے معاملات پر خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ورکشاپ میں شرکاءکو سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے،اس طرح کے مزید پروگراموں سے آگاہی کا سفر جاری رکھیں گے۔

  • قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کی تیاریاں شروع

    قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کی تیاریاں شروع

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کوشیشں رنگ لے آئی بالاخر قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو سنگاپور روانگی کا این او سی جاری ہو گیا وزارت داخلہ و خارجہ کی جانب سے ویمن فٹبالرز کو این او سی جاری کیے گئے
    قومی ٹیم کی سنگاپور روانگی حکومتی اجازت سے مشروط تھی قومی ٹیم کی روانگی 13 جولائی کو شیڈول تھی،روانگی کا نیا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا واضح رہے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کےلیے ایک حکومتی عہدیدار بھی کوششیں کررہے تھے۔ تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شروع میں این او سی سے معذرت کے باوجود بھی سمری متعلقہ وزارت کو بھجوادی تھی، پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے این او سی کے لئے پر امید تھی، ، تاہم تاخیر سے این او سی ملنے پر صرف ایک میچ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

  • ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی ،سپورٹس بورڈ کا این او سی دینے سے انکار

    ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی ،سپورٹس بورڈ کا این او سی دینے سے انکار

    قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی کے معاملے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اورسنگاپور کی ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان 15 اور 18 جولائی کو میچز شیڈول ہیں پی ایس بی زرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میچز کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز این او سی کیلئے تمام دستاویزات 6 ہفتے پہلے بھیجیں۔ باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی نے وقت کی کمی کی وجہ سے این او سی کے اجرا سے معذرت کرلی ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کو جواب میں کہا کہ عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست 3 جولائی کو ملی، درخواست تاخیر سے ملی، لہذا این او سی پر کام نہیں ہوسکتا۔