Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی پی

  • محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے انٹراپارٹی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین، ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرائے گئے تھے،گزشتہ ماہ فروری میں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا –

    سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا یاتھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں جاری نہیں رکھ سکتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انکی جگہ محمود خان کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا نیا چیئرمین مقرر کردیا تھا-

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ محمود خان جلد عہدہ سنبھال کر پارٹی کے امور سرانجام دیں گے سینٹرل کمیٹی نے نئے چیئرمین کی منظوری دی تھی-

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی تاہم عام انتخابات میں پرویز خٹک کو بری طرح شکست ہوئی اور انکی جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی کی صرف دو نشستیں حاصل کرسکی۔

  • پی ٹی آئی پی  خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں، استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں، پاکستان تحریک انصا ف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفی سامنے آیا تھا۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی پر صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

    ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

  • پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی  کی خبروں کی تردید

    پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں،سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑوں گا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں، آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔

    قبل ازیں خبریں تھیں کہ پروییز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دےکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

    قبل ازیں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ کا میابی نہیں دلواسکا، اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں-

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    جبکہ جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا، انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • پی ٹی آئی کے سارے  آزاد امیدوار  میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    پی ٹی آئی کے سارے آزاد امیدوار میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

    پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے-

    باغی ٹی وی: رشکئی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی،یہ حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

    عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا جرح کا حق …

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، 2018 کی نسبت 40 لاکھ نئے اضافی ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 کی نسبت 40 لاکھ 88 ہزار 274 ووٹرز کا اضافہ ہے۔

    دستاویز کے مطابق خیبرپختوںخوا میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 ہزار 845 تھی جو اب 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 پر پہنچ گئی ہےخواتین ووٹرز کی تعداد میں 23 لاکھ 63 ہزار 980 اور مرد ووٹرز کی تعداد میں 17 لاکھ 24 ہزار 294 مرد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ 53 فیصد اور مرد ووٹرز کا 54 اعشاریہ 47 فیصد ہے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں،سراج الحق

  • کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ ان کے جانے سے کتنا فرق پڑا، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں …

  • عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،پرویز خٹک

    عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،پرویز خٹک

    صوابی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھے-

    باغی ٹی وی : صوابی میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ عمران خان صرف امیر لوگوں کےساتھ تعلق بناتا ہے اور ان سے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتا ہے،عمران خان ایک مغرور اور لاپرواہ انسان ہیں،خیبرپختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی عمران خان تو کچھ نہیں سمجھتا، ذہنی بیمار ہیں،انہیں کسی چیز کا پتہ نہیں ہے، خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری سکولز اور پٹواریوں کےلئے اصلاحات میں نے کئے تھے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو میں وزیراعلیٰ اور حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی،ماضی میں ہمیں پختون اور اسلام کے نام پر لوٹا گیا،جو حکمران ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،میں نے اپنے دور میں مساجد کے اماموں کی تنخواہیں مقرر کی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،عمران خان نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا،وہ میرے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے تھے۔

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام …

    عام انتخابات،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست، پی ٹی آئی "فارغ”

  • پرویز خٹک کی پارٹی نے اپنے 27 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا

    پرویز خٹک کی پارٹی نے اپنے 27 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنے 27 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا، جس میں امن، ترقی اور خوشحالی کو منشور کا بنیادی نکتہ قرار دیا گیا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے منشور میں کہا گیا ہے کہ مستحق طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ لایا جائے گا منشور میں وہ چیزیں شامل کی گئی ہیں جو ہم پانچ سالوں میں مکمل کریں گے، اس میں زیادہ تر وہ چیزیں ہیں جن پر ساڑھے 8 سال کام کیا، ان کو ہم مزید مضبوط کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن، صحت اور پولیس کے محکموں کو مضبوط کریں گے، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایک ہی سطح پر لائیں گے، تمام تعلیمی بورڈز کو ایک کرکے باقی کو سب کیمپسز کریں گے، لڑکیوں کے لئے وظیفے میں اضافہ کریں گے، تعلیمی ادراوں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے انہیں خودمختار بنائیں گے ہم نے پولیس میں ریفارمز کی ہیں لیکن مزید اصلاح کی ضرورت ہےپولیس قانون کے مطابق کسی کے گھر میں جا سکے گی۔

    سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،ندیم جان

    انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئیز میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کریں گے اسپتالوں میں دوائیاں جنریٹک نام سے لکھی جائیں گی ریفریل سسٹم کو بہتر کریں گے نوزائیدہ بچوں کے لئے تین اسپتال اور ایک اور کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گےگندم کی پیدوار بڑھانے کے لئے کام کریں گے، زرعی سامان رعایتی قیمتوں پر دیں گےسیاحتی علاقوں میں سہولیات دی جائیں گی ہم پالیسی دیں گے باور یوکریسی اس پر عمل کرے گی میرے دور میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہےپہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

    ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں،حافظ نعیم

  • جے یو آئی رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    جے یو آئی رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )رہنما سردار علی خان نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین(پی ٹی آئی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سردار علی خان کے حامیوں نے کہا ہے کہ جب سردار علی خان نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تو حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے انہیں حلقے کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر قیادت اس پر قائم نہ رہی،سردار علی خان کے ساتھ حلقے کے تمام حامی بھی جلد ہی ایک جلسے میں پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    ہماری بربادی کے اسباب

  • 8 فروی کو  پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا ،پرویز خٹک

    8 فروی کو پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا ،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نےکہا ہےکہ بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

    باغی ٹی وی : نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی ماضی کا حصہ بن جائے گی، کیونکہ ماضی میں جن پارٹیوں نے ملکی اداروں کے خلاف نفرت کی سیاست کی و ہ پارٹیاں یا تو ختم ہوگئیں یا وہ پارٹیاں صرف صوبے یا ضلع کی پارٹی بن کر رہ گئیں تبدیلی خان کی تبد یلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، نہ بلا رہا اور نہ بلے سے کھیلنے والا کھلاڑی، الیکشن کمیشن نے بلےکے نشان کو ختم کردیا،8 فروی کو پاکستان تحریک انصاف کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا بانی پی ٹی آئی اصل میں آصف علی زرداری اور نواز شریف سے بھی دو ہاتھ آگے تھے، تبدیلی اور احتساب تو بس ایک ٹوپی ڈرامہ تھا، اصل میں تو وہ خود کرپشن کے کنگ تھے۔

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف سے انتخابی نشان ،بلے کا نشان واپس لے لیا،اور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دیئے، اب الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف نام کی کوئی پارٹی رجسٹر ڈ نہیں ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد تمام عہدیداروں کے عہدے بھی ختم ہو چکے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی اور پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات آئین کے مطابق نہیں کرائے، جس پر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا۔

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں …

  • آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہرا کرخیبرپختونخوا کاوزیر اعلیٰ بنوں گا،پرویز خٹک

    آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہرا کرخیبرپختونخوا کاوزیر اعلیٰ بنوں گا،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے ایک جانب آئندہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بننے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ چیلنج بھی دیا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دے گی،انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ورکرز کو تمیز نہیں سکھائی،میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں ذاتی لالچ نہیں، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    قبل ازیں پشاور میں خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کو اس حال میں کس نے پہنچایا، حکمرانوں نے قرضے نہ لیے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، حکمراں قرض ملنے پر خوشیاں مناتے ہیں، قرض دینے والا اپنی مرضی کی شرائط عائد کرتا ہے اپنی پارٹی میں اچھے لوگوں کو لا رہے ہیں، میں نے 5 سال صوبے کی خدمت کرتے ہوئے پختونخوا میں ریفارمز لانے کی کوشش کی۔

    غزہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے، مکمل رہائشی بلاک منہدم

    چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہیے ملک میں کارخانے کیوں نہیں لگے، تمام پالیسیوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سیاستدان عوام کو پھر سہانے خواب دکھا رہے ہیں، ہم نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے بھی کیےبے ایمان سیاستدان اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں، میں نہ حرام کھاتا ہوں نا کسی کو کھانے دیتا ہوں، پختونخوا کے 200 ارب وفاق نے روکے ہوئے ہیں، موقع ملا تو صوبے کو اس کا حق دلائیں گے پوری امید ہے 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، آئین کے مطابق وفاق سے صوبے کا حق لینا جانتا ہوں، 18 ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

    ریاستی انتخابات:بی جے پی تین مرکزی ریاستوں جبکہ کانگریس ایک ریاست میں کامیاب