Baaghi TV

Tag: پی ٹی سی ایل

  • سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی رفتار سست رہے گی، پی ٹی سی ایل

    سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی رفتار سست رہے گی، پی ٹی سی ایل

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ 11 مئی سے 18 مئی تک شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی-

    کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا گیا کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان ہےانٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کی جانے والی مرمت 11 مئی سے شروع ہوگی جو 18 مئی تک جاری رہ سکتی ہے،خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی، بفرنگ یا سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • اماراتی ٹیلی کام  ای اینڈ (اتصالات) کا پی ٹی سی ایل سے باہر نکلنے پر غور

    اماراتی ٹیلی کام ای اینڈ (اتصالات) کا پی ٹی سی ایل سے باہر نکلنے پر غور

    اماراتی ٹیلی کام جائنٹ ای اینڈ (اتصالات) پاکستان کے پی ٹی سی ایل سے باہر نکلنے پر غور کر رہا ہے-

    متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی ‘ای اینڈ’ (اتصالات) نے 2005ء میں پی ٹی سی ایل (PTCL) کی نجکاری کے وقت سے جاری بقایا جات ($800 ملین سے زائد) اور جائیدادوں کی منتقلی کے دیرینہ تنازع کے باعث پاکستان سے باہر نکلنے پر غور کیا ہے، تاہم، حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں ٹیلی نار پاکستان کا انتظام بھی سنبھال لیا ہے۔

    جمعرات کو گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق، اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ای اینڈ (سابقہ ​​اتصالات) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) میں اپنی سرمایہ کاری اور انتظامی کردار کا جائزہ لے رہی ہے ابتدائی طور پر بیان کیا گیا ہے، جس میں تقسیم، تنظیم نو، یا اخراج کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے اشارہ کیا ہے کہ وہ حصص یافتگان کی کسی بھی آنے والی تبدیلی سے لاعلم ہے اور اپنے کاروباری منصوبوں کو آگے بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے، بشمول 5G رول آؤٹ کی تیاری۔

    اس پیشرفت نے 2005-2006 کی نجکاری سے متعلق ایک طویل عرصے سے مالیاتی اختلاف کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے اتصالات نے 2005 میں $2.6 بلین میں پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص خریدے تھے، لیکن جائیدادوں کی ملکیت منتقل نہ ہونے پر 800 ملین ڈالر کی بقیہ ادائیگی روک رکھی ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس بقایا رقم کو بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے، جبکہ حکومتِ پاکستان اور اتصالات کے حکام دبئی میں اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اس تمام صورتحال کے باوجود، پی ٹی سی ایل نے 1 جنوری 2026ء کو ٹیلی نار پاکستان (Telenor Pakistan) اور اوریون ٹاورز کے 100% حصص کی خریداری مکمل کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ ای اینڈ (اتصالات) اور پاکستان کے درمیان یہ تنازعہ تقریباً دو دہائیوں سے جاری ہے،کئی سالوں میں ہونے والی بات چیت نے متنازعہ اثاثوں کی قیمتوں کا تعین اور حوالے کرنے پر توجہ دی ہے، رپورٹس کے مطابق 34 اور 100 سے زائد جائیدادیں ابھی بھی تنازعہ میں ہیں۔

    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور اتصالات کی قیادت کے درمیان جنوری 2026 میں دبئی میں ہونے والی ملاقات سمیت اعلیٰ سطحی مذاکرات نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ مسئلہ مکمل تصفیے کے بغیر برقرار ہے کچھ تخمینے، ممکنہ دلچسپی یا ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے، متنازعہ رقم کو نمایاں طور پر زیادہ رکھتے ہیں، حالانکہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تحفظ کے لیے رسمی قانونی چارہ جوئی پر بات چیت کی حمایت کی ہے۔

  • سمندری کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی؟

    سمندری کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی؟

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

    پی ٹی سی ایل نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ مرمت کے اس عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شام کے اوقات میں سروس کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

    یہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی تین زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل نیٹ ورکس کا انتظام کرتی ہے، جو پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ سے منسلک رکھتے ہیں ملک میں کام کرنے والے تمام چھ سب میرین کیبل سسٹمز، جن میں پی ٹی سی ایل کے تین، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے دو اور سائبر انٹرنیٹ سروسز کی پیس کیبل شامل ہے، کی مجموعی گنجائش 13 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے، جبکہ اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کا استعمال تقریباً 7 سے 8 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔

  • پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ(ptcl) نے نے ٹیلی نار(telenor) کا انتظام سنبھال لیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کا ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز (Orion Towers) کے جاری شدہ 100 فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرکے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے،پی ٹی سی ایل کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹیلی نارپاکستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

    آج سے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی 100 فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون فورجی) اور یو مائیکروفنانس بینک کے شانہ بشانہ پی ٹی سی ایل کا حصہ ہوں گے۔

    ٹیلی نار پاکستان عبوری مدت کے دوران ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گاضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد پی ٹی ایم ایل اور ٹیلی نار پاکستان کو مستقبل میں ایک مربوط ادارے کی صورت میں آپس میں ضم کردیا جائے گا۔

    صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار اب پی ٹی سی ایل کے ایک حصے کے طور پر شامل ہوگیا ہے،یہ پی ٹی سی ایل اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹرکیلئے اہم سنگ میل ہے،ہم صارفین کو سہولت ، بلا تعطل اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ میں اپنے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تبدیلی لوگوں کے احترام، صلاحیتوں کے تسلسل اور انڈسٹری کی بہترین روایات پر مؤثر عملدرآمد پر مبنی ہےہم مل کر ایک مضبوط اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ادارہ قائم کریں گے، جو اپنے صارفین کی بہتر خدمت کرنے، اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو آگے بڑھانے کے قابل ہوگا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت کے بعد پی ٹی سی ایل، یوفون فور جی اور ٹیلی نار پاکستان ایک ایسے مستقبل میں داخل ہو رہے ہیں جو جدت سے عبارت اور کاروباری اداروں اور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے سازگار ہوگا یہ اتحاد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرے گا، اور لاکھوں افراد کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور خدمات سے جوڑے گا، اب جبکہ نئی بلندیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ادارہ صارفین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

    اس موقع پر پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کی ترقی میں ٹیلی نار اے ایس اے کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک کاروباری مقابل اور ساتھی ٹیلی کام ادارے کی حیثیت سے ٹیلی نار نے تقریباً 2 دہائیوں تک سروس کا معیار بلند کرنے اور رابطوں کوفروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    اس سنگِ میل سے دونوں ادارے ایک دوسرےکی صلاحیتوں اور وسائل کی تکمیل کریں گے، اور ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے، جو صارفین کی سہولت پر مرکوز سوچ، وسیع تر رسائی اور تیز رفتار جدت کو فروغ دے گا۔

    مستقبل میں وجود میں آنے والی کمپنی پاکستان کی ڈیجیٹل امنگوں کی روشنی میں نیٹ ورک صلاحیتوں میں توسیع، اسپیکٹرم وسائل کی بہتر ترتیب، اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگی۔

    یاد رہے رواں سال اکتوبر میں مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی تھی۔

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس اچانک متاثر ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ویب سائٹس کی بندش اور انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک بھر سے صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں۔ متاثرہ شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، جہاں صارفین کو سست رفتار اور مکمل ڈس کنکشن کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے طنز و مزاح کے ساتھ شکایات بھی کیں۔

    کسی نے لکھا: “آج پھر پی ٹی سی ایل نیٹ بند۔۔ آج کیا تکلیف ہوئی ہے؟ ، جبکہ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پی ٹی سی ایل کیبل کے قریب شارک آگئی۔کچھ صارفین نے کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے تجربات شیئر کیے اور کہا کہ جواب ملا: “ہمارا تو اپنا سائیکل چُکیا گیا ہے۔”

    مزاحیہ تبصروں میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل نے زونگ سے ایک رات کے لیے ہاٹ اسپاٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

    پہلا ون ڈے،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا

    کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

    اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

    سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

  • افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

    اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا ہے پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔

    10 ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا، اور جبوتی سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گاپی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر برائے انٹرنیشنل بزنس، سید محمد شعیب نے اس موقع پر کہا کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم میں ہماری شرکت پاکستان کے ’ڈیجیٹل وژن 2030‘ کے عین مطابق ہے ہم ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، تاکہ مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔

    دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    واضح رہے کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم 2026 کے اوائل میں فعال ہو جائے گا جس کے بعد صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں گی-

    طورخم بارڈر پر پاک افغان کشیدگی برقرار، آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل

  • سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیئرمین نورعالم خان نے اجلاس کی صدارت کی،

    چیئرمین پی اے سی نے اجلاس میں کہا کہ کچھ سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہیں کروا رہے ، صحت کے ذیلی ادارے کالج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور پاکستان نرسنگ کونسل کا آڈٹ کیوں نہیں ہو رہا ، وفاقی سیکریٹری صحت نے کہا کہ سی پی ایس پی خودمختار ریگولیٹری ادارہ ہے ،ادارہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا ہمارا ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے سی پی ایس پی نے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ سے استثنیٰ کیلئے حکم امتناع لے رکھا ہے وزارت صحت انکو سالانہ کوئی امداد نہیں دیتی نرسنگ کونسل ختم ہو چکی ہے اس ادارے کو حکومت کوئی فنڈ نہیں دیتی تھی نہ اس پر کوئی کنٹرول تھا اب جو نئی نرسنگ کونسل قائم کی جارہی ہے اس میں حکومت کا زیادہ کنٹرول ہو گا

    آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے اجلاس میں کہا کہ یہ دونوں ادارے حکومت کے آرڈینس اور چارٹرڈ کے تحت قائم کیے گئے اس کے تحت انکا آڈٹ آڈیٹر جنرل کر سکتا ہے

    قبل ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اوگرا، نیپرا اور پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے مکمل کا آڈٹ کرنیکا حکم دیدیا جبکہ نیپرا کا پرفارمنس آڈٹ سب سے پہلے کرنیکی ہدایت بھی کردی۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی ،کابینہ ڈویژن اور وزارت صنعت و پیداوار کے 21-2020 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا وزارت آئی ٹی اورپی ٹی سی ایل آڈٹ کرانے سے گریزاں ہیں ،آئین کے تحت ہر ادارہ آڈٹ کرانے کا پابند ہے، مہربانی کریں ملک کو چلنے دیں، پی ٹی سی ایل میں پاکستان کا شیئر 62 فیصد اور اتصالات 800 ملین ڈالر کی نا دہندہ ہے۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا آڈٹ کے حوالے سے آئین بڑا واضح ہے، پی ٹی سی ایل نے سندھ ہائیکورٹ سے ریلیف لیا، نیپرا میں کارکردگی آڈٹ میں مسائل ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا آڈیٹر جنرل آفس کے پاس آڈٹ کی صلاحیت بھی ہونی چاہیئے اس پر نور عالم خان نے برہمی کا اظہار کی

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث معطل انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیارات بھر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات

    ذرائع کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر مشکلات کا سامنا رہا ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

    منی بجٹ آگیا،عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ

    پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے، ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے-

    واضح رہے کہ صارفین کو ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جمعہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی سات گھنٹے انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی-

    پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

  • ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننےوالےڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل اور دیگر تین کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ، صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا نجی اداروں، گھروں اوردفاتر میں پی ٹی سی ایل اورزونگ کی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی-


    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھا ترجمان پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کیچ ،پنجگور،گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے-

  • زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب:متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا:  مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:پی ٹی سی ایل

    زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب:متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا: مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:پی ٹی سی ایل

    اسلام آباد:زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب: متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا،مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی رپورٹس پر کہا ہے کہ بین الاقوامی زیرآب کیبل میں خرابی پر انٹرنیٹ کے متبادل ذرائع کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

    پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘اے اے ای-ون(ایشیا-افریقہ-یورپ-ون) سے ریفرینس کےساتھ انٹرنیشنل زیرآب کیبل منقطع ہوگئی ہے، ہم نے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل ذریعے کا انتظام کرلیا ہے’۔

    بیان میں کہا گیا کہ اقدامات کے ‘نتیجے میں صارفین نے کیبل کٹ جانے کے باجود خدمات میں بغیر کسی بڑے خلل کے بہتری دیکھی’۔اے اے ای-ون 25 ہزار کلومیٹر کنسورشیم کیبل سسٹم ہے جو جنوب مشرقی ایشا کو براستہ مصر یورپ سے ملاتا ہے۔

    اس نظام سے ہانگ کانگ، ویت نام، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سنگاپور، میانمار، بھارت، پاکستان، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، جبوتی، سعودی عرب، مصر، یونان، اٹلی اور فرانس جڑے ہوئے ہیں۔

    اے ای ای-ون کیبل سسٹم 100 گیگابائیٹس فی سیکنڈ ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، جس کے ساتھ کم ازکم 40 ٹیرابائیٹس فی سیکنڈ ڈیزائن کی صلاحیت ہے۔

    پی ٹی سی ایل نے یقین دہانی کروائی کہ انٹرنیٹ کی صلاحیت اگلے چند روز میں مزید بہتر کی جائے گی تاکہ مسائل حل ہوں۔بیان میں کہا گیا کہ ‘تاہم صارفین نظام مزید بہتر کرنے تک ملک بھر میں سروسز میں معمولی مشکلات کا سامنا کرسکتےہیں’۔

    بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی بیان جاری کیا اور کہا کہ انٹرنیشل زیرآب کیبل میں کراچی کے قریب رکاوٹ رپورٹ ہوئی تھی، جس سے کام کے عروج کے وقت انٹرنیٹ ٹریفک میں اثر پڑا تھا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘رکاوٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے، جو بہتر ہونے میں مزید وقت لے سکتا ہے’۔

    مزید کہا کہ سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے متبادل فراہم کیا گیا ہے اور اضافی بینڈوڈتھ حاسل کرلیا ہے تاکہ ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ضرورت پوری کی جائے اور بلاتعطل سروس فراہم کی جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں صارفین کو اکتوبر میں بھی انٹرنیٹ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جب زیر آب کیبل میں متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے قریب مسئلہ سامنے آیا تھا۔

    اسی طرح رواں برس فروری میں مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں پاکستان بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا۔