Baaghi TV

Tag: چائلڈ‌ ابیوز

  • عمران خان کے خلاف ویمن پولیس سٹیشن لٹن روڈ میں درخواست دائر

    عمران خان کے خلاف ویمن پولیس سٹیشن لٹن روڈ میں درخواست دائر

    عمران خان کے خلاف ویمن پولیس سٹیشن لٹن روڈ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دائر کروائی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ یتیم بچیوں کو چائلڈ ابیوز کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،سپریٹنڈنٹ نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے پر ادارے کا فنڈ روکنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بچیوں کو گھناؤنے کام کیلئے استعمال نہ ہونے دینے پر بچیوں کا فنڈ روکا گیا، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دی،سرکاری افسران نے عمران خان کے حکم پر بچیوں کے کھانے پینے کا بجٹ بند کردیا، ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے،عمران خان کے خلاف سخت کاروائی کی درخواست کی گئی ہے،

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

  • چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    اداکارہ نادیہ جمیل جنہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌کو شکست دی ہے. وہ حساس موضوعات پر نہ صرف آواز اٹھاتی ہیں بلکہ وہ بچوں کے حقوق کے لئے ایک مضبوط آواز ہیں. آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ‌پروٹیکشن بیورو کے زیراہتمام ہونے والی واک میں شرکت کی . نادیہ جمیل نے اس موقع پر کہا کہ چائلڈ ابیوز صرف غریب خآندانوں میں‌نہیں‌ہوتا بلکہ ہر طبقے میں‌ایسا ہوتا ہے . اور چائلڈ ابیوز کا تعلق معاشی صورتحال سے بھی نہیں‌ہے بلکہ اسکا تعلق سوچ کے ساتھ ہے . ہر پاکستانی کو یہ سکھایا جانا چاہیے کہ بچوں کی عزت کرنی ہے ، جب اس چیز کا شعور پھیلے گا تو یقینا بچوں‌کی گھروں اور سکول ہر جگہ عزت کی جائیگی . ہمارے ہاں بچوں کے ساتھ کچھ نہ بھی کیا جائے تو کوئی ان کے گال کھینچ دیتا ہے کوئی گود میں‌بٹھا لیتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے. باہر کے ملکوں میں بھی چائلڈ ابیوز ہوتا ہے لیکن وہاں کے قوانین سخت ہیں ہمارے

    ہاں‌اس ھوالے سے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں‌ہوتا یہ بالکل خاموش ہیں. جس کی وجہ سے مسائل زیادہ ہیں. سب سے زیادہ گھنائونی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں بچہ بازی بہت زیادہ ہوتی ہے جس پر پورا ملک خاموش ہے . چھوٹے چھوٹے بچے جنسی تشدد کا شکار ہوے ہیں‌. نادیہ جمیل نے کہا کہ جن گھروں میں‌ پیسہ نہیں‌ہوتا ، وہاں‌مایوسی زیادہ ہوتی ہے اور جہاں مایوسی زیادہ ہوتی ہے وہاں ایسی چیزیں بھی زیادہ ہوتی ہے چند سو روپوں کی خاطر اپنے بچوں‌کو کسی کے بھی حوالے کر دیا جاتا ہے، بچوں‌کو زریعہ آمدنی سمجھا جاتا ہے .