Baaghi TV

Tag: پی تی آئی

  • عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

    عمران نیازی کی انا نے ملک کو تباہی کے نہج پر پہنچایا ہے،سعیدغنی

    وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی انا پرست انسان ہیں اور بدقسمتی سے ان کی انا پاکستان سے بھی اونچی ہے، انہیں پاکستان کی بھی پرواہ نہیں،پی ٹی آئی کو جب تک سہولت ملتی رہی سب ٹھیک تھا، عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے اور دوسری صورت میں ملک کی تباہ کرنا ہے،پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگے، وزیر اعلی کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، لیکن بدقسمتی سے علی امین گنڈہ پور جو کچھ کررہے ہیں وہ سی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بلاول ہائوس میڈیا سیل میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے نائب صدر نیاز احمد خان کی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری دل محمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    اس موقع پر سعید غنی اور وقار مہدی نے اے این پی کے سینئر نائب صدر نیاز محمد خان، ماجد نیاز خان، سید محمد خان، اسماعیل مندوخیل سمیت دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام شمولیت کرنے والے ساتھی پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر نیاز محمد خان نے کہا کہ انہوں نے 40 سال اے این پی میں مختلف عہدوں پر رہ کر کام کیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت کے عوام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں رہنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اگر کوئی سیاسی جماعت لے کر چل سکتی ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اسی لئے وہ پیپلز پارٹی میں اپنے تمام عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ آج شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ایک انا پرست اور ہٹ دھرم انسان ہے اور بدقسمتی سے اس کی انا پاکستان سے بھی اونچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ اسے ملک کے مفادات کا کوئی خیال نہیں اور اس سے بڑا ملک دشمن بھی کوئی نہیں ہے۔
    سعید غنی نے کہا کہ 2014 کا عمران کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں کہ وہ اگر حکومت میں ہوگا تو سب ٹھیک چلے گا ورنہ کچھ ٹھیک نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں بھی اس نے آئی جی، ڈی آئی جی کو دھمکیاں دیں، پارلیمنٹ، ٹی وی اسٹیشن اور تھانوں پر حملے کروائے اور ملک کے عوام کو سول نافرمانی کی جانب راغب کرنے کی سازشیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی جب تک اسٹیبلشمنٹ اس کے ناجائز، غیر قانونی اور غیر آئینی مطالبے پورے کرتی رہی سب ٹھیک تھا، جب فوج نے بانی تحریک انصاف سے ہاتھ اٹھایا اس وقت سے وہ فوج کے خلاف ہوگیا۔
    انہوں نے کہا کہ کسی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک کی معیشت ہوتا ہے کیکن نیازی کہتا رہا اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہے، اس نے کہا کہ اس ملک کے تین ٹکڑے ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی چاہتا رہا پاکستان کی معیشت اور ملک اثاثے لٹ جائے اور اس نے جاتے جاتے آئی ایم ایف سے بے فائدہ معاہدے کئے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس انا پسند شخص کے غلط معاہدوں کا خمیازہ آج موجودہ حکومت اٹھا رہی ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ کسی سے ڈھکہ چھپا نہیں۔ نیازی کی گرفتاری کے بعد انکے کارندوں نے ملک اور فوج کا دنیا میں تماشہ بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کسی غیر ملکی کے امداد نہیں لے سکتی، اگر کوئی اسرائیلی یا بھارتی کسی سیاسی جماعت کو فنڈ دے یہ سمجھ سے باہر ہے اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں۔
    ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی بننے کے بجائے پی ٹی آئی کے کارندے بنے نظر آتے ہیں۔ گنڈاپور عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ڈنڈا اٹھائے شیشے توڑتے پھر رہے۔ کے پی کے میں گورنر راج کے نفاز کے سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگے، اٹھارویں ترمیم کے بعد پیپلز پارٹی نے ایسے بلز منظور کروائے ہیں کہ اب آسانی سے گورنر راج نہیں لگ سکتا۔
    آئینی ترامیم کے سوال ہے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ملک کے آئین میں اب ترمیم ہونے جارہی ہیں، آئینی عدالت اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے۔ 2006 میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے میثاق جمہوریت میں واضح طور پر آئینی عدالتوں کا ذکر ہے اور 2024 کے پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت سپریم کورٹ اپنا پچاسی فیصد وقت سیاسی کیسز میں وقف کررہا ہے۔ملکی عوام اپنے کیسز لیکر رل رہی اور عدالتوں کے پاس وقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتی نظام درست کون کریگا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام ٹھیک کیا جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس ملک کے لوگوں کو فوری انصاف ملنا چاہیے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے خلاف جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے، جس میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی الذولفقار نامی تنظیم کے ساتھ نہیں تھی، ضیا الحق کے ظلم کے خلاف یہ تنظیم بنی تھی، اس دور کا آج کے دور سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ اسلام آباد کی صورتحال کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے کسی بھی ادارے کو تباہی کے دہانے پر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ماضی میں چینی صدر کے دورے کے موقع پر بھی دھرنے کا ڈرامہ کیا اور اب ایس ای او کے اجلاس کو تہس نہس کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ یہ مسلم لیگ نون یا شہباز شریف، فوج یا عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ اس وقت عمران نیازی اس ملک کے خلاف سازش کررہا ہے۔

  • رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

    رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے لگی ہیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے متسعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 29 کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان مولاناعطاءالرحمان نے ناصرموسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے باقاعدہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کریں گے۔

    کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ پارٹی سے تعلق توڑنے والے پی ٹی آئی رہنما پچھلے کئی ماہ سے جے یو آئی ف کی قیادت سے رابطے میں تھے

    عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

    ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ ناصر موسی زئی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔

    خیال رہے کہ ناصر موسی زئی جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک اںصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 29 پشاور تھری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

  • پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار پر والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضے کے الزامات. ٹرست سکول کی ہزاروں طالبات اور اساتذہ سکول پر قبضہ کی کوشش کے خلاف سڑک پر نکل آئے، طالبات اور اساتذہ کے مظاہرے میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی .

    با غی ٹی وی کے مطابق والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول امیں 6 ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں اور300 اساتذہ پڑھاتےہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد سلیم بریارجعلی کاغذات بنوا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہتاہے .13 اگست کوسلیم بریارنے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کی کوشش کی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے بتایا کہ 42 سال سے ہم اس ادارے کو چلا رہے ہین اور میرے والد نے بیرون ملک سے آکر اس ادارے کو شروع کیا تھا.ان کا کہنا تھا کہ بریار گروپ آف کمپینز کے غنڈہ عناصر یہاں آئے ہیں اور انہوں نے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،جس کے بعد 13 اگست کو رات کے وقت دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے کہا کہ میرا اور میری 6 ہزار طالبات بچیون کا یہ مطالبہ ہے کہ سکول پر قبضہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور بچوں کو پڑھنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ ان غنڈہ عناصر کی وجہ سے بچے آج باہر سڑک پر ائے ہیں.قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو تحفظ دیا جائے.انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام فورمز پر تحفظ کے لئے درخواست دی ہے.ابھی تک میری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی.ایس پی اور آئی جی کے پاس ہماری غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں موجود ہیں.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین ،طالبات ،اساتذہ اور طالبات کے والدین نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کو پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کے والد کے غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے.

  • سوات میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

    سوات میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

    پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں ہونے والے گاڑی کےحادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    محمود خان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے اس موقعے پر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ریسکیو حکام کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی۔

    محمود خان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ سوات میں گبین جبہ کے قریب کچھ دیر قبل ایک پک اپ وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، گاڑی کئی فٹ کی اونچائی سے نیچے جا گری، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

  • ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:اب شہبازشریف کی جہانگیرترین سےملاقات کی آخری خواہش

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:اب شہبازشریف کی جہانگیرترین سےملاقات کی آخری خواہش

    لاہور:شہبازشریف نےآخری امید سے امید لگالی:جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی خواہش کردی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور اب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے اور یہ رابطہ کئی روز سے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطے کا امکان ہے اور ساتھ ہی آئندہ چند روز میں شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) نے حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا تھا اور جلد ہی شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملاقات کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ن لیگ کے نائب صدر شہبازشریف سے ملاقات کی تھی اوراس ملاقات میں شہبازشریف کی طرف سے تمام آپشنز کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اس اعلان کے بعد ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل گئی

    اس کے بعد شہبازشریف کی طرف سے چوہدری برادران سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا گیا ابھی یہ ملاقات ہوئی نہیں ہے لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے ن لیگ پر واضح کردیا کہ وہ حکومت کے ساتھ بہتر انداز سے چل رہے ہیں اور آگے بھی حکومت کے ہی اتحادی رہیں گے اس کےبعد ن لیگ میں مایوسی دوڑ گئی ہے اوراب جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے