Baaghi TV

Tag: پی ٹیآئی

  • 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

    9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

    سانحہ 9مئی کے مزید 2مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا گیا،گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے مقدمے کافیصلہ سنا یا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا,گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 7 ملزمان کو سزا ،22 کو بری کردیا گیا،یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ،عدالت نے شہزاد خرم، میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شبنم جہانگیر کو اشتہاری قرار دیا۔

    کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 20 ملزمان کو سزا ،5 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا، کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو10،10سال قید کی سزا سنائی گئی ۔محمود الرشید اور اعجازچودھری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

    مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار دئیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔

  • پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی  آفرمسترد کردی

    پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی آفرمسترد کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتاوزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی ہےوزیراعظم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات پرتیارہیں،آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اورمعاملات کوآگےبڑھائیں ، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی، پی ٹی آئی کا انتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیرضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے اور فروری 2024 کےالیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اورحقائق سامنے لائیں۔

    8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

  • پی ٹی آئی کی  ڈی چوک پر احتجاج کی کال،پولیس کے  مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

    پی ٹی آئی کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال،پولیس کے مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جمعہ کے روز پی ٹی آئی نے 14 تاریخ کو لاہور میں احتجاج مؤخر کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا۔

    جس پر راولپنڈی پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ رات بھر مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن قیادت روپوش ہوگئی،پولیس نے گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنماراجہ بشارت، سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی، راشد حفیظ کے گھروں پر چھاپے مارے، اس دوران پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ہے، احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شنگھائی اجلاس کی وجہ سے راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہےپولیس نے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریار ریاض کے گھر بھی چھاپہ مارا لیکن شہریار ریاض گھر پر نا ہونے کے باعث گرفتار نہ ہوسکے۔

  • عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام کا اعتراض

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام کا اعتراض

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات طے تھی مگر جیل انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کرنی ہے جن میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل،خالد خورشید اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے نام شامل تھے تاہم جیل حکام نے علی امین گنڈاپورکی ملاقات پر اعتراض اٹھایاہے اور ملاقاتیوں میں ان کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینےکاکہا ہے، علی امین گنڈاپورکوگزشتہ کئی روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

    بجٹ پر تحفظات:بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

    گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ …

    دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان …

  • بلا بحالی  کیس:سپریم کورٹ کا10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

    بلا بحالی کیس:سپریم کورٹ کا10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کے واپسی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر بلایا اور حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟ –

    وکیل حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج نو ممبر بنچ بھی ہے اور ایک خصوصی بنچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ فیصلے کے خلاف آئے یا 184 تھری کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف 185 تھری میں سپریم کورٹ آئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھر معاملہ ججز کمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیس مقرر ہو گیا-

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی ہے جس میں آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس درخواست کو پہلے ہی C.P7/2024 نمبر لگا چکا ہے،پی ٹی آئی وکلا میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کہا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    حزب اللہ اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ،ایک ٹینک تباہ،متعدد ہلاکتیں

  • ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    ایک اور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سابق صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کو اشتہاری قراردے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئی ہیں،اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد شانگلہ پولیس شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،ان کے آبائی گاؤں بشام سمیت پشاور کی رہائش گاہ سمیت کئی جگہوں پر بھی چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی کے باعث شوکت یوسفزئی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، ان کے خلاف21 نومبرکو دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا شوکت یوسفزئی کیخلاف درج ایف آئی آر میں188۔186۔147۔109۔506 اور149 کی مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

    کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق 9 زخمی

  • آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد کہہ دیا

    آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی : سابق گورنرسندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی: سابق گورنر سندھ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔

    واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ اور رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کو کراچی کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا،عمران اسماعیل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے جس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کسی کا دل ٹوٹا ہو تو معافی چاہتا ہوں، عمران خان آپ کو اور پاکستان تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتا ہوں-

    سابق وفاقی وزرا علی زیدی،خسرو بختیار بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکی آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہےمیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ہوں، ترقی، خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، پونے چار سال حکومت میں رہا، ناتجربے کاری تھی۔

    انہوں نے کہا کہ 27 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی حکومت پونے چار سال میں فارغ ہوئی، یہ بیانیہ بننا شروع ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ پاک فوج سے ہےمیرا خاندان فوج سے نہیں لیکن میرا دل پاک فوج کے ساتھ ہےبچپن سے خواہش تھی کہ جی ڈی پائلٹ بنوں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کے بعد کچھ دن چھپتا پھرا، پھر پکڑا گیا۔

    واضح رہے کہ پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرتے ہوئے بتایا کہ عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملےعدالت نے پولیس کی رپورٹ منظور کرتےہوئےعمران اسماعیل کی رہائی کا پروانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائےساتھ ہی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

    عمران خان کو ملک سے نکالنے کی تیاری، جمائما کو سگنل مل گیا. مبشر لقمان

    یاد رہے کہ 19 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا تھا،ٹیپوسلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاو گھیراو پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    سابق گورنر سندھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر 20 رہنماؤں کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

  • 9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر  پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پلان کے تحت میانوالی ایئربیس پر حملہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، میانوالی بیس پر اٹیک کو پوری طرح پلان کیا گیا اور وہاں جہازوں کو جلایا گیا وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایئربیس حملے کی پوری فوٹیج ان کے پاس ہے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 6 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہوا، صوبے میں 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، 108 گاڑیوں کو جلایا گیا، گاڑیوں کا پورا شو روم جلا دیا گیا، 2 میٹرو اسٹیشنز کو بھی جلایا گیا،واسا کی 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی سی ایس ڈی اسٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالاانہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھا تھا۔

    مسٹر نقوی نے کہا کہ ائیر بیس کے حملہ آور مسلح تھے اور وہ اڈے پر کھڑے تمام طیاروں کو تباہ کرنا چاہتے تھے مشتعل افراد نے میانوالی میں جی پی او آفس کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے اسی گروپ نے عسکری ٹاور پر بھی حملہ کیا۔

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کرسکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس جلایا انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا، شرپسندوں کے سارے کے سارے اہداف وہ تھے جو طالبان کی ہٹ لسٹ کے ٹارگٹ تھے کچھ شرپسند عاصر پکڑے گئے ہیں اور دیگر بھی پکڑے جائیں، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا فسادیوں نے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا جناح ہاؤس پر 3800 افراد نے حملہ کیا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں گرفتار کریں اورن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    انہوں نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹ پڑنے والے توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہر پرتشدد عنصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان تمام واقعات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط ہیں-

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہواحکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نےاپوزیشن سےمذاکرات کےمعاملے پراصرارکیا اورمتحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، چوہدری سالک ، محسن داوڑ اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا تھا کہ ہم ڈائیلاگ کےمخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، عمران خان بھروسے کے لائق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے، بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں گردش کرنے پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا-

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے ، باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گااعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوس ناک ہے ، تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی