Baaghi TV

Tag: پی ٹی ائی

  • نو مئی کے واقعات میں تحقیقات  کے لئے سابق رہنماوں  کا  موبائیل ڈیٹا  طلب

    نو مئی کے واقعات میں تحقیقات کے لئے سابق رہنماوں کا موبائیل ڈیٹا طلب

    نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سابق رہنماؤں کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،جس میں سابق گورنر شاہ فرمان،تیمور جھگڑا،اور کامران بنگش شامل ہے، خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات تیسری دفعہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہے،مجموعی طور پر تحر یک انصاف کے گیارہ رہنماوں اور سابق صوبائی وزراء کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نو مئی کے واقعے کے بعد چالیس ارکان کے موبائیل بند ہے جس کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، نو مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئے گئے ہے،

  • پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر ایک بار پھر ضمانت پر رہا

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور کے مقامی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد ملزمان مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد قاسم خان نے کی عدالت دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانا ھشتنگری کے حدود میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا، باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اور اسکے دوست جلال مہمند کو پانچویں دفعہ عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،9 اور 10 مئ کے پر تشدد واقعات میں مینا خان اور اسکے دوست پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے،

  • اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی  کرنے والا پی ٹی آئی کارکن رہا

    اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا پی ٹی آئی کارکن رہا

    پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن شہریار کو ضمانت پر رہا کردیا انسداد دھشتگردی عدالت نے شہریار کے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے ملزم شہریار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی, اس پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے بھیس بدلا، مونچھیں منڈوائی تھی۔

  • 9 مئی ہنگامہ آرائی،سابق مشیر کی ضمانت منظور

    9 مئی ہنگامہ آرائی،سابق مشیر کی ضمانت منظور

    انسداد دھشتگردی عدالت پشاور میں 9 اور 10 مئی کو نامزد پی ٹی آئی سابق مشیر قانون عارف یوسفزئی کی عبوری ضمانت کے درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت ای ٹی سی جج ڈاکٹر عامر نظیر نے کی،عدالت نے سابق مشیر قانون کے عبوری ضمانت میں 17 جون تک توسیع کر دی، ملزم پر تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جس کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے،دوسری جانب 9 اور 10 مئی واقعات میں تھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم عبد الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،
    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کو تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہےلہذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،

  • نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز کا شدید برہمی کا اظہار

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز کا شدید برہمی کا اظہار

    سیاسی جلسے کےلیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی جس پر سابق اولمپئینزز نے برہمی کا اظہار کیا ہے-

    اولمپیئن رشید الحسن کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے لاہور میں کوئی دوسرا میدان نہیں ملا۔

    اولمپیئن وسیم فیروز کا کہنا تھا کہ ابھی اس ٹرف پر مزید بہت کھیل ہوسکتا تھا جب کہ ہاکی فیڈریشن کے قام مقام سیکرٹری حیدرحسین نے کہا کہ دسمبر میں یہاں ہونے والی لیگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    آسٹروٹرف کو ہٹانے کی خبر وائرل ہونے کے بعد اولمپیئن منظور الحسن نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم کو برباد کرنے کے فیصلے پر سخت مایوس ہیں۔

    انہوں نے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود کی جانب سے آسٹروٹرف کو پرانے ہونے کی وجہ سے تبدیل کرنے اور سرگودھا میں لگانے کے دعوے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’سرگودھا میں ٹرف پہلے سے موجود ہے اور لڑکے بغیر کسی شکایت کے وہاں کھیلتے ہیں جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ ایک سال سے ٹرف موجود نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیے گئے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ٹرف کافی پرانا تھا اور کھیل کے قابل نہیں تھا، گزشتہ ماہ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ٹورنامنٹ اسی پر کھیلا گیا اور کھلاڑی بغیر کسی شکایت کے ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے، تاہم اس کا واحد مسئلہ یہ ضرور تھا کہ جب اسے تقریباً 10 سال پہلے لگایا گیا اس وقت یہ ٹھیک سے بچھایا نہیں گیا تھا لیکن اس کی سطح بالکل درست حالت میں تھی ۔

    منظور الحسن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 4 برسوں میں ایک بھی ٹرف نہیں بچھائی اور اب ایک موجودہ ٹرف کو ہٹانے کے فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، اس حوالے سے جمعہ کو (آج) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ٹرف کو ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے نئے ٹرف کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    اس حوالے سے قائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے جب نئی ٹرف آجاتی تب پرانی اکھاڑنی چاہیے تھی۔

    صوبائی وزیر کھیل تیمور مسعود کا کہناتھا کہ ٹرف 10،12 سال سے لگی ہوئی تھی ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائےگی، ٹرف تبدیل کرنےکا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں کیا گیا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے تبدیلی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں لگی ٹرف اکھاڑ ی۔

    یاد رہےکہ پہلے پی ٹی آئی نے جشن آزادی جلسہ پریڈگراؤنڈ اسلام آباد میں کرنےکا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں جلسےکا مقام تبدیل کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کیا تھا کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔

  • ‏بریکنگ نیوز، پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی

    ‏بریکنگ نیوز، پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی

    پولیس پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے بتایا کہ پولیس مجھے اور دوسرے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے میرے گھر کے باہر آگئی ہے-

    لال حویلی کے باہر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیاں، شیخ رشید ڈر گئے

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور کارکنان کےگھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے مگر یہ یاد رکھیں کہ حقیقی آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی چار گاڑیوں میں سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر مجھے گرفتار کرنے آگئے ہیں۔ میں گھبرانے والا نہیں، پنڈی کے لوگ، پاکستان کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، لال حویلی سے ہم لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے، چار گاڑیاں کھڑی ہیں لال حویلی کے باہر-

    میں کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

    انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ میں گرفتار نہیں ہوں گا، اللہ بہتر کرے گا، میں 25 مئی دن دو بجے لال حویلی سے نکلوں گا، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اللہ کی مدد پر یقین رکھتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آ رہے ہیں جب پشاورمیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا جس کے بعد فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ حکومت مارچ روکنے کے لیے 700 سے زائد پی ٹی آئی کے قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے فوری مگر شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔ مارچ کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی اور ڈی چوک کے اطراف کے مقامات کو سیل کردیا ہے-

    حکومت کا پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز سمیت 700 لوگوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ…

  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کو لکھے خط پر غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خط میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں، اور اب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کیس بھیج دیا ہے ایسے ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں-

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کے استعفے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوااستعفوں کا کیس موصول ہوتےہی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو 28 اپریل کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر یٹریٹ جانے کے لیے صرف دو انٹری پوائنٹس مارگلہ روڈ اور سرینا چوک استعمال ہوں گے۔

    جاری کردہ سرکلر کے مطابق مختلف پوانٹس پر 14 سینئر افسران سیکیورتی کےمعاملات پر نظر رکھیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہو سکے گا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اپنے دفاتر سے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سیکیورٹی کے تمام صورتحال پر نظر رکھیں گے-

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔

  • پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    واشنگٹن:پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے افغان جنگ کی مکمل جانچ پڑتال سے متعلق آزاد کمیشن کے قیام کی تشکیل کا بل منظور کرلیا ہے جب کہ بل کے پرانے ورژن میں شامل پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق شق کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایک دفاعی بل کی منظور دی گئی ہے۔ بل میں افغان جنگ اور پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس بل کی سب سے خاص بات ہے یہ کہ پرانے ورژن کے برعکس اس بل میں افغان وار میں پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق تجویز کی شق کو ختم کردیا گیا ہے البتہ کمیشن مختلف ممالک کے افغان جنگ پر اثر انداز ہونے اور افغان جنگ کے پرامن حل میں ان کے کردار کا جائزہ لے سکتا ہے۔

    اس وار کمیشن میں 16 ارکان شامل ہوں گے جن کا انتخاب ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے ارکان اسمبلی مساوی انداز میں کریں گے اور یہ کمیشن تین سال کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔کمیشن میں 2001 سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے موجودہ اور سابق ارکان کے ساتھ ساتھ کابینہ کی سطح کے اور افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اعلی سطحی دفاعی عہدیداروں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    بل کی سمری میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ پینل 20 سالہ جنگ کی اسکروٹنی اور انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے فوجی سازوسامان کا بھی احتساب بھی کرے گا اور افغانستان میں موجود امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے منصوبے بھی بنائے گا۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے انسداد دہشت گردی میں استعمال اور اقدامات کا جائزہ بھی لے گا۔

    دوسری طرف دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی وعسکری قیادت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے امریکہ نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ اگراب پاکستان کے ساتھ کوئی شرارت کی گئی تو اس کا سخت جواب ملے گا اورویسے بھی امریکہ اب پاکستان کی مرضی کے بغیرافغانستان میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا اس لیے امریکہ نے اپنے مفادات کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے

  • خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع

    خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع

    خانیوال: خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع ،اطلاعات کے مطابق خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ہرجماعت جیت کا دعویٰ کررہی ہے مگرجیتے گا وہی جس کے ووٹ ہوں گے زیادہ

    یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

    ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پولنگ سٹیشن 45 پر لیگی کارکن اور تحریک لبیک کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کی، پولیس اور رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے ووٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے پھردھرنوں کا آغاز کردیا :پہلا دھرنا تھرپارکر میں جاری

    پی ٹی آئی نے پھردھرنوں کا آغاز کردیا :پہلا دھرنا تھرپارکر میں جاری

    کراچی : پی ٹی آئی نے پھردھرنوں کا آغاز کردیا :پہلا دھرنا تھرپارکر میں جاری،اطلاعات کے مطابق تھرپارکرمٹھی میں سندھ حکومت اور تھر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی قیادت میں گذشتہ 12 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔

    دھرنے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم،پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی لال مالھی، ارباب انور،دلاور مالکانی، ارباب عنایت اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود ہے ،جس کے باعث تھرکول سمیت میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد و دیگر شہروں کی طرف جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے۔

    رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس پی تھرپارکر کو ہٹایا جائے اورجھوٹے مقدمے بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔