Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی احتجاج

  • وزیر داخلہ کی زخمی اے ایس پی کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ کی زخمی اے ایس پی کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہورمنتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں اے ایس پی کی آنکھ متاثر ہوئی تھی۔محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی کی آنکھ بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور بہترین ہسپتال میں علاج کرایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور شفٹ کیا جائے گا۔وزیرداخلہ نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی کی بھی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹروں سے محمد علیم کے علاج کے بارے میں بھی دریافت کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتعل پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر شدید پتھراو اور شیلنگ کی تھی جس کے باعث درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا تھا.

    ہم مستقبل کیلیے تیار سندھ تشکیل دے رہے ہیں، مراد علی شاہ

    کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

  • ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا بھاگے کیوں ؟کارکن کے سوال پر علی امین پھر بھاگ نکلے

    ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا بھاگے کیوں ؟کارکن کے سوال پر علی امین پھر بھاگ نکلے

    کے پی کے کے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سامنے آنے پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ پہنچے تھے۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ایک کارکن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نئی حکمت عملی کیا ہے؟ اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ نئی حکمت عملی بانی پی ٹی آئی خود دیں گے۔ایک اور کارکن نے پوچھاکہ آپ کیسے یہاں پہنچے ؟ جبکہ ایک کارکن نے شعر پڑھ کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا۔ کارکن نے شہاب جعفری کا ’تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا‘ شعرپڑھا تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کارکنوں کے جواب دیے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

    ہم مستقبل کیلیے تیار سندھ تشکیل دے رہے ہیں، مراد علی شاہ

    کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

  • بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں سنگجانی میں پڑاؤکی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہ ماننےپرکمیٹی نےاظہارتشویش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ پی ٹی آئی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی ارکان نے ڈی چوک احتجاج کےمعاملےپرکُھل کراظہارخیال کیابانی پی ٹی آئی نےڈی چوک نہیں صرف اسلام آبادکی کال دی تھی۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بات پرعملدرآمدکیوں نہیں کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں کےمعاملےپرقانونی چارہ جوئی پراتفاق کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں،سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات پرجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کریں گے،اجلاس میں پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالےسےبھی مشاورت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود بشری بی بی اور دیگر رہنماوں نے ڈی چوک جانے کا اعلان کیا اور کارکنوں سمیت ڈی چوک جاکر پڑاو کیا تھا

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

    اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

  • اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    اٹک کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے. ب

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔ 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔دوسری طرف سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 16 نامزد اور 10 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

  • بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی تاحال مانسہرہ میں موجود ہیں اور بابرسلیم سواتی کی بھانجی کی رہائشگاہ پرہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بشری بی بی کو پشاور روانہ ہونا تھا لیکن وہ ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی کے باعث پشاور نہ جاسکیں، بشری بی بی نے ڈی چوک سے روانگی کے بعد کسی سے رابطہ نہ کیا۔اطلاعات کے مطابق کے پی کا بڑا ہیلی کاپٹر خراب ہے اور آئی جی سے کہا کہ چھوٹا ہیلی کاپٹر لے آئیں۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے ’بشریٰ عمران خان کہاں ہیں‘ کی ٹوئیٹ کی تھی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس کہا کہ ’میں نے کہا تھا ناں کہ بشریٰ عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لیے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئیں ہی نہیں‘۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی احتجاج ختم ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے تھے۔مانسہرہ پہنچنے کے بعدبتایا گیا تھا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی پریس نیوز کریں گے جس کے بعد میڈیا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔لیکن تین مرتبہ پریس نیوز کا وقت تبدیل ہوا اور آخر میں تقریباً ڈھائی بجے علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی نظر نہیں آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی سے متعلق سوالات اٹھنے لگے تھے۔اس سے قبل شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال کو لے کر پی ٹی آئی لیڈر شپ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اپنے انٹرویو میں کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سنجگانی میں احتجاج پر رضا مند تھے، بیرسٹرسیف کے مطابق بشریٰ بی بی نہیں مانیں، بشریٰ بی بی تو غیرسیاسی خاتون ہیں۔

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے تک نقصان ہوا۔کابینہ نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعایت نہ برتی جائے جب کہ کابینہ نے وزارت داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے کاروبار بند تھا، بہترین حکمت عملی سے احتجاج کا خاتمہ کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندوں پر قابو پایا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، اسلام آباد میں تحریک انتشار کی جانب سے فساد برپا کیا گیا جب کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ گذشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی اور ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا اور 4 ہزارپوائنٹس نیچے چلے گئی جب کہ کچھ دن پہلے اسٹاک مارکیٹ 99 ہزار 300 پوائنٹس پر چلی گئی تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں امن و سکون ہو، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور نہیں تھا، پی ٹی آئی نے پُرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی جب کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر پُرتشدد احتجاج کیا جاتا ہے، دو راستے ہیں پاکستان کو خوشحال کرنا ہے یا آئے روز دھرنے دینے ہیں جب کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی واحد آپشن ہے اور آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کومزید موقع نہیں دینا۔

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پروپیگنڈےکے حوالے سے پمز اسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پمز اسپتال کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پرپیگینڈہ کو بے نقاب کردیا ہے۔پمز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 66 قانون نافذ کرنے والے ادارے جب کہ 36 سویلینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھے جب کہ بقیہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    قوم منتشر،سیاستداوں کے کردار کی ضرورت.تجزیہ:شہزاد قریشی

  • سپریم کورٹ بار کا  نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق، سویلین بالادستی کی آواز اٹھائی، سپریم کورٹ بار سفاکانہ اور قابل مذمت اقدام کی طرف آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے پر انتہائی تشویش ہے، اس طرح کی وحشیانہ طاقت کا استعمال وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر کیا گیا، محسن نقوی سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ آمرانہ ذہنیت کے ساتھ ساری صورتحال کو غلط طریقے سے ہینڈل کر رہے تھے، اس بربریت کے نتیجے میں مارے جانے والے ہمارے پاکستانی شہری تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے جانی نقصان سے بچایا جاسکتا تھا، وفاقی حکومت سے وزیر داخلہ کا قلمدان کسی عوامی نمائندے کو سونپنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے، مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بارہا وفاق پر حملہ کرنے کی کوشش کی، وہ غیر آئینی خواہشات کی تکمیل کے لیے حکومتی وسائل کو بے رحمی سے ضائع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنا صوبہ بدامنی کا شکار ہے جب کہ گزشتہ روز دونوں طرف بے شمار جانیں ضائع ہوئیں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، عام شہریوں کا نقصان ہوا، بغیر کسی تاخیر کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دل ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

    بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    عمران خان جیل میں ،ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

  • فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، طاقتور حلقوں نے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا تو ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے۔ 26 ویں ترمیم جس پر حکمران خوش تھے کہ 9 گھنٹوں میں معاملہ ٹھیک ہوگیا، اس معاملے کو ایک ماہ تک لے گئے تب اتنا بڑا معرکہ سر ہوا جب کہ اس میں پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔سربراہ جے یو آئی نے بتایا کہ اگر 26 ویں ترمیم ہوسکتی ہے تو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیاں مذاکرات میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بلوچستان کے حالات یہ ہیں کہ وہاں کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔ اپنے کارکنان کو تشدد سے پاک صحیح راستہ دکھانا سیاسی جماعتوں کا فرض ہے، مدارس بل پر اگر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے تو پھر کانفرنس بلائیں گے۔

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

  • آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے سے انکار

    آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے سے انکار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پُرتشدد احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی-

    باغی ٹی وی : جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔

    آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں کی شہادتیں ہوچکی ہیں،دوسری جانب سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات ہوئی ہیں مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ اپنی ناکامیوں اور کو تاہیوں کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کل رات کے پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔