Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی رہنما

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  جہلم جیل سے رہا

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا، جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکیورٹی میں لاہور روانہ کردیاگیا۔اس سے قبل جہلم کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ ملک کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نےعالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یوں چار روز کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

    تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے بلا اجازت جلسہ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی بھیج دیا گی تھا جبکہ ا عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب راولپنڈی گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، انہیں سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، تاہم خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • 9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    بورے والا: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔

    9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-

    ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ …

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر …

  • پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے اس کے علاوہ سلیم بریار، ذوالفقار شاہ اورعثمان ترکئی کی بھی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے،پارٹی پالیسی سے انحراف پر ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کوبھی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

    سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط شدہ نوٹیفیکشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

    ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام ۔ عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر پی ٹی آئی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شوکاز نوٹس ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کے نام جاری کیا گیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے، آپ کے حوالے سے گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران پارٹی کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، آپ کو تین روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جواب نہ ملنے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ایرانی شخص کی خلیج فارس میں وہیل شارک پرسواری کرنے کی ویڈیو وائرل

  • اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی کال پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی مقدمہ میں اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت 180 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اس طرح کی غیرقانونی ریلیوں پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے لہٰذا ریلی کے شرکا کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ آپ کی ریلی غیرقانونی ہے لیکن شرکا نےحکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے سڑک بند کر کے ریلی جاری رکھی اور احتجاج شروع کردیا۔ پولیس نےدفعہ 144 اور احکامات کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا شرکاء منع کرنے کے باوجود کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کے مرتکب ہوئے۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    پولیس کے مطابق انہیں ریلی کے شرکا کے ساتھ نرمی برتنے کا حکم دیا گیاتھا تاکہ دورے پرآئےچینی وفد کی نقل و حرکت کے دوران شرکا کے ساتھ تصادم سے بچا جا سکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ٹریفک بلاک کرنے والے کچھ شرکا کو میں چینی وفد کے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

    اس سے قبل، دارالحکومت کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور افسران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی۔

    گزشتہ روز ہی لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی زمان پارک سے روانہ ہوئی ریلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عدلیہ کے حق میں نعرے لگائے۔ عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباسنے سماعت کی-

    اسد عمر، عمر ایوب،علی نواز، حماد اظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شبلی فراز، اسدقیصر اور زلفی بخاری کی طرف سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    دورانِ سماعت جج نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ آپ گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لیے گئے، اس پر فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہےان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک اے ٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

    میٹا کی واٹس ایپ میں گوگل ڈرائیو کی متبادل ٹرانسفر کی آزمائش

    واضح رہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کاجذبہ ختم نہیں ہوتا، ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئےورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے، 12 ماہ میں حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں عمران خان نے موقع دیا ہے کہ ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کروالیں۔

    قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیرخزانہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آگئی ہے اور آئین ٹوٹ چکا ہے، آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار موقع دیا، سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں۔

  • میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت  تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی چئیرمین) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نے سوشل میڈیاپر جاری پیغام میں کہا کہ جس انداز میں ہم نے ایک بنانا ریپبلک کا روپ دھارا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔

    ماہرین کی جانب سے لاہور،راولپنڈی میں تمام بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج ہیں جیسے ہی ایک ایف آئی آر میں ضمانت مل جاتی ہے، دوسری ایف آئی آر تیار ہوجاتی ہے۔ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔

    ائیرپورٹ پرجس واقع کا ذکراپنی تقریرمیں کیا اس کا غلط مطلب لیا گیا،عبدالقادر پٹیل

    عمران خان نے کہا میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا-

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا ہے کہ اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔ رستے میں ناسازئ طبع کے باعث اسپتال منتقلی کے باوجود طبعیت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی اسے اسپتال سے بھی لے جایا گیا ہے۔ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    عوام کی خدمت کا راستہ نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی : سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں سماعت میں یاسمین راشد ، سبطین خان ، اسلم اقبال ، محمود الرشید اورسعدیہ سہیل کی ضمانتیں منظور کی گئیں ثانیہ کامران ، زینب ،شیر اکبر ،میاں عاطف اور عمر آفتاب کی ضمانت منظور ہوئی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے-

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    پیشی کے دوران رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں،الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹوں لسٹوں پر انتخابات کروانے کی درخواست دی ہے-

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔

    پیشی کے دوران سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےسندھ بلدیاتی انتخابات پربات کرتےہوئے کہا کہ نوابشاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں، لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا-

    کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق،384 نئےکیسز رپورٹ

    شیخ رشید نے کہا کہ اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگی ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جارہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے-

    سابق وزیر داخلہ کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھا کر لے کر گئے، گزشتہ روز بھی سندھ میں انتخابات کے دوران2 افراد جاں بحق ہو گئے، 13 رکنی سازشی اتحاد حکومت میں ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئررہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں پر مقدمات سیکشن 295 اےکے تحت درج کیےگئے۔

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

    انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت یاسیاسی پارٹی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کاالزام بطور ہتھیار استعمال کرنےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے-

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

    شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام

    مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت ملزمان کو عمر قید ہو سکتی ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائرِ اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا یہ سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیش آیا۔

    واضح رہے کہ جمعرات کی شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ان کے وفد میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔

    سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے مظاہرے کرنا ممنوع ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو بھی وہاں کے تقدس کا خیال رکھنے کو کہا جاتا ہے اور لڑائی جھگڑے اور بحث و مباحثے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں حرم کے اندر یا باہر سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے۔

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان