Baaghi TV

Tag: پی اے ایف

  • پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا  بھارتی دعویٰ بے نقاب

    پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا بھارتی دعویٰ بے نقاب

    بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کردی۔

    بھارتی صحافی سے گفتگو میں اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں، بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے، حملہ آوروں نے کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور حملہ کیا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ اگر حملہ آور واقعی بیرونی تھے تو بی ایس ایف کی اتنی چوکیاں عبور کیسے کیں؟ مودی کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے فوراً پاکستان پر الزامات عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پاکستان اور چین دونوں نے اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی حکومت نے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا،بھارت کے پاس حملے سے متعلق کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے، ثبوت تب ہوتا کہ بی ایس ایف والے اگر کسی کو پکڑ لیتے، ہر بار جو بھی حملہ آور آتے ہیں وہ فوجی وردی میں ہی کیوں آتے ہیں؟

  • پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    سرگودھا :پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ،اطلاعات کے مطابق آج پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر JF-17، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ PAAK نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اتحادی ممالک اور پاک بحریہ کے ٹرینیز سمیت مجموعی طور 1601 ایرو اپرنٹسز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ان مسا ئل پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی نےکامیابی سے ہمکنار ہونے والے ٹرینیز کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید براں انہوں نے تربیت کے مقاصد کے حصول کے لیے اکیڈمی کی انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مخلصانہ کاو شوں اور لگن کو بھی سراہا ۔

    مہمانِ خصوصی نےاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیزمیں ٹرافیا ں بھی تقسیم کیں۔ ایروناٹکس میں بہترین کارکردگی پراصغر خان ٹرافی اے سی دانش لیاقت کو دی گئی۔ ایوی آنکس ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی پرنورخان ٹرافی ایرو الیکٹرومیک ٹیکنیشن – II ارسلان لطیف کو دی گئی۔ اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین اویس عابد کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ بنگلا دیش ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے کاپل اکرم حسین بہترین کارکردگی پربیسٹ فارن ٹرافی کےحقدار ٹھرے۔ مجموعی طور پربہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی اے سی عبدالقدوس کو عطا کی گئی۔

  • پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر، قومی اسکی چیمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات

    پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر، قومی اسکی چیمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات

    پی اے ایف ا سکی ریزورٹ نلتر میں 29ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات

    29ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ2022 کی تقریب تقسیم انعامات آج پی اےایف اسکی ریزورٹ نلترمیں منعقد کی گئی۔ ایئر مارشل مغیث افضل چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے پاک فضائیہ اور ونٹراسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی۔

    مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے 29 ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ2022 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے زاہد عباس، میر نواز اور وقاص اعظم کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کےتمغوں سے نوازا گیا۔ 5ویں اسنو بورڈ چیمپیئن شپ 2022 میں گلگت بلتستان ونٹر ایسوسی ایشن کےخالد حسین نےسونے کا تمغہ جیتا جبکہ گلگت بلتستان کے زاہد عباس چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے اور ہندوکش کے علی حسنین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    قبل ازیں ایئر وائس مارشل عمران ماجد، ایئر آفیسر کمانڈنگ، فیڈرل ایئر کمانڈ نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان میں نہ صرف اسکیئنگ کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ ابھرتے ہوئے اسکئیرز کو بین الاقوامی سرمائی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔