Baaghi TV

Tag: پی ڈی ایم اے

  • پنجاب،  بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

    پنجاب، بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

    پنجاب میں مون سون بارشوں سے جان و مال کے نقصانات میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں کم از کم 28 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق شدید بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں لاہور میں 12، فیصل آباد میں 8، شیخوپورہ میں 3، اوکاڑا میں 2 جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب اور ساہیوال میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

    دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق منگلا اپ اسٹریم پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث قریبی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شدید بارشوں اور سیلابی خطرات کے پیشِ نظر خستہ حال اور مٹی کے مکانات کو خالی کر دیں، کیونکہ زیادہ تر حادثات انہی عمارتوں میں پیش آ رہے ہیں۔مزید کہا گیا کہ شہری بچوں کو بجلی کے کھمبوں، الیکٹریکل آلات اور نشیبی علاقوں سے دور رکھیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک 77 افراد جاں بحق، 214 زخمی جبکہ 74 گھروں کو نقصان اور 6 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

    تربیلا ڈیم کے اسپل وے دوبارہ کھلیں گے،الرٹ جاری

    تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی

    ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

  • کے پی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    کے پی میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں چترال، اپر لوئردیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہےاس کے علاوہ چلاس میں تتاپانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

    الرٹ میں پی ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے، جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے ضلعی انتظامیہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کریں جبکہ عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا بتایا جائے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

    ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہےاس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل ، 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

  • پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک اور گوجرانوالہ میں بارش ہوئی، گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے،مون سون بارشوں کی وجہ سے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاؤ الدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل کل تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل ہےممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

  • خیبر پختونخوا میں بارش سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں بارش سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 27 جون اب تک ہونے والی بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد جان بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں 7 مرد اور 5 خواتین اور 9 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 57 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 51 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چترال لوئر، بونیر، صوابی،کرم چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 14 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    واضح رہے کہ بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے-

  • خیبر پختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں: 11 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات متاثر

    خیبر پختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں: 11 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات متاثر

    خیبر پختونخوا میں جاری مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے مطابق مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو چکے ہیں۔

    صوبائی دارالحکومت پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں ہوا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات سمیت مختلف متاثرہ علاقوں میں 56 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 6 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 50 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔سیلاب کی وجہ سے سڑکوں، پلوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سیلابی صورتحال اور وارننگ
    پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ نوشہرہ اور چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    احتیاطی تدابیر کی ہدایت
    پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے قبل پیشگی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ، دوبارہ حملوں کا عندیہ

    سندھ میں مون سون بارشوں سے فضائی آپریشن متاثر، پروازوں کے روٹس تبدیل

    حویلیاں ندی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں

    غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں ملے گی،امریکی سپریم کورٹ

  • پنجاب میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی، انتظامیہ الرٹ

    پنجاب میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی، انتظامیہ الرٹ

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 سے 16 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ سمیت لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بارشوں سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی یا طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر کے عوض ’گولڈن ویزہ‘ پروگرام کا اعلان

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27.73 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    اظہر محمود کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور

    خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق

    اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت  زیادہ رہنے کا امکان

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

    پنجاب میں شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے علاقوں میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چولستان میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔

    وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

    معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 13 شہری جاں بحق اور 92 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں، پی ڈی ایم اے نے ایمر جنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

  • 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے،15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق 19 مئی سے صوبے کے بالائی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،اس وقت صوبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

  • پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی,بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے. عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

    اس حوالے سے الڑٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔بارشوں آندھی کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دوسری جاجب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے، ڈی جی واسا کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایات تاکہ بارشی پانی کے بروقت نکاس کو ممکن بنایا جا سکے۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    ’’میرا نام مزدور ہے…‘‘ تحریر: شاہد نسیم چوہدری

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان