Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی قیادت

  • پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کابینہ بنانے پر اتفاق

    پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کابینہ بنانے پر اتفاق

    پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان شریک تھے۔ اجلاس کے آغاز میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق، رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر کابینہ کی تشکیل مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں دہشت گردی، سیاسی صورتحال اور عمران خان کی رہائی کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت،پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری

    ٹی ایل پی کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چھیننے کے لیے بنایا گیا تھا،رانا ثناءاللہ

  • فائنل کال احتجاج :لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی،شوکت یوسفزئی

    فائنل کال احتجاج :لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی،شوکت یوسفزئی

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے فائنل کال احتجاج کو لے کر پارٹی قیادت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں ہیں اور محفوظ ہیں،پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، علی امین کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی، پلاننگ کا بھی فقدان تھا،بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ شیر افضل مروت بھی غائب تھے، جب لیڈر شپ کے پاس فیصلےکا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کو کیوں لےکرگئی؟

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے کہ ڈی چوک کو ہی جانے کیلئے کیوں چناگیا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا تو کیوں نہیں کیے گئے؟ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟-

    ایک اور بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں،سنگجانی میں احتجاج سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوئی البتہ ڈی چوک احتجاج کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے غلطیاں ہوئیں، احتجاج میں صرف علی امین گنڈاپور نظر آئے۔ جبکہ پی ٹی آئی لیڈر شپ احتجاج میں نظر نہیں آئی جس پر افسوس ہے۔