Baaghi TV

Tag: پی ٹی وی

  • پی ٹی وی  میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    پی ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےسرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کا اجلاس چیرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث رہا عطا تارڑ نے کہا کہ بہت لوگ سرکاری ٹی وی میں بیٹھے تھے ،گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں ، میں سرکاری ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں ،جب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو سرکاری ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے ، مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں،میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر بیٹھے تھے ،ایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر میں بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا ، ہم نے میر ٹ پر لوگوں کو لگایا ماضی میں جس کو منسٹر چاہتا تھا وہ اینکر لگ جاتا تھا۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک ہم گولڈن شیک ہینڈ نہیں لے کر آتے تب تک چینل نہیں چل سکتا ، سرکاری ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں ہیں ، مالی کو پروڈیوسر لگایا گیا،ایک ایک پوسٹ پر پچیس لوگ بھرتی ہوئے ہیں،اب ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بہتری لائی ہے،انگلش چینل پر ہم اچھے اینکر لے کر آ رہے ہیں،جنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس کوئی اچھا چینل ہونا چاہیے ،ہم نے الگ فنا نشل ماڈل کے تحت انگلش چینل کو شروع کیا ہے

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

  • وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

    وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

    وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں انتظامی امور کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ذمہ داری ریگولرایم ڈی کی تعیناتی تک دی گئی ہے، جس کے تحت سیکریٹری اطلاعات آئندہ تین ماہ تک اس عہدے پرفرائض انجام دیں گے،حکومتی فیصلے کے مطابق سیکریٹری اطلاعات کو اضافی چارج سونپنے کا مقصد پی ٹی وی میں انتظامی تسلسل برقرار رکھنا اور جاری امورکومتاثر ہونے سے بچانا ہے،مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مشاورت جاری ہے تاہم عبوری مدت کے دوران سیکریٹری اطلاعات ہی ادارے کے انتظامی معاملات دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

  • اینکر رضوان الرحمان  عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    پی ٹی وی نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو معطل کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی،یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل-II محمد ابراہیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    https://x.com/Moubasherhassan/status/1962833909785481513

    واضح رہے کہ،رضوان الرحمان نے اپنے ایک ولاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کچھ نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔

    بیجنگ : شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

  • ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے ، عطا تارڑ

    ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے ، عطا تارڑ

    وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، ناظرین اور ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

    امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ملک میں چارکروڑ سے زائد بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

  • پی ٹی وی نے ڈرامہ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

    پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نے 90 کی دہائی کے مقبول ترین بچوں کے ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو ’ایچ ڈی‘ میں اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا ہے۔

    یہ ڈرامہ 1993 میں پہلی بار نشر ہوا تھا اور اپنی جادوئی کہانیوں، مزاحیہ مناظر اور دلچسپ کرداروں کی وجہ سے پاکستان بھر میں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول رہا اب پی ٹی وی کی جانب سے اسے جدید تصویری معیار میں پیش کرنے کا مقصد نئی نسل کو اس کلاسک ڈرامے سے متعارف کرانا ہے، جبکہ پرانے ناظرین کو بہتر کوالٹی میں اپنی یادوں کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی اس اقدام کا حصہ ہے۔

    ’عینک والا جن‘ کی کہانی ایک نیک دل جن ’نسطور جن‘ کے گرد گھومتی ہے جو جادوئی دنیا ’کھوکھب‘ سے زمین پر آتا ہے اور ایک ذہین لڑکے عمران سے دوستی کر لیتا ہے۔ اس سیریز میں زکوٹا جن، بل بتوڑی اور سمری جادوگر جیسے منفرد اور مزاح سے بھرپور کردار شامل ہیں جنہوں نے کئی نسلوں کو ہنسانے اور محظوظ کرنے کا کام کیا۔

    کانگرس لیڈر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا کرکٹ ٹیم سے خطاب

    اسرائیل: ریستوران میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک،22 سالہ مشتبہ نوجوان گرفتار

  • حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کو نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں پی ٹی وی اور پیمرا سے متعلق اہم امور زیر غور آئے،دوران اجلاس وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی وی میں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل 31 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر جعلی ڈگری والے 200 ملازمین بھی نکالنے پڑے تو میں نکالوں گا پی ٹی وی میں سابقہ انتظامیہ کے دور میں ”نیور گو ہوم“ پالیسی رائج تھی، جس کے تحت ریٹائر ہونے والے ملازمین اور افسران کو دوبارہ بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا جاتا تھا حالیہ اصلاحات کے دوران ایسے 12 افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے، جو اس پالیسی کے تحت کام کر رہے تھےپی ٹی وی میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کام کا ماحول قائم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے کما رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دے رہے۔

    کنونیئر کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ ہمارا نجی میڈیا سے کوئی تعلق نہیں آپ پی ٹی وی کا جواب دیں۔

    عطا تارڑ نے بتایا کہ ہمارا مقصد پی ٹی وی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، سفارش پر بھرتی ہونے والے افراد سے ہم نے معذرت کی، پروڈکشن ٹیم کے اخراجات زیادہ ہیں، اینکرز سے کہا ہے کہ وہ اشتہارات لائیں تو انہیں کمیشن دیا جائے گا، نجی شعبے میں اشتہارات کی وجہ سے اینکرز کو بھاری تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں، پی ٹی وی میں پرائیویٹ سیکٹر سے 10 اینکرز لائے گئے، اسپورٹس چینل سے ہمیں اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اینکرز پی ٹی وی آنے کے لئے تیار نہیں تھے، پی ٹی وی ٹیریسٹیریل نشریات پیش کرتا ہے، دور دراز علاقوں میں لوگوں کو نشریات کے لئے انٹرنیٹ یا دیگر ذرائع کی ضرورت نہیں ہوتی، دور دراز کے علاقوں میں لوگ عام اینٹینا لگا کر پی ٹی وی کی نشریات دیکھ سکتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر ہر دور میں بھرتیاں ہوئیں، ایسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا، نجی شعبہ میں تین تین ماہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے، پی ٹی وی میں صرف 21 دن تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تو ہر جگہ شور مچایا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کے ہر علاقے اور گاؤں میں لوگ چیمپئنز ٹرافی دیکھیں، ہم نے کرکٹ کے رائٹس کو محفوظ کیا، 15 جنوری کو گروپ 1 سے 6 تک کی تنخواہیں ادا کیں اور اس کے بعد گروپ 6 سے 9 تک کی تنخواہیں ادا کی گئیں۔

    جبکہ اجلاس کے دوران آسیہ ناز تنولی نے پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کے ڈراموں اور اشتہارات کے لیے ایک بورڈ ہونا چاہئے۔ ایسے ڈرامے اور اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں جو فیملی کے ساتھ نہیں دیکھے جا سکتے، جس پر چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ ان معاملات پر کچھ ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے بات چیت ہو چکی ہے انہوں نے تجویز دی کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کے مواد کے حوالے سے مزید مشاورت کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے یہ کمیٹی چینلز کے نمائندوں کا موقف سنے گی اور ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی وی اور پیمرا کے حوالے سے شفافیت اور معیاری میڈیا مواد کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

  • پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت شاہدہ پیرزادہ عرف شیگی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمہ کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جہاں اس نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں میک اپ آرٹسٹ کی ملازمت حاصل کی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ نے پی ٹی وی میں ملازمت کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرائی تھیں، جن میں ایک میٹرک کا جعلی سرٹیفیکیٹ شامل تھا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران ملتان بورڈ سے تصدیق کرائی کہ ملزمہ کا میٹرک سرٹیفیکیٹ جعلی ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شاہدہ پیرزادہ نے اس سرکاری ملازمت کو حاصل کرنے کے لیے ایک جعلی میٹرک سرٹیفیکیٹ پیش کیا تھا جس کی تصدیق کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ سرٹیفیکیٹ اصل نہیں تھا۔ ایف آئی اے نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں اس لیے کی جا رہی ہیں تاکہ سرکاری اداروں میں کرپشن اور جعلسازی کو روکا جا سکے اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ایف آئی اے کی اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ایک اور بڑی جعلسازی کا پردہ فاش ہوا ہے اور جعلسازی کرنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ قانون کی گرفت سے بچنا ممکن نہیں۔ایف آئی اے نے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد اس کے دیگر سہولت کاروں کا بھی پتہ چلایا جائے گا۔ یہ کیس جعلسازی کے خلاف جاری ایف آئی اے کی مہم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے سرکاری ملازمتوں میں کرپشن اور جعلسازی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

    ٹھٹھہ: این جی اوز کی کارکردگی پر سوالات، مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے پر تشویش

    آرمی چیف کی زیر قیادت سال 2024میں پاکستان کے لئے بے مثال خدمات

  • ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران فارغ

    ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران فارغ

    ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران کو فارغ کردیا

    پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے یہ افسران دوبارہ ڈیٹ آف ریٹائرمنٹ سے بھرتی ہو کر موجیں اڑا رہے تھے،ماہانہ 4 سے 8 لاکھ کی تنخواہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کی آشیرباد سے رکھا گیا تھا،جبکہ دوران سروس تمام مراعات سمیت یہ 2 لاکھ سے کم تنخواہ لے رہے تھے،ان 14 افسران میں ریحان قاسم ،سہیل بخاری،سیف اللہ شاھد،محمد یوسف وغیرہ شامل تھے، افسران تمام ڈائیریکٹر لیول کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے،ان ریٹائرڈ افسران نے ایم ڈی پی ٹی وی کو غلط فگرز اور انفارمیشن دے کر اپنے جال میں پھنسایا،ان چودہ افسران کی برخاستگی سے پی ٹی وی جیسے مالی بحران کی زد میں آئے ادارے کو 30 لاکھ روپے کی ماہانہ بچت ہو گی.

    یہ اقدام پی ٹی وی کے لیے ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ جب ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہو کر عوامی وسائل کا غلط استعمال کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ مالی بحران بھی بڑھتا ہے۔ ان افسران کی برخاستگی سے نہ صرف پی ٹی وی کی مالی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ ادارے میں شفافیت اور احتساب کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ عوامی ادارے بہتر طور پر کام کر سکیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔

  • پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں،چیف جسٹس

    پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں،چیف جسٹس

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سے 19 کروڑ روپے وصول کرنے کا کیس، سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تعیناتی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی، سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں ہیں، عطا الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار، فواد حسن فواد سے رقم وصول کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے، عدالت نے مستقبل میں عطاالحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری پر پابندی بھی ختم کردی

    دوران سماعت وکیل عطا الحق قاسمی اکرم شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت بنتا ہی نہیں تھا، سپریم کورٹ خود آڈیٹر بن گئی تھی،فواد حسن فواد نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کا 50 سال سے ادب اور شاعری سے تعلق ہے، میں نے جیل سے نظرثانی درخواست دائر کی تھی،مجھ سے منسوب عدالتی فیصلے میں دی گئی آبزرویشن حقائق کے منافی ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا اس وقت کس کی حکومت تھی؟ فواد حسن فواد نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت تھی،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے وکیل نے تسلیم کیا ہے کہ عدالت کی طرف سے 19کروڑ سے زائد نقصان کی طے کردہ رقم کا تعین درست نہیں ہے، سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی،پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کرپشن یا اقرباپروری کا کوئی ثبوت نہیں، پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں ہیں

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس، عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

    مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

  • میری تقریر کیوں نہیں لائیو کی،پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کرینگے،عمر ایوب

    میری تقریر کیوں نہیں لائیو کی،پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کرینگے،عمر ایوب

    سنی اتحاد کونسل کے ممبر بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کی ہے

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی وی کی جانب سے لائیو نشریات نہ چلانے پر پارلیمنٹ میں نکتہ اٹھایا ہے ، میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تو میری تقریر کیوں نہ چلائی گئی، شہباز شریف کی تقریر چل سکتی ہے تو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی کیوں نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو نے آج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، بلاول بھٹو کو سائفر میکانزم کا علم نہیں، آج ایک پریولج موشن موو کیا جس پر سائن کیے گئے ، کل ہماری ٹاک پی ٹی وی پر نہیں چلائی گئی ، پی ٹی وی عوام کے پیسوں سے چلتا ہے ، شہباز شریف جعلی مینڈیٹ سے آیا ہے ،پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کرینگے ، بلاول نے غیر ملکی دورے تو کئے پر اپنی وزارت پر کام نہ کر سکے،پی ٹی وی ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے شہباز شریف کی ذاتی جیب سے نہیں چل رہا،

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی 2022 کو جب عدم اعتماد کی تحریک چلی اس کے بعد پتا چلا کہ سائفر ڈاکومنٹ نہیں ہے، سائفر سنبھالنا ملٹری سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہوتی ہے، ، اپوزیشن شور شرابا کرتی ہیں، پیپلز پارٹی سمیت سب ہی شور شرابا کرتے ہیں، یہ الیکشن آگ کا دریا تھا جسے عبور کیا ،

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے،اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا،عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے،اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے،بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ہوں گے،سنی اتحاد کونسل جلد سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے

    سپریم کورٹ، بھٹو صدارتی ریفرنس ،سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

    پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

    سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

    عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ