Baaghi TV

Tag: پی پی

  • کردار پرشک:ضمیرفروش ارکان اسمبلی سےموبائل بھی چھین لئےگئے:ن نہیں پی پی کاٹکٹ:موبلائزیشن شروع

    کردار پرشک:ضمیرفروش ارکان اسمبلی سےموبائل بھی چھین لئےگئے:ن نہیں پی پی کاٹکٹ:موبلائزیشن شروع

    سندھ ہاوس:کردار پرشک:ضمیرفروش ارکان اسمبلی سےموبائل بھی چھین لئےگئے،انتہائی بے بسی کےآثار،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ بے وفائی کرنے والے ارکان اسمبلی جن کوضمیرفروش کا نام بھی دیا جارہا ہے اس وقت اس عورت کی طرح زندگی گزار رہے ہیں جس پرشک کی وجہ سے اس کے گھروالے موبائل بھی چھین لیتے ہیں‌، بالکل ایسی ہی کیفیت اس وقت ان ضمیرفروش ارکان اسمبلی کودرپیش ہے

    معتبرذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان ارکان اسمبلی کے کردار پربھی ان لوگوں‌کو شک ہے جنہوں نے وفاداریاں خریدی ہیں اور وہ ان ارکان اسمبلی کو کسی سے بات کرنے کی اجازت نہیں دے رہے سوائے ان کے جو پہلے اجازت لیتے ہیں اور پھرجس سے بات کرنی ہواس کے نمبر کی ویری فکیشن کرتے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ان ارکان اسمبلی کے موبائل فون سندھ ہاوس میں ایک اہم شخصیت کے پاس ہیں

    ادھر ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہےکہ ان ارکان اسمبلی کو ان کے گھروالوں سے بھی رابطہ کرنے کے لیے پہلے تصدیق کروانا پڑتی ہے ، اس کےساتھ ساتھ اس جگہ ایسی ڈیوائسز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جوہرآنے اور جانے والی کال کوریکارڈ کرتی ہیں اورپھریہ سارا ڈیٹا ذمہ داران تک شیئر کیا جاتا ہے

    ادھر سندھ ہاوس سے انتہائی ذمہ داران ذرئع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ن لیگ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کررہے ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طرف سے بڑی بڑی پیشکشیں بھی جاری ہیں اور کہا گیا کہ پی پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں اور الیکشن کے اخراجات بھی پی پی قیادت پیش کرے گی

    اس سلسلے میں جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کےلیے وہ لوگ فرنٹ مین پر کام کررہےہیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا

    ادھر ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سندھ ہاوس میں موجود ارکان اسمبلی میں سےاکثروہ ہیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں پی پی سے فائدہ لے کرووٹ پی پی سینیٹرز کو دیا ، ان کے فائدہ لینے کے ثبوت اور ویڈیوز بھی ان کے پاس ہیں اور وہ لوگ ان استمعال شدہ ممبران کو پرانے ثبوتوں کی وجہ سے بلیک میل کرکے اپنے کیمپ میں بٹھا رکھے ہیں

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 11 ارکان اسمبلی اگرعمران خان کے خلاف اعتماد کا ووٹ نہیں دیتے تو اگلے الیکشن میں یہ پی پی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،

  • دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا

    دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا اطلاعات کے مطابق سابق اوگرا چئیرمین غیرقانونی تقرری نیب ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق نیب کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت دو سابق وزرائےاعظم کو ریلیف دیا گیا ہے۔

    احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سابق وزراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت دیگر کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کے خلاف احتساب عدالت ٹرائل چلانے کا اختیار نہیں رکھتی۔

    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ سکندر میکن، توقیر صادق، شوکت درانی، جاوید نذیر ریفرنس میں ملزمان نامزد تھے۔

    نیب نے ملزمان پر خلاف قانون توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا

    سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا

    اسلام آباد:سندھ ہاوس :داخل ہونے والے پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 12 باغی اراکین سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا دروازہ توڑ دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اب ان ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا ہے

    اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے سندھ ہاؤس کے قریب پہنچ گئی، کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولتے ہوئے دروازہ توڑ دیا اور ہاؤس میں داخل ہو گئے۔ اس دوران کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کے کراچی سے ایم این اے فہیم خان بھی سندھ ہاوس کے باہر مظاہرے میں شریک ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا، منحرف ارکان غدارہیں، عقل کے ناخن لو، آج یہ ٹریلرہے، اگربازنہ آئے تو اندر گھس کر ماریں گے۔رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان نے کہا کہ منحرف ارکان عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے۔ پی ٹی آئی کا ورکر ان کا پیچھا کرے گا، انہیں چاہیے کہ واپس آئیں عمران خان سے معافی مانگیں، اگر انہیں شکایت ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑ کرآئیں، پہلے استعفے دیں پھر جو سیاست کرنی ہے کریں۔

    اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

    لاہور میں بھی احتجاج

    دوسری جانب لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا، پارٹی کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر خاتون رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

    لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مظاہرے کے دوران رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر گجر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، واپس دی جائے۔

    لاہور میں وجیہہ اکرم کے گھر کے باہر انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کا لوٹوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو اپنے طور پر کونسلر نہیں بن سکتی تھی انہیں تحریک انصاف نے عزت دے کر مخصوص نشست پر ایم این اے بنایا اور پارلیمانی سیکرٹری بنایا، وجیہہ اکرم پی ٹی آئی کی سیٹ سے استعفی دے کر جہاں مرضی جائیں ہمیں کوئی سروکار نہیں۔

    پشاور میں نور عالم کیخلاف احتجاج

    پشاورمیں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی کے منحرف ایم این ایزکےخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کے حق اور ایم این اے نور عالم خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نام پرووٹ لینےوالے کس منہ سےاختلاف کررہے ہیں، عمران خان کے سپاہی ہیں اور منحرف ہونے والے ممبران قومی اسمبلی غدارہیں۔

    فیصل آباد میں راجہ ریاض کیخلاف بینرز آویزاں

    دوسری طرف فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کیخلاف مختلف مقامات پر فلیکسز آویزاں کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک اور جیل روڈ پر بینرز لگا دیئے، بینرز پر ووٹ فروش اور تم کتنی پارٹی بدلو گے کے نعرے تحریر تھے۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کامران گیلانی کی طرف سے بینرز لگوائے گئے۔

    ایم این اے راجہ ریاض کے حلقے کے ووٹرز نے احتساب شروع کر دیا۔ چباں کے رہائشی حبیب اللہ نے ٹیلیفون پر راجہ ریاض سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں آپ کی تصاویر دیکھ کر پریشان ہیں۔ ہم نے عمران خان کی وجہ سے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ نے ہمارا ووٹ زرداری کی ٹوکری میں ڈال رہے ہیں۔

    اس موقع پر راجہ ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین سال ہمارا کوئی کام نہیں ہوا، حکومت کو بار بار بار بار کہتے رہے۔

  • ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    کراچی:ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت سے تمام تر اختلافات کے باوجود اگر اس موجودہ حکومت کا نعم البدل سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے تو پھر ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، وزیراعظم آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج لگاسکتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خریدو فروخت جاری ہے ، اراکین کو 20، 20 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، اچھا ہوگیا سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کا مورال ہائی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کے علاوہ اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ، بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 25 فروری 2009 کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہینے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا، صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

     

    اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نسلی اوراصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، امتحان کے وقت نخرے دکھانے کی سیاست پرلعنت بھیجتا ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنا ایم این اے کاحق ہے، عمران خان ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ مقبول ہوگئے، یہ ووٹ کوگڑھے میں ڈالنے جا رہے ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کوشکست ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا، 20 مارچ لاجزکےاطراف ایف سی اور رینجرزتعینات ہوں گے، قوم ضمیربیچنے والوں کا منہ کالا کرے گی ، امید ہے اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کامیابی ملے گی، وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے جہاں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے۔

  • اپوزیش کےدعووں کےایک ہی دن بعد ارکان کی حمایت 202 سےکم ہوکر179 پرآگئی:خورشید شاہ کااعتراف

    اپوزیش کےدعووں کےایک ہی دن بعد ارکان کی حمایت 202 سےکم ہوکر179 پرآگئی:خورشید شاہ کااعتراف

    اسلام آباد :اپوزیش کےدعووں کےایک ہی دن بعد ارکان کی حمایت 202 سےکم ہوکر179 پرآگئی:خورشید شاہ کااعتراف،اطلاعات کے مطابق جس طرح عدم اعتماد کا وقت قریب سے قریب ترآرہا ہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اعصابی جنگ بھی شدید سے شید تر ہورہی ہے ، اپوزیشن جس کا کل یہ دعویٰ تھاکہ اسے عدم اعتماد کے لیے 202 ارکان کی حمایت حاصل ہے صرف ایک دن کے بعد یہ تعداد 179 رہ گئی ہے جس کا اعتراف پی پی رہنما خورشید نے ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا

    ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اتحادیوں کے بغیر ہی 179 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔جو کہ کل 202 بتائی جارہی تھی
    دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کو اپنے نمبرز پورے ہونے پر اتنا اعتماد ہے تو کل ہی اجلاس بلالے۔

    اس سے قبل پروگرام جرگہ میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے 172 ارکان چاہیے تھے ، یہ نمبر نہ صرف پورے کر چکے ہیں ، بلکہ اس سے اوپر جا چکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی سے ہمارے مثبت رابطے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات ہوئی ۔ اب پیپلز پارٹی ان تقاضوں میں رکاوٹ نہیں رہی

     

     

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تحریک عدم اعتماد تو ناکام ہی ہونی ہے اور یہ ممکن ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے- تحریک عدم اعتماد کے ڑراپ سین کا وقت آنے ہی والا ہے- ہمارے ایم این ایز کو آفرز کے حوالے سے وزیراعظم کو تمام معلومات ہیں- اپوزیشن کی ناکامی یقینی ہو چکی ہے- اگلے 48گھنٹوں میں بڑی خبر آجائے گی۔ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا حکومت سے اتفاق ہوجائے گا۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے گی۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملک کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمارے پاس اس وقت 184ممبران کی تعداد موجود ہے، اپوزیشن ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرکے پہلے میڈیا میں ہی شو کر دیں، ہم اور میڈیا بھی ان کے ممبران کی تعداد کو دیکھ لیں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل ہمارے رکن قومی اسمبلی نے بتایا مجھے 10 کروڑ تک آفر کی گئی، بیوپاریوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن سے الیکٹرول ریفارمز پربات کرنے کی پوری کوشش کی، اب ان سے الیکشن اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وقار کا کبھی سودا نہیں کرسکتے، ان شااللہ عمران خان مزید مضبوط ہوکر اس سازش سے باہر نکلیں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی، ن لیگ کے درمیان ہونا ہے، سندھ کا این ایف سی کا پیسہ ننھے منے مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لگایا گیا، سپیکرصاحب سے گزارش کررہے ہیں عدم اعتماد کو لمبا کرنے کے بجائے جلد اجلاس بلایا جائے۔ نواز شریف، زرداری کا ایک ہی ماڈل پیسے لگاؤ اور اقتدار میں آ کر لوٹو، یہ ماڈل سابق وزیراعظم اور سابق صدر نے سیاست میں متعارف کرایا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بے نظیرسے ڈیزل کے پرمٹ لیے، بیرونی طاقتوں سے مولانا نے ڈائریکٹ پیسے لینا شروع کیے تھے، ندیم افضل چن کو کہا پیپلزپارٹی میں جانے سے بہتر راہول گاندھی کی کانگرس پارٹی جوائن کر لو، کوئی آدمی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے کوتیارنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی صدر کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کو برا کہا، کیا یورپی یونین شہبازشریف کی ’’پھوپھی‘‘ لگتی ہیں، شہبازشریف کو خارجہ پالیسی کا پتا ہی نہیں، وکی لیکس کے مطابق یہ تو امریکیوں کوکہتے تھے ڈرون حملے کرتے جاؤ، یہ بے شرم لوگ ہیں۔

  • پیپلز پارٹی , ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی سرپرائز ملنے والا ہے، سید یاور بخاری

    پیپلز پارٹی , ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی سرپرائز ملنے والا ہے، سید یاور بخاری

    لاہور:پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی پتے لگ جان گے کہ حقیقت کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پی این این پر معروف صحافی مبشرلقمان کے پروگرام کھرا سچ میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے اہم سیاسی شخصیات کو حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے دعوت دی گئی تھی

    اس پروگرام میں ایک موقع پر جب سینئر صحافی نے پی ٹی آئی کے رہنما سید یاور بخاری سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اپوزیشن تو بڑے دعوے کررہی ہے کہ وہ عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرلیں گے اور ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہےتو اس کے جواب میں سید یاور بخاری نے کہا کہ ٹھیک ہےہرسیاسی جماعت کا اپنا نقطہ نظر ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی سرپرائز ملنے والا ہے،

     

    اس موقع پر جب سینیئر صحافی نے سید یاور بخاری سے پوچھا کہ کیا میں نے آپ کو ایک مہینے پہلے یہ حقائق نہیں بتائے تو جو آج سوفیصد ویسے ہی ہورہے ہیں ،اس پر یاوربخاری نے کہا کہ واقعی ہی ایسا ہے

    اس کے بعد یاور بخاری نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف رائے چلتا رہتا ہے اور اس اختلاف رائے میں بہتری بھی ہوتی ہے ، ان کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور صورت حال بھی قابو میں آجائے گی اور پھر آپ دیکھیں گے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ جائیں گے اورعمران خان کامیاب ہوجائے گا

  • وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونےکوہے:پی پی کا کرپٹ زدہ دورختم ہونے والا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونےکوہے:پی پی کا کرپٹ زدہ دورختم ہونے والا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    میرپور خاص: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو منڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قائد اعظم کا پاکستان تھا، اب اس کو بھٹو کا پاکستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں ںے میر پور خاص حقوق ریلی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بنانے اور گرانے اس ملک میں نہیں آئے ہیں لیکن سب کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان وہی بچا سکتا ہے جس نے اس ملک کو بنایا ہے۔

    سابق وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے سے بہت زیادہ قربانی دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وارننگ دیتے ہیں کہ مردم شماری کو درست کریں اور صحیح ووٹر لسٹیں بنائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری سے اپنا ٹیکس دے رہے ہیں، ہمیں کسی کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور شریف فیملی بتائے کہ کیا وہ کراچی کے کسی ایک تاجر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں؟

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے کارکنان کو تیار کرنے آئے ہیں، بہت جلد وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونے کو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والے اور راستہ روکنے والے ہاتھ اب تھک چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کو سندھ میں شامل کیا گیا وگرنہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

    کنورنوید جمیل نے کہا کہ کراچی اور میرپورخاص کے لوگوں کا حق جعلی ڈومیسائل بنا کر مارا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کو توڑنے کی بھی سازش کرتی آئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کے بعد اندون سندھ سے بھی اپنے صوبے کی آوازیں اٹھنے لگیں گی۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان قربانی کے لیے تیاررہیں۔

  • شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں:ملک وقوم کے خلاف سازشیں دم توڑنے والی ہیں‌ :فرخ حبیب

    شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں:ملک وقوم کے خلاف سازشیں دم توڑنے والی ہیں‌ :فرخ حبیب

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ 5سال بھی وزیراعظم رہیں گے، جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں احتسابی کارروائی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کبھی ان کواین آراونہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، وہ عوام کی بہتری کیلئےاقدامات کررہےہیں، اپنی جائیدادوں کے بجائے غریبوں کوگھربناکر دے رہے ہیں، غریب خاندانوں کوصحت کارڈ دیا ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نام کےآخرمیں زرداری لگانےسےکوئی لیڈرنہیں بن جاتا، قیمتوں میں اضافے پر شور مچانے والے اب کمی پر واویلا کیوں مچارہےہیں، زرداری کے فرزند نے مینار پاکستان کے ناصر باغ میں جلسی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

  • جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ابتدا کراچی میں ہوئی، پیپلزپارٹی کی انتہا کراچی میں ہوگی، اندرون سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔

    سندھ حقوق مارچ قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ 15 سالہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے مایوس ہوچکے ہیں، 2023 سندھ کےعوام کا سال ہوگا اور سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن سکتی ہے، سندھ حکومت بنیادی مسائل حل نہیں کرسکتی ، کراچی کا کچرا سندھ حکومت سے اٹھتا نہیں اور یہ اسلام آباد فتح کرنے نکلے ہیں، پہلے سندھ کا آئینہ تو دیکھیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عوامی مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں،مارچ میں سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں ہے، ہم بت گرانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو، کراچی میں ہم نے سب سے بڑا بت توڑا اور عمران خان نے اس بت کو گرایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدارکی باریاں لینے والے ملک سے مخلص نہیں، روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے، انہوں نے بھٹو کی سیاست کو دفن، زر اورزرداری کی سیاست کو فروغ دیا، کراچی نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا، سندھ میں لوٹ مار میں اضافہ ہوا، لیکن ہم تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے۔

  • آصف زرداری نوازشریف سے ذرا بچ اورذرا ہٹ کررہیں:کہیں استعمال نہ ہوجائیں:اہم شخصیت کی نصیحت

    آصف زرداری نوازشریف سے ذرا بچ اورذرا ہٹ کررہیں:کہیں استعمال نہ ہوجائیں:اہم شخصیت کی نصیحت

    لاہور:آصف زرداری نوازشریف سے ذرا بچ اورذرا ہٹ کررہیں:کہیں استعمال نہ ہوجائیں:اہم شخصیت کی نصیحت ،اطلاعات کے مطابق آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ملک کی بڑی سیاسی شخصیت نے آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے پی پی شریک چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    صحافی کے اعتزاز احسن سے سوال پر کہ وزیر اعظم گھر جا رہے ہیں؟ انھوں نے کہا لوگوں کو رویہ دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ عمران خان گھر جا رہے ہیں یا نہیں، ملک اور اداروں کے لیے وزیر اعظم ناگزیر ہوتا ہے، اگر عمران خان وزیر اعظم نہیں ہوں گے تو کوئی اور وزیر اعظم ہوگا، اگلی حکومت کسی اور کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انھوں نے شمولیت کا اعلان بلاول بھٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد کیا، میڈیا سے گفتگو کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

    لیکن دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر کے واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ندیم افضل چن کے بھائی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وسیم چن نے بڑے بھائی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ندیم افضل چن نے لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ کیا لیکن اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش ہوں۔

    ندیم افضل چن کے تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر ان کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی وسیم چن نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

     

     

    وسیم چن کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی تائید حاصل نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افضل چن نے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، ہم اس فیصلے میں ان کے بالکل بھی ساتھ نہیں ہیں۔

    وسیم چن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی اختلافات اپنی جگہ مگرعمران خان عالم اسلام کا ایک مقبول لیڈر ہے