Baaghi TV

Tag: چئیرمین پی ٹی آئی

  • نیب  کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 3 گھنٹے انکوائری

    نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 3 گھنٹے انکوائری

    راولپنڈی: نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 3 گھنٹے انکوائری کی-

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم آج پھر چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور 190ملیں پاؤنڈز اسکینڈل کے حوالے سے سوالات کئے نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس افسر آصف منیر اور روح الامین شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش کی اور واپس روانہ ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کے جیل سے روانہ ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے ان کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی،لیگل ٹیم میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرگوہرعلی اور عمار نیازی شامل ہیں۔

    امریکی وفد کا اڈیالہ جیل،برطانوی وفد کا رائیونڈ کا دورہ

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں 20 نومبرتک توسیع کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل، اسپیشل پراسیکیوٹر اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    گرفتاری کا خوف، بشریٰ بی بی پھر عدالت پہنچ گئی

    دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ کہاگیا جیل میں کورٹ دس بائی دس کے کمرے میں لگائی گئی، اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جیل میں جوپہلےکورٹ روم تھا وہاں صرف15 سے16 افرادکی گنجائش تھی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جیل میں عدالت کیلئے ویسی سہولیات موجود نہیں، کورٹ روم چھوٹا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کم افراد کی گنجائش کے باعث وہ کلوزٹرائل ہے، سائفرکیس میں جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہے، اب جیل میں کورٹ پروسیڈنگ اورٹرائل کیلئے پہلے کی نسبت بڑا کمرہ مل گیا ہے۔

    نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کتنے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات سامنے آ گئیں

    اس دوران عمران خان کے وکیل نے پیر تک سائفرکیس کے جیل ٹرائل میں حکم امتناع میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع میں 20 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے جیل میں تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ، ان کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہےہماری تاریخ رہی ہے جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے تو اس پرمیں آرڈرکردوں گا۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ نے شوہر کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت قانون کے سیکرٹریز، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے اس لیے خدشہ ہے میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جائے،میرے شوہرکو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات نہیں دی جارہیں جس کے وہ حقدار ہیں، شوہرکے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور 14کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، انہیں گھر کے کھانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، جیسا ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کویقینی بنانےکے اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعےخالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ملاوٹ زدہ خوراک شوہرکی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں اور ملزم جرم ثابت ہونے تک بے قصوریام عصوم تصور ہوتا ہے لہٰذا جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی:چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی درخواست دائر کی تھی عمران خان کی درخواست پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی عدالت نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ڈاکٹر کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کا بھی کہا۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی-

  • غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے-

    پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کیلئے تیاری کرنی ہے جس کے لیے وقت درکار ہے پی ٹی آئی وکلا کے دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے بعد ہم دلائل دیں گے۔

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    دوسری جانب وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بھی بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور کہا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔

    جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہو گی جبکہ وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا شیر افضل مروت دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دیں گے عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین کے دلائل ایک ہی تاریخ پر ساتھ ساتھ سن لیں گے، آپ اپنے دلائل سے قبل مختلف عدالتوں کے فیصلے بھی جمع کروا دیں۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا گزارش اتنی ہے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ چھوٹی دے دیں، جس پر جج قدرت اللہ نے کہا پیر تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، فریقین ایک ساتھ دلائل دے دیں۔

    عدالت نے 25 ستمبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کر لیا۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

    اسلام آباد: خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکریٹ ایکٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سماعت سیکریٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران پراسیکیوٹر ایف آئی اے راجا نوید اور پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے۔

    وکیل شیراز رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزا یافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکریٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں تاحال مجرم نہیں ہیں، پنجاب پرزنرز قوانین سزا یافتہ مجرمان پر نافذ ہوتے ہیں، تمام ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

    سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

    پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا دو تین سال سے ٹیلیفونک ملاقات کی سہولت قیدیوں کو ملی ہوئی ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے وکیل شیراز رانجھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اوپن کورٹ میں فیصلہ تحریر کروایا اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کر لی پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر  جج نے ریمارکس دیئے کہ 26 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے، اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے میں خود بھی بات کروں گا کیا معلوم اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ معاملات وہیں حل ہو جائیں۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا

  • ریلیف نہیں چاہیے، قانون کے مطابق فیصلہ دیں،ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر

    ریلیف نہیں چاہیے، قانون کے مطابق فیصلہ دیں،ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر

    اسلام آباد: ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ ریلیف نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق فیصلہ دیں –

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عدالت میں ایف آئی اے نے کہا اصل سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے، امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سوموار کو ہو جائے گی،ہم نے کہا ریلیف نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق فیصلہ دیں 90 روز کے اندر انتخابات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔

    قبل ازیں شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سائفر کیس میں جسمانی ریمانڈ کے تین حکم ناموں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہےشاہ محمود قریشی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،میں نے نہ تو سائفر ٹیلی گرام لیا اور نہ ہی اس کی نقل کسی غیر مجاز شخص کو ظاہر کی، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ کے پاس ہی ہے میں نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قانون کے مطابق اس وقت کے وزیراعظم کو پیغام پہنچایا تھا۔

    سائفر مجھ سے گم ہو گیا ،عمران خان کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اعتراف

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان سے اٹک جیل میں سائفر کے حوالہ سے تحقیقات کی گئیں، عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے کہ سائفر مجھ سے گم ہو گیا ہے،واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی گرفتار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اوروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہوئی ہے-

    واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    سائفر کا معاملہ کیا ہے؟
    خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

    اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں-

    نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،ایم کیو ایم

    اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات کو ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا اعظم خان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔ بعد ازاں اعظم خان نے بھی سائفر کو پری پلان ڈرامہ قرار دے دیا تھا۔

  • دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دہشتگردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : آفس ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا کہ درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک نہیں کی گئی ہائیکورٹ آفس کے مطابق درخواست گزارپہلے تصدیق شدہ کاپیاں درخواستوں کے ساتھ لف کرے،پھر یہ قابل سماعت ہوں گئی۔

    تاہم اب عمران خان کے وکیل نے اعتراض کو چیلنج کیا ہے، درخواستوں میں اے ٹی سی کے جج اور تھانہ گلبرگ،تھانہ سرورروڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے جسٹس وحید خان،جسٹس سلطان تنویرپر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ اعتراضی درخواستوں پرسماعت کرے گا، سلیمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے-

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

    چیلنج میں کہا گیا کہ درخواست گزار دشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزارکو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا، وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر عمران خان کی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا اور اس فیصلے سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    کراچی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

  • سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی

    سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی

    اسلام آباد :سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس نےعمران خان کے وکیل بابر اعوان سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیرموثر ہو چکی ہے لیکن اگر اجازت دیں تو اس معاملہ پر چئیرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اس معاملے پر کیا ہو سکتا ہے، لہٰذا نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہےسپریم کورٹ نے درخواست عمران خان کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا-

    موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان دوپہر کا کھانا شروع کر چکے تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے داخل ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی پولیس کو دیکھ کر حیران ہوگئے پولیس نے عمران خان کے گارڈز کو گھر کے احاطے میں ہی روک دیا-

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر آپ کی گرفتاری کا حکم آیا ہے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کوئی ایسی چیز ضرور ہو گی پولیس حکام نے کہا کہ آپ کو بعد میں لنچ کروا دیں گے، اس وقت گرفتاری ضروری ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    ذرائع کے مطابق خفیہ مقام پر ایک دفعہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کا پولیس کے ساتھ مکالمہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے مجھے لنچ نہیں کرنے دیا ، مجھے بھوک لگی ہے۔ جب مجھے گرفتار کیا گیا اس وقت میں نے کھانا شروع ہی کیا تھا عمران خان نے پولیس سے اصرار کیا کہ مجھے دوپہر کا کھانا کھانا ہےجس پر پولیس حکام نےانہیں جواب دیا کہ اس وقت آپ کو عدالت کے حکم پر اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے ، کھانا بعد میں دیکھیں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

  • پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیاجسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھااسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست 27 جولائی کو سماعت کے لے مقرر کر رکھی ہےگزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا اور عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے تھے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    قبل ازیں 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا،ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

    سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج