Baaghi TV

Tag: پی پی

  • بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے

    بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے

    کراچی :بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، بہار کالونی میں زیرتعمیر عمارت میں دستی بم حملہ، دس سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بلڈر عزیز بلوچ کی زیر تعمیر عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے وہاں موجود الطاف احمد اور اس کی دس سالہ بیٹی ایمان زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے کیا گیا۔

    لیاری سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بہارکالونی لیاری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں زخمی افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے چند قدم پر یہ افسوسناک واقعہ ہوا لیاری سمیت پورے شہر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے دہشت گردی کا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ لیاری میں ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔

    یاد رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین اس وقت عمران خان کی حکومت گرانے کے چکروں میں اہل سندھ کو بھول ہی نہیں گئے بلکہ لاوارث چھوڑ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ امن و امان کا فقدان ہے

  • بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

    بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

    ملتان :بلاول بھٹو نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف اب پی پی اعلان جنگ کرتی ہے اور اس حکومت کو ختم کرنےکےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے۔

     

    ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے کہ ہمارا نظیریہ ملتان کے ہر گھر تک پہنچے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے، پہلے دن سے اس نالائق کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے سلیکٹڈ سے پکار کر انکو ایکسپوز کردیا تھا، سینیٹ کے الیکشن میں ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے ہم نے ان کو وارننگ دی تھی، یہ معاہدہ عوام دشمن معاہدہ ہے، حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • آصف زرداری کی طبعیت اچانک ناساز: ملنا جُلنا چھوڑدیا :     ملاقاتیں بھی منسوخ

    آصف زرداری کی طبعیت اچانک ناساز: ملنا جُلنا چھوڑدیا : ملاقاتیں بھی منسوخ

    لاہور:آصف زرداری کی طبعیت اچانک ناساز:ملنا جُلنا چھوڑدیا:ملاقاتیں بھی منسوخ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملنے والوں کوروک دیا گیا ہے اور دوسری طرف سیاسی ملاقاتیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں

    ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا۔سات فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے۔

    اس ملاقات میں دونوں جانب سے پرانی یادیں تازہ کی گئیں جب دونوں اتحادی تھے، سابق صدر زرداری نے کہا کہ ہم جب اتحادی تھے تو پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم تھے اور ہم نے وہ وقت بڑا اچھا گزارا۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں یادہےکہ آپ کے22اورہمارے17وزیرتھے، آپ بڑےدل والےہیں۔

    پانچ فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی تھی، جو کہ بعد ازاں سیاسی میٹنگ میں تبدیل ہوا۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، عمران خان کو گھر بھیجنے کا بہترین راستہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے وقت دیں آپ کی تجویز قابل عمل ہے، تسلیم کرتا ہوں تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ آپس میں متحد نہیں تھی۔

  • شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسمٰعیل نےسندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قراردیا

    شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسمٰعیل نےسندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قراردیا

    کراچی :سندھ میں ہر طرف تباہی اور مایوسیاں : ذمہ دار پیپلزپارٹی جو پچھلے13سال سےحکومت کررہی ہے:اطلاعات کے مطبق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آٸی والے کہتے ہیں کہ مہنگاٸی ہے تو کیا ہوا ووٹ ہمیں ہی دو، پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں مگر اسکولوں میں اساتذہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں فرنیچر نہیں، سہولیات نہیں لیکن وہ بھی کہتے ہیں کہ ووٹ ہمیں دو، یہاں گلی گلی میں گندگی کے ڈھیر ہیں لیکن حکومت کہتی ہے کہ ووٹ ہمیں دو۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں کی عوام اور ان کے بچوں کو سزا دی ہوئی ہے کہ ان سے بنیادی سہولیات چھین لو، چار سو کروڑ یومیہ دیا جاتا ہے یہاں سے پر عوام پر ایک کوڑی بھی خرچ نہیں ہوتی، عمران خان نے پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا نہ سانگھڑ میں ایک گھر بنا نہ سانگھڑ میں ایک نوکری ملی

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنے وسائل مسلم لیگ نواز نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ۔

  • پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،مرکزی کمیٹی اور لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور بلوچستان کے ڈویژنل،ضلعی اور زیلی ونگز کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں 27 فروری حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    صوبائی صدر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر کے پارٹی عہدیداران و کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلوچستان سے بڑے قافلے کی شکل میں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو، پارٹی کے تمام شہداء اور حال ہی میں فوت ہونے والے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

    ادھر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بی یو جے صوبے کے مسائل اور صحافیوں کے حقوق پر ماضی کی طرح کاربند رہے گی,

    نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مسائل کی نشاندہی میں اپنے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے, پاکستان پیپلزپارٹی صوبے کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بھرپور ساتھ دیگی,

  • پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

    پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

    پشاور: پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شانگلہ میں پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرا دیں۔ ضلع شانگلہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری فواد علی نور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محممود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جواد علی نور، نثار کاکا، شاہد کاکا، انیس خان اور دیگر بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قافلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے، قوم کی امیدیں عمران خان اور پی ٹی آئی سے جڑی ہیں۔

     

  • پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب

    پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب

    کراچی :پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف فوارہ چوک گورنر ہاؤس کے قریب احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ نہیں سنتے ہم یہیں بیٹھیں گے ہم وزیراعلی ہاؤس نہیں جا رہے یہیں دھرنا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی تھی ہم کوئی غلط بات نہیں کریں گے،ہماری باتیں ماننی ہوں گی صوبوں کوقومی آمدن سے56فیصدملتاہے، 18ویں ترمیم کےبعدسےپیپلزپارٹی سندھ کےپیسےاپنےپاس رکھ رہی ہے 2017 میں انہی مسائل پر 18دنوں تک دھرنا دیا تھا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 16نکات پیش کیے،وہ یہی تھےبااختیاربلدیاتی حکومتیں ہونی چاہئیں اس وقت لوگ ہماری باتوں پر مذاق اڑاتے تھے آج تمام جماعتیں وہی بات کررہی ہیں جوہم 6سالوں سےکرتےآرہےہیں، 2013 کےقانون کےخلاف مظاہرےشروع کیےتو 2021کاقانون آگیا کراچی:ہم دونوں بلدیاتی قانون کونہیں مانتے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پارک، ڈسپنسری، سڑکوں، گٹرلائنوں، ٹرانسپورٹ کا انچارج وزیراعلیٰ ہے آج تک کوئی شخص وزیراعلیٰ تک نہیں پہنچ سکا وزیراعلیٰ کےکانوں میں عام آدمی کی آواز نہیں آتی۔

  • پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔
    جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اورشرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

    تاہم نادیہ خان کا شرمیلہ فاروقی کی تنقید اور انہیں بےشرم عورت کہنے پر خاموش نا رہیں اور اداکارہ نے شدید ردِعمل دیا تھا، نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

  • اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک      ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل قومی سلامتی کے خلاف ہے، متنازع بل کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    گذشتہ روز سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کیا گیا تھا ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

     

     

    یاد رہے کہ سینیٹ میں‌ اسٹیٹ بینک ترامیمی بل کی منظوری کو ن لیگ نے سینیٹ میں‌قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی انڈرسٹینڈنگ قراردیا اور اس حوالے سے مصدق ملک نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا۔ قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب۔ ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظور کرلیا گیا۔ اور ان کو قائدِ اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز کی بل کی والہانا حمایت

     

     

  • وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پرغور ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے کراچی کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا اگر سندھ حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہ کی تو وفاق اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں، شہر کے تمام مستقل رہائشیوں کو صرف 16ارب سالانہ میں صحت کارڈ فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہ کی تو وفاق اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، سندھ حکومت صرف 45 سے 50 ارب میں پورے صوبے کو قومی صحت کارڈ دے سکتی ہے۔

    وفاقی حکام نے کہا کہ سندھ کا صحت کا بجٹ 170 ارب سے زائد ہے کراچی میں 35 سے 40 فیصد افراد پہلے ہی قومی صحت کارڈ کے حامل ہیں جبکہ کراچی میں دوسرے صوبوں اور وفاقی یونٹس کے افراد کو قومی صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق کراچی کے عوام بھی صحت سہولت کارڈ کی سہولت کا استحقاق رکھتے ہیں، اس وقت پورے ملک میں 700 اسپتالوں کا نیٹ ورک قومی صحت کارڈ پروگرام سے منسلک ہے، کراچی سمیت ملک میں 300 مزید اسپتالوں کو نیٹ ورک سے منسلک کر رہے ہیں۔