Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی احتجاج

  • وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں والی خواہش پوری نہیں ہونے دی،شرجیل میمن

    وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں والی خواہش پوری نہیں ہونے دی،شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج 9مئی سے کم نہیں تھا، وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں والی خواہش پوری نہیں ہونے دی-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے دوتین دن سے جو ہورہا ہے وہ نہایت افسوسناک عمل ہےبیلاروس کے صدر وفد سمیت پاکستان آئے، چین کا وفد بھی آیااہم موقعوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے پی ٹی آئی کے اس افسوسناک اقدام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اہم وقت میں اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کو لیڈ کیا، خیبرپختونخوا صوبے کی پوری مشینری استعمال کی گئی، پنجاب پولیس کو یرغمال بنایا گیا،تشدد کیا گیا، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو شہید کیا گیا-

    شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیر داخلہ کہتے آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ان کو لاشیں ملیں، وفاقی حکومت،وزیر داخلہ صاحب بہت متحرک نظر آئے، وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں والی خواہش پوری نہیں ہونے دی،بانی پی ٹی آئی کہتے تھے میری بیگم صاحبہ غیر سیاسی ہیں، پی ٹی آئی کی بیگم صاحبہ بہت ہی سیاسی نکلیں،وہ بانی پی ٹی آئی سے دو ہاتھ آگے نکلیں، بشریٰ بی بی ورکرز کے جذبات کو اُبھارتی رہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جب پولیس نے ایکشن شروع کیا تو سب سے پہلے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی بھاگیں، ان کی اپنی اولادیں ملک سے باہر سکون والی زندگی گزار رہی ہیں، ان کی یہ کال 9مئی سے کسی صورت کم نہیں تھیں، سب کیلئے یہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، بشریٰ بی بی کا کردار بہت منفی رہا، احتجاج سب کا حق ہے ،کوئی منع نہیں کرتا، لوگ منہ پر ماسک پہن کر آرہے ہوتے، ان کے مظاہرین کے ہاتھ میں آنسو گیس کے شیل ہوتے ہیں، کون سے ملک میں پولیس ،فورسز اور رینجرز پر حملہ کیا جاتا ہے؟ سرکاری املاک کو آگ لگانا کون سا احتجاج ہوتا ہے احتجاج کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسٹیٹ کو یرغمال بنالیں، ہم بھی عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں، آپ بھی عدالتوں کا سامنا کریں اور ریلیف لیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور ریاست کو چیلنج کریں، اب بھاگ کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں چلے گئے؟۔

    صوبائی وزیر نےکہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں لانگ مارچ ہم نے بھی کیے، پورے پاکستان میں کہیں ایک جگہ بھی گملہ ٹوٹا ہوتو بتائیں؟ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت تھی، ہم نے کسی پولیس والے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، خیبرپختونخوا کے ایم این اے نے کہا ہمیں وزیراعلیٰ نے پیسے دیئے ہیں، یہ سرکار ی پیسہ تھا، ان کا یہ کردار تاریخ میں کالے حروف میں لکھا جائے گا،کسی کو گورنر راج کا مشورہ نہیں دوں گا، جو پچھلےدو تین روز میں خیبرپختونخوا حکومت کا کردار رہا ہے،سب نے دیکھا، پی ٹی آئی اس قا بل نہیں کہ ان کو حکومت کرنی چاہیے، پی ٹی آئی اپنا یہ اختیار کھوچکی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت جاری رکھے۔

    دوسری جانب احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کردی ،آئندہ سماعت پر ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔

  • پی ٹی آئی احتجاج: شر پسندوں کی آنسو گیس کے شیل فائر کرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی احتجاج: شر پسندوں کی آنسو گیس کے شیل فائر کرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شر پسندوں کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    باغی ٹی وی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد تربیت یافتہ ہیں جو مہارت سے جدید اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر رہے ہیں، ان کو پرتشدد حملوں کے لیے لایا گیا ہے، عام آدمی اتنی مہارت سے یہ جدید اسلحہ اور شیل فائر نہیں کر سکتا پی ٹی آئی شر پسندوں کے پاس سرکاری اور جدید اسلحہ کی فراہمی پریشان کن ہے، یہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت لائےگئے ہیں، جن کا مقصد سکیور ٹی اداروں پر حملہ آور ہو کر صورت حال میں بگاڑ پیدا کرنا ہے۔
    https://x.com/AsimNaseer81/status/1861477818712105469
    یہ اسلحہ سرکاری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال میں ہوتا ہے، ایک عام آدمی کے ہاتھ میں اس اسلحہ کی فراہمی کس نےکی،یہ سرکاری اسلحہ کس کی ایما پر لایا گیا، کس نے سہولت کاری کی،ریاست کے خلاف شر انگیزی کس کے کہنے پر کی جا رہی ہے؟-
    https://x.com/ahmad__bobak/status/1861423341967679620
    قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کل سےکئی بار پرتشدد حملےکیے جا چکے ہیں، جن میں رینجرز کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، پولیس کے جوان شہید ہوئے اور زخمی ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا، ریاست ان عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے اور شر پسند عناصر کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

    دوسری جانب عطاء تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں اسلام آباد میں موجود مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج چلائی اور کہا کہ مظاہرین میں ایسے لوگ ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان مظاہرین کے پاس یہ جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ کیا پرامن مظاہرے میں ایسی چیزیں لائی جاتی ہیں؟ مظاہرے میں شامل نقاب پوش آنسوگیس کے شیل چلارہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شرپسندوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہے پوچھتا ہوں کیا یہ اسلحہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان مظاہرین کو نہیں دیا؟ یہ دہشت گرد ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔
    https://x.com/realrazidada/status/1861470820687557077
    عطاء تارڑ نے کہا کہ اب مظاہرین ڈی چوک کے کہیں آس پاس نظر نہیں آرہے، انہیں پسپا کردیا گیا ہے، کسی کو ریڈ زون نہیں آنے دیا جائے گا ان کومزید پیچھے دھکیل دیں گے۔ مذاکرات زیرو پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا ترجمان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نہ یہ پرامن ہیں نہ ان کا مقصد ملک کی خاطر ہے، ان کا مقصد ان کا جیل میں لیڈر ہے۔

  • شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں،عطا تارڑ

    شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں، فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا آنسو گیس چلانے والی گن مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، ان مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شرپسندوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا تھا کہ وزیرداخلہ نے تمام صورتحال میں لیڈ کیا ہے،بیلاروس کے صدر کے دورے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ،پرتشدداحتجاج میں غریبوں کے بچوں کوایندھن بنایا گیا،ریاست بالکل کمزور نہیں ،رٹ کو برقرار رکھیں گے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے بچے احتجاج میں شامل کیوں نہیں-

    عظا تارڑ نے بتایا کہ ایک دیہاڑی دار مزدور نے کہا کہ مجھے پیسے دیئے گئے، ایک بچے نے کہا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں علی امین آپ لیڈ کرو میں پیچھے آرہی ہوں، آپ میں ہمت ہے تو اپنے بچے بلاؤ، میں دعوت دیتا ہوں آپ فرنٹ پر آئیں، لیڈ کریں، علی امین بشریٰ بی بی کے جھانسے میں نہیں آرہا، وہ کہہ رہی ہے آگے لگو ہم پیچھے سے آتے ہیں، لیکن اسے بھی پتا ہے آگے لگنے کا مطلب کیا ہوتا ہے-

  • خالد مقبول کا رینجرز ،پولیس اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس

    خالد مقبول کا رینجرز ،پولیس اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں مظاہرین کے ہاتھوں رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی نوعیت کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کے رہنما ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پی ٹی آئی کو اپنے مفادات اور سیاست سے پہلے پاکستان کی بہتری کیلئے سوچنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جو کسی بھی محب وطن سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔ پی ٹی آئی کے رہنما یہ یاد رکھیں کہ حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہتی ہیں اٴْن کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جاسکتا ہے لیکن سرکاری اہلکاروں کی شہادت جیسے انتہائی اقدام اٴْٹھائے جانے یا ریاست پر براہِ راست حملہ آور ہونے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی۔ آخر میں انہوں نے ریاست مخالف احتجاج اور شرپسندی کا حصہ نہ بننے پر کراچی کے پرامن اور محب وطن شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    سانحہ پارا چنار فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ، ملی یکجہتی کونسل

  • تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ’ ایکس ‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ہمیشہ کہا جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو، ‏کراچی میئر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا، عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا ماراگیا، ‏یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے، ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے،تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج کریں یا کل، فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا بدامنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیراگروہ ”سیاسی جماعت“ کہلانے کاحق رکھتا ہے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو، فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا ہو؟پی ٹی آئی 9 مئی 2023 کے بعد ہرگز سیاسی جماعت نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی، نتیجہ یہ کہ سیاسی جھنڈا اٹھائے خونخوار لشکر لاشیں گراتا، خون بہاتا، 9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئے اسلام آباد تک آن پہنچا ہے۔

    سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ لاشیں اُٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے ردعمل دیا تو پھر یہ فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر“ سیاسی حقوق“ کا واویلا شروع کر دے گا، پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے، مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔

  • فیصلہ ہوا دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، محسن نقوی

    فیصلہ ہوا دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ اب دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: محسن نقوی نے ڈی چوک پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نے دیکھ لیا احتجاج کتنا پرامن ہے، ان کی کوشش تھی کی کسی طرح لاشیں لیں ،احتجاج کرنے والے مسلح ہیں، احتجاج والوں سے کسی قسم کی بات نہیں کریں گے ،بہت واضح ہے کہ اب کوئی مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے، مذاکرات پُرامن لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں، پاکستانی شہریوں کے ساتھ ہوتے ہیں، ان افغانوں کے ساتھ اور انتہا پسندوں کے ساتھ نہیں ہوں گے،موجودہ حالات کی مکمل ذمہ دارایک عورت ہے،

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی علاقہ کلیئر رکھنا ہے، انہوں نے آنا تھا آگئے، لیکن اب ان لوگوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیراعظم کی میٹنگ میں واضح فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دو دن میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، یہ غریب کے بچے کو ڈھال بناتے ہیں۔

    ریاست کے صبر کو آزمایا جارہا ہے، یہ ریاست کو چیلنج کرنے آئے ہیں ، عطاتارڑ

    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گولی چلانا بہت آسان کام ہے، ایک چھٹّا ماریں یہ سب کلئیر ہوجائیں گے یہ غریب کے بچے کو ڈھال بناتے ہیں، قاسم کو آگے لے کر آئیں یہاں شیل اور بنٹے مارے گئے، کسی کا خیال ہے کہ یہ بنٹے پھینک کر رہا کر والیں گے تو غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے تمام صورتحال میں لیڈ کیا ہے،بیلاروس کے صدر کے دورے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ،پرتشدداحتجاج میں غریبوں کے بچوں کوایندھن بنایا گیا،ریاست بالکل کمزور نہیں ،رٹ کو برقرار رکھیں گے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے بچے احتجاج میں شامل کیوں نہیں-

    عظا تارڑ نے بتایا کہ ایک دیہاڑی دار مزدور نے کہا کہ مجھے پیسے دیئے گئے، ایک بچے نے کہا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں علی امین آپ لیڈ کرو میں پیچھے آرہی ہوں، آپ میں ہمت ہے تو اپنے بچے بلاؤ، میں دعوت دیتا ہوں آپ فرنٹ پر آئیں، لیڈ کریں، علی امین بشریٰ بی بی کے جھانسے میں نہیں آرہا، وہ کہہ رہی ہے آگے لگو ہم پیچھے سے آتے ہیں، لیکن اسے بھی پتا ہے آگے لگنے کا مطلب کیا ہوتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے جتھہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہےریاست کے صبر کو نہ آزمایا جائے،منصوبہ بندی کے تحت یہ لوگ لاشیں گرانا چاہتےہیں،تخریب کار شرپسند اور افغان شہری پرتشدد احتجاج میں ملوث ہیں،آنسو گیس کے شیل ،پتھر رکھنے والوں کو پرامن نہیں کہہ سکتے،عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا-

    عطا تارڑ نے کہا کہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم انہیں لاشیں نہیں دیں گے، یہ لاشیں لینے آئی ہیں، ہم ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ، ریاست کی کوئی کمزوری نہیں ہے، جو بندے گرفتار ہوئے وہ رو رہے تھےڈی چوک سے جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کی اب ضمانتیں نہیں ہوں گی، جو افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں ان پر اضافی دفعات لگا رہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی غیر ملکی ایسا نہ کرے، وقت آنے پر پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی بھی کریں گے۔

  • ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے،آئی جی اسلام آباد

    ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے-

    باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے، شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیئے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین نے آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کسی بھی جگہ جانے سے روک دیا،مظاہرین نے 7ویں ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے جمع ہو کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لینے آنے والی گاڑی کو روک دیا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ضروری کام کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم مظاہرین نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ "اس بار علی امین گنڈاپور کو نہیں بھاگنے دیں گے، احتجاجی کارکنان نے ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے اور گنڈاپور کے خلاف تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ عوام گولیاں کھا رہی ہیں، اور وزیراعلیٰ خود گاڑیوں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

  • پی ٹی آئی احتجاج:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

    پی ٹی آئی احتجاج:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

    لاہور:پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ عاطف نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا کیونکہ راستے بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہےصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد جبکہ پورے پنجاب کی 5 کروڑ لیٹر کے قریب ہے اور اب پمپس کے پاس تیل کا اسٹاک صرف تین دن کا رہ گیا ہے، حکومت فوری پیٹرول کی سپلائی کو بحال کرائےصوبائی دارالحکومت میں 2 سے 3 روز کے پیٹرول کا اسٹاک ہے، حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کو سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کرے اور سپلائی چین بحال کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاجی سرگرمیوں کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر رنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڑ ٹریفک کیلئے بند کیا ہے،پی ٹی آئی احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب کی صوبائی حکومت نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے تھے گزشتہ روز لاہور کے ذیلی راستوں کو جزوی کھول دیا گیا تھا۔

  • آئی ایس ایف کے صدر وقاص اور مصدق شاہ  کا پولیس پر بدترین تشدد

    آئی ایس ایف کے صدر وقاص اور مصدق شاہ کا پولیس پر بدترین تشدد

    اسلام آباد: آئی ایس ایف کے صدر وقاص اور مصدق شاہ نے پولیس پر بدترین تشدد کیا-

    باغی ٹی وی : ہزارہ ڈویژن کے جلوس میں شریک انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر وقاص نے کٹی پہاڑی کے مقام پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ایک پولیس اہلکار سے وردی اور لاٹھی چھین لی اور پولیس وردی اور لاٹھی میں ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

    آئی ایس ایف کے صدر کے ساتھ پارٹی عہدیدار مصدق شاہ بھی موجود تھے، دونوں وردی پہن کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے،آئی ایس ایف کے صدر وقاص اور مصدق شاہ نے پولیس پر بدترین تشدد کیا، آئی ایس ایف کے عہدیدار اسلام آباد جانے والے قافلے میں شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ احتجاج کے دوران جھڑپوں میں یک اہلکار شہید ہوا اور 5 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے تقریباً 70 کے قریب اہلکار زخمی ہوچکے ہیں،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکار غیر مسلح ہیں، یہ 9 مئی پارٹ ٹو چاہتے ہیں، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا ہوا ہے، شرپسندی میں ایک اہلکار شہید ہوا اور 5 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے تقریباً 70 کے قریب اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، سرگودھا میں ایف سی اہلکار کی ٹانگ میں گولی ماری گئی ہے، اٹک کٹی پہاڑی پر کانسٹیبل واجد بھی زخمی ہوا ہے۔

  • ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا

    ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا

    قصور
    ضلع بھر میں تعلیمی اداروں سمیت ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے،ان ڈسٹرکٹ سفر جاری،لاہور قصور لیجانے والی اے سی کوچز کی شہریوں سے ڈرامے گیری،لاہور کا کہہ کر مصطفی آباد للیانی سے اسی کرایہ میں واپسی،لوگ سخت پریشان،کنٹینرز لگائے جانے کی وجہ سے دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر پھنسا رہا،انٹرنیٹ سروس جاری

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    آج ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور ان ڈسٹرکٹ سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں جبکہ لاہور سے قصور جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    مصطفی آباد للیانی کے مقام پر کنٹینرز لگا کر راستہ سیل کیا گیا ہے جس کے باعث قصور سے لاہور و دیگر علاقوں میں جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    قصور سے لاہور جانے والی اے سی کوچز نے لوگوں کو لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے راستہ بند ہونے کا پتہ ہونے کے باوجود مسافروں کو لاہور پہنچانے کا کہہ کر کوچ میں بٹھا لیا جاتا ہے اور مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسی کرایہ میں واپسی قصور لے آتے ہیں
    جبکہ مصطفی آباد تک آنے جانے کا سفر محض 26 کلومیٹر ہے اور لاہور کا سفر 60 کلومیٹر ہے
    سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اے سی کوچز والے شہریوں کو پریشان کرکے پیسے کما رہے ہیں
    دوسری طرف کل مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث دلہا اپنی دلہا ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا نیز ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے