Baaghi TV

Tag: پی ڈی ایم

  • پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےعمران خان اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر توڑیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنرل باجوہ نے مجھےکہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، جس پر ہم نے اپنی حکومت گرادی لیکن یہ لوگ رونے دھونے والے بچوں کی طرح وکٹیں اٹھا کر ہی بھاگ گئے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی لیکن اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے ہماری حکومت گرائی گئی تو پتہ چلا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک برس قبل آگاہ کردیا تھا کہ باجوہ تمہارے خلاف ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

    تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہےاورعمران خان کے انٹرویو میں ان کے اپنے الفاظ رپورٹ کرنے کو بھی جھوٹ قرار دے دیا ہے۔


    پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نجی خبررساں ادارے جیو نیوز کی خبرکا اسکرین شاٹ شیئر کیا اسکرین شاٹ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ لفافیز لوگوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تمام ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا۔ بالکل وہ نہیں جو کچھ میڈیا والوں کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے-

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سےمذاکرات کے فلسفے اور دلیل کونہیں مانتے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں، ہم عمران خان سےمذاکرات کے فلسفے اوردلیل کونہیں مانتے۔

    عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں، جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں، 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے، عمران خان کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہےجنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

    چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جمہورکی زبردست پزیرائی سے انتخابات میں عمران خان بڑی کامیابی حاصل کریں گے، اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے معرکے کی بعد اگلا پڑاؤ سندھ اور بلوچستان میں ہوگا-

  • میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت  تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    میرے ورکرزکواغوا کرکے”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کےتحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی چئیرمین) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نے سوشل میڈیاپر جاری پیغام میں کہا کہ جس انداز میں ہم نے ایک بنانا ریپبلک کا روپ دھارا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔

    ماہرین کی جانب سے لاہور،راولپنڈی میں تمام بچوں کو خسرہ ویکسین لگانے کی تجویز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج ہیں جیسے ہی ایک ایف آئی آر میں ضمانت مل جاتی ہے، دوسری ایف آئی آر تیار ہوجاتی ہے۔ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔

    ائیرپورٹ پرجس واقع کا ذکراپنی تقریرمیں کیا اس کا غلط مطلب لیا گیا،عبدالقادر پٹیل

    عمران خان نے کہا میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا-

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا ہے کہ اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔ رستے میں ناسازئ طبع کے باعث اسپتال منتقلی کے باوجود طبعیت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی اسے اسپتال سے بھی لے جایا گیا ہے۔ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

    عوام کی خدمت کا راستہ نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم

  • جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہبازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    فریقین کی جانب سے ان کے اقدام پر”مثبت ردِ عمل” ظاہرکیا گیا، جماعت کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی قومی اہمیت کے معاملات پر مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے، تو مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    عمران خان اور سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی جس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں، اور ہم اس سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں پاکستان میں قومی حکومت موجود ہے اس قومی وژن کو عمران خان کے لئے قربان کر دیں ؟ پارلیمنٹ ،قوم اور عوام جیتے گی ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن عوام آج بھی میدانوں میں نکلنے کے لئے تیار ہیں صرف چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کافی نہیں بلکہ چیف جسٹس کو بھی کہنا چاہیے کہ وزیر اعظم کا ہر حکم تسلیم ہوگا ۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

  • ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    اسلام آباد: حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سارے اختیارات پر قبضہ کرکے عدالتی مارشل لاء لگادیا۔

    باغی ٹی وی: مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا کہ چھ افراد کے درمیان اسمبلی توڑنے کی تاریخ طے ہوئی، ملاقات میں الیکشن کا نیا شیڈول متعین ہوا اگلے سال مارچ میں الیکشن کرانے کی تاریخ طے ہوئی، طے ہونے کے باوجود وعدہ پورا نہیں ہوا، مذاکرات میں جنرل فیض کے ساتھ چوہدری پرویز الہی بھی تھے۔

    سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

    عدالت کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کی نفی کی جارہی ہے، ایسے لوگوں سے بات کرنے میں کوئی ملکی مفاد نہیں، ایکٹ بنا نہیں اور چیف جسٹس نے 8 رکنی بینچ بنادیا، کیا دوسرے فریق کی بات سنی گئی، ہم انسان اور سیاسی لوگ ہیں، ایسا نہیں کہ جانوروں کی طرح ہر چیز قبول کرتے رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی طور پر اختیارات تقسیم ہیں، ہر ادارہ کا اپنا دائرہ اختیار ہے، الیکشن کمیشن کے اختیارات آپ نے سلب کرلیے، یہاں تک کہ الیکشن کا شیڈول تک دے دیا، سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ہٹانا انتظامی معاملہ ہے، کہا گیا کہ رجسٹرار نہیں جائے گا، ہم نے آئین کا سہارا لیکر جبر کو تسلیم نہیں کرنا۔

    مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا آج کی اسٹیبلشمنٹ سے ماضی کی اسٹیبلشمنٹ سےدھاندلی کرانےکی تحقیقات کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے۔

    شہید ڈی ایس پی کا بھی تبادلہ کر دیاگیا

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون منظور کرتی ہے ابھی ایکٹ بنا بھی نہیں لیکن چیف جسٹس نے بینچ بنادیا، آئینی طور پر اختیارات تقسیم ہیں پھر کیوں مداخلت کی جارہی ہے، کسی ادارے کو دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

    فضل الرحمٰن نے عمران خان سے کسی بھی مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، سیاست اتنی گرگئی ہےکہ ہم اس سےمذاکرات کی بات کرتے ہیں ہم اس سےکبھی مذاکرات نہیں کریںگے 2018 میں اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ دھاندلی کی پشت پناہی کررہی تھی، کیا ہم موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کرسکتے ہیں کہ وہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے اس ناجائز، ظلم و دھاندلی کے جرم کا احتساب کرسکے گی۔

    مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    آصف زرداری کی اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز سے متعلق سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا سیاسی فلسفہ ہے،ہم نے پہلے بھی کہا تھا اسمبلیوں سے مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کی طرف جائیں لیکن پی پی پی نے کہا عدم اعتماد لائیں ہم نے اتفاق کیا، ہماری بات مان لی جاتی تو آج الیکشن ہوچکے ہوتے اور ملک میں کوئی ہیجان نہ ہوتا، آج اسی کو ہم بھگت رہے ہیں، وہی مہنگائی آج ہمارے لیے مشکل کا باعث بن رہی ہے اور عمران خان اسے اپنی اڑان کےلیے استعمال کررہا ہے، اب ہم نئے تجربے نہیں کرسکتے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کو اٹھانے کے لئے جنرل باجوہ کے نمائندےجنرل فیض،پرویز الہیٰ شجاعت اورہماری ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا تھا اسمبلیاں توڑ کے الیکشن کرائیں گے تاریخ بھی طے ہوئی تھی، لیکن دھرنا ختم ہونے کے بعد پھر وہ مکر گئے، کہا ایسی تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی، اتنی ذمہ دار پوسٹس پر بیٹھنےوالےلوگ بھی ایسی کچی باتیں کرتےہیں، نہ چوہدری صاحبان کو آج تک احساس ہے کہ ہم نے زبان دی تھی، ایک وعدہ نہیں جنرل باجوہ اور فیض حمید کی کس کس بات کو روئیں گے، اب ان کے ادارے کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس بارے میں خود سوچیں تمام جماعتوں کا اتفاق ہے الیکشن اکٹھے ہوں گے، اس پورے قومی تصور کو عمران خان کے لیے قربان نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

  • بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی

    بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےتمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی-

    باغی ٹی وی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات کرے گی-

    عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیولنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کی 3 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے-


    گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے اثرات پر خبردار کرتے ہوئے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ اکٹھے ہو جائیں اور ملک کو "مصیبت” سے نکالیں۔

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    ہفتہ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری ایک مختصر بیان میں صدر علوی نے کہا کہ "پاکستان کی زندگی میں ایک اور دن تباہی کے بغیر گزرا” تفصیلات بتائے بغیر، صدر نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالیں کیونکہ (موجودہ سیاسی) صورتحال میں کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا، درگزر، امن اور سلامتی کو لبیک کہیے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

  • پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر دیا

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر دیا

    اسلام آباد: حکومت میں شامل جماعتوں نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف سماعت کے لیے بنائے گئے سپریم کورٹ کے بینچ کو مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت میں شامل جماعتوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پر متنازع بینچ تشکیل دینے کا اقدام مسترد کردیا-

    ایف آئی اے نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے اور انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہےسپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے مؤقف کی پھر تائید ہوئی-

    مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے کوئی جج بینچ میں شامل نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، حکمران جماعتیں اس اقدام کو پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون قرار دیتی ہیں پارلیمان کا اختیار چھیننے، اس کے دستوری دائرہ کار میں مداخلت کی کوشش کی مزاحمت کی جائےگی-

    لوئر دیرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمان کے اختیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، متنازع بینچ کی تشکیل سے نیت اور ارادے کے علاوہ آنے والے فیصلے کا بھی واضح اظہار ہو جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں درخواستوں پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،ر جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

    عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کے گھر پر نا معلوم افراد کا پٹرول بم …

  • عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود ملکی معیشت بدستور رواں دواں ہے،وزیراعظم

    عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود ملکی معیشت بدستور رواں دواں ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط الارم ثابت ہوئیں-

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدے کا حلف اٹھانےکا ایک سال مکمل ہونےپرجاری بیان میں کہا کہ مجھے مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے آج ایک سال ہو رہا ہے، یہ بڑے چیلنجوں اور مشکلات کا وقت رہا ہے عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی ووٹنگ بے مثال تھی، عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی-

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    شہبازشریف کاکہنا ہےکہ ایک سال میں ہم نےایک پارٹنرکےطورپر پاکستان کی ساکھ قائم کرنےمیں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی، پاکستان کو گزشتہ سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں سیلاب کے حوالے سے ریلیف کےکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔

    ان کا کہنا ہےکہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنےکے لیے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا، جی 77 کے چیئر کے طور پر حکومت پاکستان نے فنڈکے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جنیوا میں 9 ارب امریکی ڈالرکا وعدہ ہماری کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے-

    پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط الارم ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کےلیےمخلصانہ کوششیں جاری ہیں،اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی مرمت اور تعمیر نو کی اسٹیج پر ہے، سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک خطاب وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے وائٹ پیپر میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے موجودہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی بدترین فسطائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ایک سال پہلے، وہ رات جب ملکی روشنیاں ختم کرکے ایک حکومت مسلط کی گئی۔

    دوسری طرف رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ اورعوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔ ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں سے نجات پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ معیشت اور نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی مبارک ہو۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

  • امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔

    باغی ٹی وی : معروف ٹائم میگزین نے منگل کو اپنے تازہ ایڈیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ایک کور سٹوری شائع کی، جس کے عنوان "عمران خان کی حیران کن کہانی” کے ساتھ ان کی تصویر کو ٹائٹل پیج پر لگایا گیا یہ ایک ایسا مضمون ہے جیسا کہ مغربی رسائل میں زیادہ تر مضامین ہیں؛ کچھ تعریف اور کچھ تنقید پر مشتمل ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تجزیہ اور مستقبل کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے-

    ایم کیو ایم نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

    میگزین نے عمران خان کے ساتھ زوم انٹرویو بھی کیا، لیکن سوال و جواب کے فارمیٹ کے بجائے، اس نے پورے مضمون میں انٹرویو کا خلاصہ پیش کیا جس میں کچھ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیااور کچھ ان کی ناکامیوں کو بیان کیا گیا اور کچھ میں عمران خان کے پاکستان کے لئے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تاہم عمران خان کے حامیوں کو یہ انداز پسند نہیں آیا اور جیسا کہ وہ اکثر پاکستانی اشاعتوں کے ساتھ کرتے ہیں، میگزین اور مصنف چارلس کیمبل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    مصنف چارلس کیمبل نے’عمران خان کی حیران کُن کہانی‘ “The Astonishing Saga Of Imran Khan“ کے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔اپنی حکومت کی تبدیلی میں وہ ابھی امریکی ہاتھ کا اشارہ دیتے ہیں عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیاگیا انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔

    عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں، آپ تصور نہیں کر سکتے اس وقت پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر کریں لیکن لوگوں کی اکثریت مجھے لانا چاہتی ہے تو یہ مافیا اور فوج کیسے مجھے باہر کرسکتی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جواد احمد کی تنقید

    حکومت پریشان ہے،کسی شخص نے اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں ، انہیں ڈر ہے یہ واپس آیا تو ان کا احتساب ہوگا،میرے گھر پر تین اطراف سے پولیس نے حملہ کیا جیسا کہ کوئی بڑا دہشت گرد بیٹھا ہو لیکن لوگ میرے گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے کیونکہ انہیں حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے سیاسی حکومت الیکشن سے ڈری ہوئی ہے کیونکہ ان کی مقبولیت زیرو ہو گئی ہے ان کی پشت پناہی اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے۔

    میگزین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سےپاکستان معاشی بحران کا شکار ہے عمران حکومت میں معاشی بد حالی کا آغاز ہوا،کوئی وزیر خزانہ ٹِک نہیں پایا،اقتصادی بدانتظامی ونااہلی، آئی ایم ایف سے معاہدے ٹوٹنےکاسبب بنی، اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے بجائے اقرباء پروری پروان چڑھی۔

    مضمون میں عمران کو کٹھ پتلی، دہشت گردوں کی حمایت اور اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ، خواتین کےلباس پر بیہودہ باتیں کرنے والا اور پلے بوائے قرار دیا گیا-

    "لو سٹوری” فیصلے نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم …

    مضمون کے مصنف مسٹر کیمبل نے لکھا کہ 2018 میں پاک فوج کی حمایت سے اقتدار لینے والے رہنما نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا مگر ملک کی سماجی اور ترقیاتی پروگرامز کے اخراجات کو ہی کم کردیا، جس سے معاشی بحران کی ابتداء ہوئی ،اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی کے قوانین کو پنپنے دیا بلکہ اس کو مزید بڑھایا ،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان ایسارہنما جو القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو “شہید” قرار دیتے اور اویغور مسلمانوں کیخلاف چینی ہتھکنڈوں کی تعریف کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کو پیغام دے رہیں ہیں کہ اگر مدد نہ کی تو پاکستان مکمل طور پر چین کی جھولی میں جاگرے گا ۔

    عمران خان کے پاس معیشت کی بحالی اور پاکستان کو واپس ٹریک پر لانے کا کوئی واضح پلان نہیں عمران پونے چار سال صرف وزیر خزانہ بدلتے رہے، IMF سے معاہدہ کرکے توڑ دیا میگزین نے یہ بھی گواہی دی کہ ٹریان عمران خان کی بیٹی ہے،کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کے مطابق عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جو بغیر شادی کیے پیدا ہوئی۔

    پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر جانے کا امکان

    تاہم، مضمون نے عمران خان کے موقف کو پیش کیا کہ صرف انتخابات ہی اس تلخ سیاسی تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں جس سے پورا ملک متاثر ہے انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آتا ہے۔ "یہ معاشی بحالی کا نقطہ آغاز ہے۔”

    تاہم مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان "دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک” ہے، جس کے پاس "صرف 4.6 بلین ڈالر کے غیر ملکی ذخائر ہیں – 20 ڈالر فی شہری”، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحران کو صرف انتخابات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر، کیمرون منٹر نے کہا، ’’اگر وہ ڈیفالٹ کرتے ہیں، اور انھیں تیل نہیں ملتا، کمپنیاں تباہ ہوجاتی ہیں، اور لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہوتیں، تو آپ کہیں گے کہ یہ انقلاب کے لیے تیار ملک ہے۔

    آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا. شیری رحمان

    یہ مضمون سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کے الیکشن کمیشن کے حکم کو مسترد کرنے سے چند گھنٹے قبل شائع ہوا تھا۔ لہذا، اس نے سوشل میڈیا اور امریکہ میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالرز کے درمیان کافی بحث چھیڑ دی۔

    بحث تین اہم نکات پر مرکوز تھی: کیا پی ڈی ایم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی اور حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے گی؟ کیا فوج حکومت کو حکم نامے پر عملدرآمد پر آمادہ کرے گی؟ اور امریکہ کس کا ساتھ دے گا؟

    مضمون نے آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی نقطہ نظر سے، وہ (عمران خان) ایک غریب، شورش زدہ اسلامی ریاست کو سنبھالنے کے لیے مثالی انتخاب سے دور ہو سکتے ہیں-

    آرٹیکل میں پھر نشاندہی کی گئی کہ مسٹر خان نے غلط طریقے سے امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا۔ اس میں مسٹر خان کے طالبان کے حق میں بیان، روس اور چین کے قریب جانے کی ان کی کوششوں اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ان کے اختلافات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    برطانیہ میں ٹک ٹاک پر بھاری جرمانہ عائد