Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی کارکن

  • جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے  ایک ہزار روپے  ملنے پرطیش میں آگئے

    جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے ایک ہزار روپے ملنے پرطیش میں آگئے

    پشاور: جیل سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا جیل سے رہائی کے بعد کارکنان وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تھے کارکنان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظارکروایا اور 5 منٹ ملاقات کرکے چلے گئے۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے کارکنوں کو ایک ، ایک ہزار روپے دینے پر ورکرزطیش میں آگئے، وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو کارکنان نے نعرے لگائے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کارکن کو عزت دو کے نعرے لگائے کارکنوں کا کہنا تھاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک میں گرفتار ہوئے ایک ایک ہزار روپے کیلئے نہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال …

    اس حوالے سے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ریجنل صدر پی ٹی آئی ارباب محمد عاصم کا کہناتھاکہ گزشتہ روز کارکنوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کچھ ورکرز ناراض ہوسکتے ہیں ویڈیو دیکھی ہے کچھ ورکرز نعرے لگا رہے تھے، جب وزیراعلیٰ موجود تھے اس وقت کوئی نعرے نہیں لگے، ویڈیو میں اندھیرا ہے اور سی ایم اندھیرا چھانے سے پہلے چلے گئے تھےوسکتا ہے ورکرزکی آپس میں بات ہوئی ہو اور ناراض ہوئے ہوں، ہم نے ورکرزکو عزت دی اور ان کو چائے پلائی، سیاسی پارٹیوں میں ناراض ورکرز معمولی سی بات ہے۔

    معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

  • مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا  قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ

    مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ

    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں نے قاضی فائز اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : لندن میں تقریب کے بعد قاضی فائزعیسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نکلے تو ادارے کے باہر احتجاج کے لئے آئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی روکنے اور اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ کیا،جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ساتھ مڈل ٹیمپل سے ایک سیاہ گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو بچاؤ کرنا پڑا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی اور احتجاج کر رہے ہیں،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

    لندن میں سابق چیف جسٹس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف وزیر داخلہ کا کاروائی کاحکم
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملے کو افسوسناک واقعہ قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی انہوں نے نادراکوحملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فوٹیجزکےذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میں ایف آئی آردرج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اورپاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لئے کابینہ بھیجا جائے گا،کسی کوبھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

  • عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا کرنا ہے،گرفتار ملزم کا اعترافی بیان

    عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا کرنا ہے،گرفتار ملزم کا اعترافی بیان

    9 مئی کو شرپسندی اورکور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں-

    باغی ٹی وی :کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کرنےوالےمرکزی ملزم جان محمد نےاعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا تعلق ضلع مہمند سے ہے، اور وہ زمان پارک کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا ہمارا کام عمران خان کوگرفتاری سے بچانا تھا اس حوالے سے خود عمران خان نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اورمنصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو یہ یہ کرنا ہے۔

    احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    جان محمد کے مطابق جب عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کا کہاجبکہ یاسمین راشد اور اعجازچوہدری نے تمام کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کا کہا۔

    جان محمد نے بتایا کہ قیادت کا حکم ملتے ہی کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس دوران مجھے یونیفارم ملا، میں نے کورکمانڈر کی شرٹ پہن لی اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی، جبکہ ایک گروپ آرمی اسٹور اورپی ایس او پٹرول پمپ پر لوٹ مارکرتا رہا واقعے کے بعد کور کمانڈر کے یونیفارم کی شرٹ جلا دی-

    عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

  • عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا، اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

    سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ، جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا، قیدیوں کی تین وینز کے دروازے اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا، 2 پک اپ، 2 موٹرسائیکل اور ایک کار کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، اے پی سی کے سائیڈ شیشے کو توڑا گیا اور حفاظتی جالیاں توڑی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس، ایف سی پر پٹرول بموں سے چاروں اطراف سے حملے کئے گئے اور ٹیئر گیس شیلنگ کی گئی جن کے خول پولیس نے جمع کرلئے ہیں جن کی شناخت بھی کروائی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نےیہ شیل کہاں سے حاصل کیے یا پھر یہ افغانستان سے اسمگل شدہ ہیں؟

    دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک سے برآمد ہونے والے اسلحے کی باقاعدہ تفتیش کی جائے گی،جن لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، گاڑیاں توڑیں ان کے خلاف ایکشن ہونا تھا، سرچ آپریشن سے متعلق عمران کشور نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتادیا تھا، آج کے دن ہمارے پاس وقت تھا ہمیں پتا تھا آج مزاحمت کم ہوگی۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گرفتار افراد کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، دیکھا جائے گا کون ہے کس شہر سے ہے، زیادہ تر وہ افراد ہیں جن کی ویڈیوز میں نشاندہی ہوچکی ہےعمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ اور پیٹرول بم برآمد کیے گئے، برآمد اسلحہ سے متعلق باقاعدہ تفتیش کی جائے گی-

    عمران خان واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے

    عامر میر نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں سرچ وارنٹ دکھانے کے باوجود گھر میں جانے نہیں دیا گیا، پولیس کا اب تک یہ مطالبہ ہے کہ گھر کے اندر جانے دیا جائے پولیس اب تک زمان پارک میں موجود ہے ان کو گھر کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

    نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ زمان پارک پر حق وہاں کے مکینوں کا بھی ہے، صرف ایک شخص کا حق نہیں، زمان پارک کو نو گو ایریا بنایا گیا تھا، وہاں روز سیکڑوں افراد کی موجودگی ہوتی تھی جب بھی زمان پارک کو نوگو ایریا بنانے کی کوشش ہوگی آپریشن کیا جائے گا۔

    زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    لاہور:پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    درخواست میں عدالت سے ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔

    لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

  • سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    اسلام آباد:سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاؤس پرحملہ کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کیا کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

    پولیس نے سندھ ہاؤس کے باہر سے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان نے سندھ ہاؤس میں داخل ہو کر منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا تھا مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے لگائے پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا دونوں اراکین قومی اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیاتھا۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    بعد ازاں وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا تھا ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال،شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، شامل ہیں دیگر علاقوں میں مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

    سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ…

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔

    حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا تھا کہ ان سب کوگرفتار کریں جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری…