Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی پی

  • پی ٹی آئی کی  انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نئی مدت کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کے معاملے پر ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری وضاحتی تردید میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کے تردید کرتے ہیں۔
    https://x.com/PTIofficial/status/1729508799260643590?s=20
    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہرگز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقہ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی لاہور سے گرفتار

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ 2دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کسی بھی عہدے پر الیکشن نہیں لڑیں گے جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی میں سے بھی کوئی کسی عہدے پر حصہ نہیں لے گا۔

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کمپنی کے حوالے

  • پیپلزپارٹی کے رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    پشاور: سابق ٹاؤن ناظم اورپیپلزپارٹی کے رہنما محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شامل ہوکرپارٹی کومضبوط کیا، ہماری جماعت میں دھڑا دھڑ لوگ شامل ہو رہے ہیں 5 سال میں صوبے کی بہترانداز میں خدمت کی، عام آدمی کوسہولت دینا مشن ہے،اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی لاہور سے گرفتار

    پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا، ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بیوقوف بنائے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتی ہے وہاں جائیں، مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، مختلف اضلاع میں دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

    کاربن پروڈیوسرز ممالک کو ترقی پذیر ممالک کیساتھ مکمل معاونت کرنا ہو گی، آصف حیدر …