Baaghi TV

Tag: چئیرمین سینیٹ

  • چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

    چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ ، خاندان کے افراد کو بھی ڈھیروں سہولتیں دی جائیں گی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین سینیٹ کو اسپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون سے علیحدہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایوان نے چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کا قانون منظور کرلیا ہے۔

    قانون کےمطابق چیئرمین سینیٹ کو ماہانہ 50 ہزار روپے اضافی الاؤنس ملے گا اور رینٹ پر چیئرمین سینیٹ کے گھرکا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہوگا جب کہ چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے ایک دفعہ کے اخراجات 50 لاکھ روپے ہوں گے جب کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اب اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہوگی

    بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

    فضائی سفرپر حکومت، فوج، فلائنگ کلب،چارٹرڈ سروس کا جہازیا ہیلی کاپٹر ریکوزیشن ہوسکتی ہے جبکہ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے ہیں صرف یہی نہیں چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 ا فراد کو ساتھ لے جا سکتے ہیں،اب چیئرمین سینیٹ کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے بیرون ملک سفر میں چیئرمین سینیٹ کو نائب صدر کا پروٹوکول ملے گا-

    چیئرمین سینیٹ کو سرکاری کام کے لیے زمینی سفرپرپبلک ٹرانسپورٹ میں 300 روپےفی کلو میٹر دیئےجائیں گےجبکہ اپنی گاڑی پر سفر پر 400 روپے فی کلومیٹر دیئے جائیں گے اور سفر میں ٹھہرنے پر الاؤنس 10 ہزار روپے یومیہ ہوگا۔

    میٹا نے نیا وائس باکس ٹول پیش کر دیا

    مراعات میں اضافے کے بعد چیئرمین سینیٹ 12 اہلکاروں پر مشتمل ذاتی عملے بھی رکھ سکتے ہیں،جبکہ چیئرمین سینیٹ اب 18لاکھ روپے تک صوابدیدی فنڈ بھی استعمال کر سکے گا نئے قانون کے تحت تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملیں گی جبکہ 3برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار ہوں گے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز کا قانون بھی ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سے الگ کردیا گیا ہے سینیٹ نے چیئرمین کی مراعات میں اضافے کا بل 16 جون کو منظور کیا تھا، بجٹ سیشن کے بعد بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اورکیوں نہیں آنے دیا تحقیقات کی …

  • سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی-

    باغی ٹی وی : چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا سینیٹ میں سینیٹر سکندر مندھرو کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ سکندر مندھرو کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن نے سکندر مندھرو کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کروانے کی بات ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ تیاری نہیں-

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک نوٹیفائی نہیں کیا جسد خاکی امریکہ سے آنی ہے، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سکندر مندھرو کی خالی نشست کے معاملے میں پیپلزپارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں جبکہ بہرہ مند تنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سکندر مندھرو کی خالی نشست پر شیڈول کو فوری روکے-

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے ہی ہے جیسے رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو،الیکشن کمیشن سے اپیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی الیکشن کمشنرکو طلب کریں-

    سینیٹر سکندر مہندھرو کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-

    سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جان چھڑانا ناگزیر ہے، امپورٹڈ حکومت غلامی قبول کرچکی وہ اس معاملے پر بات نہیں کرے گی-

    سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سکندر مہندرو کے معاملے پر کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، کسی کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتراض ہے پوائنٹ پر بات کی جائے،ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہیے،سکندر میندھرو کے معاملے پرکسی ادارے کوتنقید کانشانہ نہ بنایا جائے-

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گوپی چند کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،گوپی چند کے لواحقین کوسینیٹ کی طرف سے تعزیتی خط لکھا جائے-

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش عوام کے خلاف، عمران خان حکومت روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی،بھکاری حکومت نے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کر دیا-

    سینیٹ اجلاس ،وزیرخزانہ کی ایوان میں عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،وزیرخزانہ کہاں ہیں؟دن کو چھپ کر بیٹھ جاتےہیں،اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ وزیرخزانہ کو طلب کریں،اپوزیشن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئی چیئرمین سینیٹ نے دانیش کمار اور بہرہ مند تنگی کو اپوزیشن کو منانے کی ہدایت کی-

    آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم

    سینٹر عرفان صدیقی کا ایوان سے اظہار خیال

    عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج درست ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آج نوبت یہاں تک آئی ،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،ہو سکتا ہے آنے والے درست یا جانے والے درست یا پھر دونوں غلط ہوں،جانے والے کو الزام ،آنے والے جانے پر سارا کچھ ڈالتے ہیں،جب بھی سیاسی استحکام پیدا ہوا سیڑھی کھینچ لی گئی،32سال مارشل لا قبول کیا ، سیاستدانوں کو سارے کچھ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،ہم نے کیا کیا تجربے نہیں دیکھے ،پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے،بت تراشنے، بت پوچنے اور توڑنے کے نتائج نے آج اس نہج پر پہنچایا ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے گوپی چند کی وفات پر اظہار خیال کیا کہا کہ گوپی چند کی ادب کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں جن کویاد رکھا جائے گا-

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی 34 رکنی وفاقی کابینہ  نے حلف اٹھا لیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود ہیں-


    کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لینے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-


    وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔


    پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔

    جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

    وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

  • وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نئی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہےجس کے بعد اب ان کی حلف برداری ہونی تھی جو نہ ہوسکی۔

    وفاقی کابینہ،جے یو آئی کی چار وزارتیں،کب ہو گا باقاعدہ اعلان؟

    اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    دریں اثنا پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نام سامنے آگئے بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، نوید قمر، شازیہ مری، خورشید شاہ، عبدالقادر پٹیل، پیر فضل شاہ، سلیم مانڈوی والا، مصطفے نواز کھوکھراور مہیش ملانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،حساب تو دینا پڑے گا ،مریم نواز کا عمران خان کے بیان…

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 36 رکنی وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 14 وزراء پاکستان پیپلزپارٹی کے 11 وزراء جے یو آئی کے 4 وزراء جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کے 7 وفاقی وزراء ہوں گے-

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جے یو آئی کو 4 وزارتیں مل رہیں ہیں جن میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود 2)وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع 3)وفاقی وزیر مذہبی مولاناعبدالشکور 4)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود ہوں گے، جبکہ ڈپٹی سپیکر بھی جے یو آئی سے ہی ہو گا-

    عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

  • ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کا موسم آ گیا، وزیراعظم ۔وزیراعلی پنجاب کے بعد اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بنیں گے ۔اپوزیشن اتحاد نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے جلد ہی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے-

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن ماضی میں بھی دو بار تحریک عدم اعتماد لا چکی جو ناکام ہوئی ۔صادق سنجرانی واحد چیئرمین سینیٹ ہیں جن کے خلاف تیسری بار تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا ناکام اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا تاہم اپوزیشن اس وقت حکومت کے خلاف بھرپور سرگرم عمل ہے۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے پنجاب کے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عثمان بزدار نے استعفی دے دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ہے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ تحریک انصاف ترین گروپ کا بھی مطالبہ تھا کہ بزدار کو ہٹایا جائے ۔

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں سرگرم عمل ہیں مولانا فضل الرحمان آصف زرداری شہباز شریف بلاول پچھلے ایک ہفتے سے زاید عرصے سے اسلام آباد میں ہیں اور حکومت گرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں واضح ہو جایے گا کہ اپوزیشن کو کامیابی ملتی ہے یا حکومت کو ۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں سیاسی موسم صاف ہو جائے گا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

  • پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    سوڈان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میر بہروز ریکی بلوچ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ کی میر بہروز ریکی بلوچ کو بطور سفیر نامزدگی پر مبارک باد دی-

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفیر پاکستان اور سوڈان کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے-

    چیئرمین سینیٹ نے سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں سوڈان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔

    انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سوڈان میں پاکستانی تیار شدہ مصنوعات،ادوایات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورسوڈان کے ساتھ ثقافتی روابط کو تقویت دینے کے لئے بھی کوششیں تیز کی جائیں-

    ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللہ بازئی، محمد اکرم ، مہر تاج روغانی ، لال دین اور سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے-

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال