Baaghi TV

Tag: پی ٹی وی

  • بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اداکار جاوید شیخ کو ماضی کی یاد دلا دی. بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور جاوید شیخ کی 1982 کی ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ ”کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” جو تصویر انہوں نے پوسٹ کی وہ پی ٹی وی کے زمانے کی تھی جو کسی ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی. بشری انصاری جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو بھی ماضی میں‌لے گئیں. بشری انصاری کی اس پوسٹ‌کے نیچے مداحوں نے بہت سارے کمنٹس کئے زیادہ تر کا کمنٹ یہی تھا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا.

    اور بشری انصاری نے تصویر کا جو کیپشن لکھا وہ یقینا دل کو چھو لینے والا ہے” کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” . یاد رہے کہ بشری انصاری اور جاوید شیخ دونوں ہی ہمارے ملک کی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں دونوں کے کریڈٹ پر یادگار اور لازوال کردار ہیں. جاوید شیخ نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور اپنا نام بنایا. بشری انصاری نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں‌وہ کردار اور ڈرامے کئے کہ جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں‌پر نقش ہیں، دونوں اداکاروں نے کامیڈی اور سنجیدہ ہر طرح‌کے کردار کرکے شائقین کا دل جیتا. دونوں آج تک اپنے مداحوں کو اپنے مختلف کرداروں سے محظوظ کررہے ہیں.

  • مشہور ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں بشری انصاری

    مشہور ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں بشری انصاری

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے پرستاروں کی محبت اور پیار کی وجہ سے ہوں میں نے آج تک جو بھی کیا میرے مداحوں نے مجھے بہت سراہا. بشری انصاری نے کہا کہ لوگ اکثر مجھے پوچھتے ہیں کہ آپ کی خوبصورتی کا کیا راز ہے تو میں‌ یہی کہوں گی کہ میں کسی سے حسد کرتی ہوں نہ کسی کے بارے میں برا سوچتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے. انہوں نے نصیحت کی کے ہمیشہ اچھا کریں اچھا سوچیں. بشری انصاری نے کہا کہ جب کوئی سٹار بن جاتا ہے مشہور ہوجاتا ہے تو اس کی ذمہ داریاں‌بڑھ جاتی ہیں اسکو اپنے کام کا معیار

    بہتر سے بہترین کرنا پڑتا ہے وہ کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتا کہ جس پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا . ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری نے کہاکہ لاہور ہو یا کراچی نیز پورے ملک سے مجھے چھوٹے بڑے ہر کسی کی محبت ملی، میں اپنے پرستاروں کی محبتوں‌کی شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ بشری انصاری کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے کہ جنہوں نے کامیڈی سنجیدہ ہر قسم کے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے یہاں تک کہ گلوکاری بھی کی اور نورجہاں جیسی منجھی ہوئی گلوکارہ کی بھی کاپی کی. معین اختر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. بشری انصاری مصنفہ بھی ہیں انہوں نے ھالیہ وقتوں میں زیبائش ڈرامہ لکھا.

  • پی ٹی وی سے نشر ہونے والا مہنگا ترین مارننگ شو جگن کاظم کریں گی

    پی ٹی وی سے نشر ہونے والا مہنگا ترین مارننگ شو جگن کاظم کریں گی

    پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا مہنگا ترین مارننگ شو شائستہ واحدی کی بجائے جگن کاظم کریں گی. کہا جا رہا ہے کہ مارننگ شو کا سیٹ پچیس لاکھ میں تیار کروایا گیا ہے اور ہوسٹ جگن کاظم کو ماہانہ تئیس لاکھ پچھتر ہزار دیا جائیگا. نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کی تاریخ میں اتنا مہنگا شو کبھی نہیں ہوا یہ اپنی نوعیت کا پہلا شو ہے جو اتنا مہنگا کیا جا رہا ہے اس شو کے شیف اور اس سے جڑے لوگوں‌کو بھاری معاوضے ادا کیے جا رہے ہیں. اس شو کے پرڈیوسر عمر جاوید اور سدرہ طارق ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پہلے اس شوکی میزبان شائستہ واحدی تھیں لیکن جب معاملات طے ہو کر سامنے آئے ہیں تو تب پتہ چلا ہے کہ جگن کاظم کو ہوسٹ فائنل کر لیا گیا ہے.

    شوکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پی ٹی سے جڑے بہت سارے لوگ اس قسم کے مہنگے شو پر تنقید کررہے ہیں اس حوالے سے جب پی ٹی وی لاہور کے ایم ڈی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جگن کتنے پیسے لے رہی ہیں اس شو کے لئے یا کتنے نہیں میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتائوں گا لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ جگن کاظم یقینا ایک قابل ہوسٹ ہیں.

  • ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین ملکی صورتحال پر پریشان

    ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین ملکی صورتحال پر پریشان

    ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین جنہوں جو آج کل ٹی وی ڈرامے سے دوری بنائے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے ان حالات میں پہنچا دیا ہے کہ جہاں‌ہر کوئی پریشان ہے اور یہ لوگ خوش ہیں.کراچی کی جو صورتحال ہے یا لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی اس کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں. کیا پاکستان اس دن کے لئے بنایا گیا تھاکہ عوام پریشان رہیں اور سیاستدان آپسی سیاسی لڑائیاں‌لڑتے رہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مایوس ہوں اپنے ملک کے حالات دیکھ کر جو کچھ ہو رہا ہےیہ سب سیاستدانوں‌کے آپسی مفادات کی خاطر ہو رہا ہے.مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے اس میں عوام کہاں‌ہے؟

    یاد رہے کہ طلعت حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ ڈرامے لکھیں انہوں‌نے لکھا بھی لیکن آگے سے جواب ملا کے آپ کی کہانیاں بہت مشکل ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی تو لوگوں‌کو کیسے سمجھ آئے گی اس کے علاوہ اسی انٹرویو میں ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ڈراموں میں اداکاری کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اداکاری کی آفرز ہی نہیں آتیں.طلعت حسین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ڈرامہ ادب کی قسم ہے اور آج کے ڈرامے میں انہیں‌ڈرامے کی کمی نظر آتی ہے.طلعت حسین کے مطابق ڈرامہ لکھنا آسان کام نہیں‌ہے پہلے جو لکھا کرتے تھے ان کو بہت ہی ذہین کہا جاتا تھا.

  • والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    چھوٹی سکرین کے اداکار کاشف محمود جو میزبان بھی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے کیونکہ اداکاری تمہارے بس کی بات نہیں .انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پورا یقین تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا بلکہ وہ کہا کرتے تھے کہ تمہیں اداکاری کرنی نہیں آنی اور ہمارا ہر طرف سے مذاق اڑایا جائیگا. کاشف محمود نے مزید بتایا کہ جب انہوں‌نے اداکاری شروع کی تو لوگوں‌کی داد ملی اور کام بھی دھڑا دھڑ ملنے لگا تو میرے والد کا نظریہ تبدیل ہوگیا بلکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ میری اداکاری کے معترف ہو گئے. کاشف محمود نے کہا میرے والد میرا حوصلہ نہیں توڑنا چاہتے تھے اس لئے منع کررہے تھے کہ میں اداکاری نہ

    کروں ان کولگتا تھا میں اداکاری نہیں کر سکتا. وہ مجھے ایک اچھے مقام پر دیکھنا چاہتے تھے اور میں آج جس مقام پر ہوں یقینا میرے والد مجھے اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے. یاد رہے کہ کاشف محمود نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بڑے پراجیکٹس میں سینئرزاداکاروں کے ساتھ کام کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی بھیٹر میں اپنی پہچان بنا لی. کاشف محمود جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے میزبان بھی ہیں. کاشف محمود پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر ہیں سوشل میڈیا پر وہ ہر دوسرے لمحے عمران خان کی حمایت کرتے نظر آرتے ہیں.

  • اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    پی ٹی وی کے سہنرے دور کے سنہرے فنکار تنویر جمال اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں. تنویر جمال کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ان کے بیٹے اور اہلیہ جاپان میں رہائش پذیر ہیں تنویر جمال ایک سال میں‌کچھ وقت جاپان گزارتے تھے کچھ وقت پاکستان میں. جب سے تنویر جمال کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ان کے بچے ان کو جاپان لے گئے جہاں ان کا علاج جاری تھا. چند ماہ قبل اداکار تنویر جمال کے اہلخانہ کی طرف ان کی صحتیابی کی دعا کے لئے بھی کہا گیاتھا. تنویر جمال مسلسل بیماری کی حالت میں تھے. تنویر جمال نے جاپان میں مختلف

    ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے انکا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر آپریشن کیا گیا تو صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اداکار تنویر جمال آج سے چھ برس قبل پہلی بار کیسنر جیسے مرض میں مبتلا ہوئے تھے ان کا علاج کروایا گیا اور یہ مکمل طور پر صحیتاب ہو گئے تھے لیکن اس مرض نے ایک بار پھر ان پر حملہ کیا اور اس بار ان کے لئے جان لیواثابت ہوا.یاد رہے کہ تنویر جمال ایک باصلاحیت اداکار تھے انہوں نے شاہکار ڈراموں میں کام کیا اور ہر ڈرامے میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا. انہیں انکی خدمات کے اعتراف میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا

  • آج جس طرح کا کام ہو رہا ہے ہم اس سے دور ہی اچھے توقیر ناصر

    آج جس طرح کا کام ہو رہا ہے ہم اس سے دور ہی اچھے توقیر ناصر

    ماضی کے سینئر اداکار توقیر ناصر کہتے ہیں کہ آج کل جس طرح کا کام ہو رہا ہے میں اس سے دور ہی اچھا ۔ہم نے اپنا نام چار دہائیوں میں بنایا ہم اس طرح سے ان کے ساتھ اس طرح کا کام کرکے خود کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔نہ کوئی ڈائیلاگز، نہ کہانی ہوتی ہے نہ کوئی سکرپٹ ہوتا ہے ڈائریکٹر تو سرے سے ہی نہیں ،نہ بڑے چھوٹے کی تمیز ہے نہ ہی آرٹسٹ کو وہ عزت ملتی ہے جو ملنے کا حق ہے۔کاسٹنگ تو پراپر ہوتی ہی نہیں ہے ،مس کاسٹنگ کی جا رہی ہے جو ملا اسکو کھڑا کر لیا اور سین کر والیا ایسے تھوڑی ہوتا ہے ایسی چیزیں میری برداشت سے

    باہر ہیں۔کام کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کیا بتایا جائے، بیٹھنے کی صحیح سے جگہ نہیں ہوتی اور آرٹسٹ کو کہا جاتا ہے کہ جی آپ آٹھ گھنٹے پورے کریں بھئی کیسے آٹھ گھنٹے پورے کریں پہلے ورکنگ کنڈیشنز تو بہتر کر لو۔پی ٹی وی کا دور بہت بہتر تھا اس میں آرٹسٹ کی عزت کی جاتی تھی ۔ میں تو اپنے سیئنر ساتھیوں سے بھی کہتا ہوں کہ کیسے آپ ایسے حالات میں کام کررہے ہیں فردوس جمال سے بھی میں نے ایسا کہا، اب فردوس جمال و دیگر یہ سب بڑے نام ہیں ،کسی سینئر کے تو پروٹول کا تصور ہی نہیں ہے وہ کھڑا ہے تو کھڑا ہے ۔ میں اس لئے ٹی وی پر نظر ہی نہیں آتا۔

  • سابق دورمیں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے،مریم اورنگزیب

    سابق دورمیں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے،مریم اورنگزیب

    سابق دورمیں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس ریونیو دیتا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج آزاد صحافت ہے، میڈیا کو ہم آئین کا چوتھا ستون کہتےہیں، جب پی ٹی آئی حکومت میں آئی دعوے کیے گئے لیکن عملی شکل سامنے نہ آئی،ماضی میں پی ٹی وی اور ریڈیو کو نیلام کرنے کا اعلان ہوا،حکومت آئی تو پی ٹی وی اسپورٹس نے معاہدہ سائن کیا،پی ٹی وی پرحملہ کرنیوالوں کو عمران خان نےشاباشی دی سابق دورمیں پی ٹی وی پرڈاکہ ڈالاگیا،22اپریل کوہم نےمعاہدے سےمتعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی 16 ستمبر2021 تک کرکٹ رائٹس پی ٹی وی کے پاس تھے پی ٹی وی کےحقوق کسی اورچینل کودینے کا فیصلہ کیا گیا،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے،پی ٹی آئی حکومت میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو بی بی سی ماڈل پرا سمارٹ نیشنل براڈ کاسٹر بنایا جائے گا،آسان راستہ تھا کہ پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے، پی ٹی وی اور ایم گروپ، اے آر وائے کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے اس معاہدے کے تحت پی ٹی وی ا سپورٹس کرکٹ رائٹس کو ایکوائر کرتا ہے پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ اس کام کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں،پی ٹی وی وہ ادارہ ہے جس کا 100 فیصد شیئر حکومت پاکستان اون کرتی ہے،پی ٹی وی اسپورٹس پی ٹی وی بورڈ کے پاس گیا اور کہا کہ ہم تباہ ہوگئے، سابق حکومت پی ٹی وی کو نیلام کرنے جا رہی تھی،اظہار دلچسپی کا اشتہار ایک اخبار میں 10 اگست 2021 کو شائع ہوا،پبلک پرائیویٹ شپ کے حوالے سے چیزیں شامل کی گئیں،منصوبے کے تحت بڈز طلب کی جاتی ہیں پی ٹی وی کا معاشی قتل کیا گیا بولی میں زیادہ نمبر لینے والے ادارے کے برعکس اے آر وائے کےساتھ معاہدہ کیاگیا،کوئی فرق نہیں پڑا، وہ سکرین کیوں ریاست اور اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے،

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ پورا منصوبہ تیار کیا گیا، اے آر وائی کو خریدا گیا ہے ،پاکستان ٹیلی ویژن کا منہ، آنکھیں کاٹ دیئے گئے ، صادق اور امین گریبانوں میں دیکھیں ، عمران خان اے آر وائے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں من پسند کمپنی نے ایچ ڈی آلات اور کیمرے کرائے پر منگوا کرپی ٹی وی کو دیئے،کہا گیا محکمہ جاتی سزائیں دے دیں، ڈاکے کی ایسی سزائیں نہیں ہوتیں،ایف آئی اے کو کوائف دے دیئے گئے ہیں،یہ غیر قانونی ڈیل ہے،مکمل تفصیل ہم پیر کو جمع کرا دیں گے، بطور چیف ایگزیکٹو غیر قانونی ڈیل کو ختم کرنے کا حق رکھتی ہوں، چوری اور قتل چھپتا نہیں، ریکارڈ کا حصہ ہوتی ہیں، جعلی ڈیل بھی پوری نہیں کی گئی

  • کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    اسلام آباد:کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک خبر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت نے سلیم صافی کی حکومت وقت کے لیے خدمات کے عوض ان کے بھائی رشید صافی کو پی ٹی وی میں بڑے عہدے سے نواز دیا ہے

     

    اس حوالے سے معروف اینکرعمران ریاض خان کی طرف سے بھی ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے جو کہ انہوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اشفاق حسین کی طرف سے سلیم صافی کے بھائی رشیدصافی کو پی ٹی وی میں ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز کی حیثیت سے بڑے سیلری پیکج پر تعینات کردیا ہے

    عمران ریاض خان نے اس حوالے سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسے ہے تو پھرمبارکباد اورماشااللہ کہنا بنتا ہے ، عمران ریاض خان کے بعد رشید صافی کے بھائی سلیم صافی نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر اشفاق حسین کی اس ٹویٹ کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر صاحب آپ نے نے جھوٹ بولا ہے اور آپ ایک فوجی افسررہےہیں ، میں آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی تو نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ آپ اپنے نام کے ساتھ فوجی اعزازات نہ لکھا کریں اس سے پاک فوج کی بدنامی ہوتی ہے

    دوسری طرف پی ٹی وی حکام نے بھی اس خبر کوفیک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں نہ تو ان کو یہ عہدہ دیا گیاہے اور نہ ہی ان کو بڑے پیکج کا تحفہ دیاگیا ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے معطل کر دیا،وفاقی وزیراطلاعات

    اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے معطل کر دیا،وفاقی وزیراطلاعات

    اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے معطل کر دیا،وفاقی وزیر اطلاعات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی واضح اور قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے، پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا پاکستان مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا،دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے،بیت المقدس دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیا جائے،سستی سیاسی شہرت کیلئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کومعطل اورآف ائیر کردیا گیا ہے اینکر احمد قریشی کو 26 مئی کو ہی برطرف کیا جا چکا ہے

    قبل ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،فلسطین ہو یا اسرائیل ہماری ریاستی پالیسی واضح ہے ،ہم اسرائیل کو بطور ریاست نہیں مانتے ،اسرائیل کاکوئی سرکاری دورہ نہیں ہوامتعلقہ حلقوں سے بات کرکے آفیشل بیان دیں گے ,

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے،قرارداد ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، حنا پرویزبٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس صحافی نے اسرائیل کا دورہ کیا اسکو پی ٹی آئی حکومت نے پی ٹی وی میں بھرتی کیا۔خود اسرائیل سے پینگیں بڑھانے والی پی ٹی آئی یاد رکھے کہ ہم کشمیر اور فلسطین کے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں کریں گے ، ان کی حمایت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل یا اسرائیلی حکام سے ملاقات کا تصور واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

    دفترخارجہ نے پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردیدکی ہے

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا