Baaghi TV

Tag: پی ایچ ایف

  • پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس میں آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے،پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔

    طارق بگٹی نے کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔

    طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت

    قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی –

    شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا۔

    قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی نے 2 ماہ میں انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے جب کہ ان کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کرانا ہے ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کے انتخابات اور آڈٹ کی ذمہ داری دی تھی، تاہم فیڈریشن نے کانگرس، ایسوسی ایشنز اور کلبوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، ایسی صورتحال میں دو ماہ میں انتخابات کرانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج

    کمیٹی نے طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی،اس موقع پر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ فیڈریشن ایک خودمختار ادارہ ہے، انہیں کانگرس کا اعتماد حاصل ہے شہلا رضا نے الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی تھی حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے، ہم نے حیدر حسین کیخلاف متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروا کھی ہے۔

    عدالتوں سے غیر حاضر ی:پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتار ی کا حکم

    وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ فیڈریشن جلد انتخابات کرا کے تنازع ختم کرے تاکہ معاملہ شفاف ہو سکے،اجلاس میں ایف آئی اے کے حکام بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں فیڈریشن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سپر ٹائیفون راگاسا : چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    اسلام‌ آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 24 اگست کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا تھا،خالد سجاد کھوکھر نے بتایا تھاکہ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کاووٹ لیناپڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تاہم اب پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنےکیلئےلیٹر جاری کردیا ہے،دوسری جانب پی ایچ ایف کا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول تھا صدر پی ایچ ایف نے 23 اگست کو جاری ہونے والے لیٹر کو منسوخ کردیا، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کرنے سفارش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےجاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے گی۔

    شہباز شریف بھی پاکستانی کرکٹرز کی بولنگ کے مداح

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔قومی کھیل کی بہتری کیلئے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا۔ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔
    ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کا میچ اپنے نام کر دیا

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کا میچ اپنے نام کر دیا

    بھارتی شہر چنئی میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا میچ جیت لیا ، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید دو گول کرکے 1 کےمقابلے میں 6 گول سے میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔
    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے6 میچز کھیلے جس میں سے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، 2 میچز ڈرا اور 2 ہی میچز میں شکست کا منہ دیکھا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ایونٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی

  • ہاکی چیمپئین ٹرافی،قومی ٹیم سیمی فائنل سے آوٹ

    ہاکی چیمپئین ٹرافی،قومی ٹیم سیمی فائنل سے آوٹ

    پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی کے کی امید یں ماند پڑنے لگی،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ راؤنڈ میں صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، پاکستان نے کل 5 میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، 2 ہارے اور دو ڈرا ہوئے ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لئے چین کے خلاف 11 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔

  • ایشین ہاکی چیمپئینز،پاکستان کی نظریں سیمی فائنل پر

    ایشین ہاکی چیمپئینز،پاکستان کی نظریں سیمی فائنل پر

    بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔مہمان ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میچ میں شکست سے بچنا ہوگا۔ دوسری طرف، بھارت نے آخری چار میں اپنی جگہ پہلے ہی بک کر لی ہے۔اگر جاپان دن کے پہلے میچ میں چین کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوا تو پاکستان بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ دریں اثنا، ملائیشیا کے خلاف کوریا کی شکست بھی پاکستان کے حق میں ہوگی لیکن سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا، اس صورت میں، گول کے فرق میں نیچے آسکتا ہے خاص طور پر اگر جاپان نے چین کو شکست دی۔

  • قومی ٹیم  ہاکی چیمئینز ٹرافی کھیلنے بھارت پہنچ گئی،

    قومی ٹیم ہاکی چیمئینز ٹرافی کھیلنے بھارت پہنچ گئی،

    پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی،،چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی قومی پلیئرز نے واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز بنگلور پہنچے جو کہ رات 9 بجے میزبان شہر چنائے پہنچیں گے، پاکستان 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا، اگلے ہی روز کوریا سے مقابلہ ہو گا،6 اگست کو جاپان جبکہ 7 اگست کو چین سے آمنا سامنا ہو گا، پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے زور کا جوڑ پڑے گا ، ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا

  • پی ایس بی کی جانب سے ہاکی ٹیم کو ایشئین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی اجازت مل گئی

    پی ایس بی کی جانب سے ہاکی ٹیم کو ایشئین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی اجازت مل گئی

    پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
    این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایشین میں پاکستان کے علاوہ میزبان بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا جس کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔