Baaghi TV

Tag: چائلڈ پورنوگرافی

  • ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    نیشنل سائبرکرایم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    این سی سی آئی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق ​این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا، ​ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا،ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

  • 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد

    100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد

    کراچی کے علاقے قیوم آباد سے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون اور یو ایس بی ڈیوائس سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس نے مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، ملزم کئی سال سے قیوم آباد میں مقیم تھا اور شربت کا ٹھیلا لگانے کے بہانے کم عمر بچوں اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتا تھا،تاثرین کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    حکام کے مطابق تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم 2011ء میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا اور 2016ء میں قیوم آباد منتقل ہونے کے بعد اس نے یہ مکروہ سلسلہ شروع کیا،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ایک بچی کی نشاندہی پر برآمد ہونے والی یو ایس بی ڈیوائس سے 100 سے زائد ویڈیوز ملی ہیں،ملزم کے پاس سے ایک ڈائری بھی ملی ہے جس میں متاثرہ بچوں کی تفصیلات درج ہیں،ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی ایسے نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں اور اب تفتیش مزید پہلوؤں سے کی جا رہی ہے۔

    https://x.com/NCRC_Pakistan/status/1966748622185525753

    نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) نے کراچی میں کم عمر بچیوں سے مبینہ بدسلوکی کے ہولناک انکشافات پر گہری تشویش اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہےکمیشن کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد کمسن بچیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات انسانیت کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں،یہ جرائم نہ صرف بچوں بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے ناقابلِ بیان صدمات اور تکالیف کا سبب بنے ہیں۔

    کمیشن نے کہا کہ ان مکروہ جرائم کے ذمہ دار شخص کو کسی بھی قسم کی رعایت دیے بغیر سخت اور فوری سزا دی جائے، اس کیس کو ایک واضح مثال بننا چاہیے تاکہ آئندہ بچوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں، انصاف میں کوئی تاخیر یا کمزوری نہیں ہونی چاہیے،این سی آر سی نے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن شفافیت، احتساب اور سب سے بڑھ کر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔

  • چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    سکھر: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کےمطابق سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرکے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرلیا گرفتارملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

    لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی،ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اورچائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد کرلیاگیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کی سائبر کرائم سرکل کراچی کے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے کے دوران پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکیا ملزمان Voip کے ذریعے امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے تھے۔

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل نے سکھر میں کارروائی کے دوران جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم مختیار کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے پروڈکشن آفس کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا ہوا تھا۔ملزم نے خفیہ کیمرے سے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کیں ملزم گزشتہ 6 ماہ سے متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

  • سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں متعدد ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    اعلامیے کے مطابق زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ایف آئی اے نے تمام آلات و سامان کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کاروائی میں کراچی سےایک اورملزم زبیر ولد امداد علی کوگرفتار کیا گیا جو انٹرپول کی شکایت پر سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا جبکہ ٹنڈو اللہ یار سےتعلق رکھنےوالے ملزم امیر لند ولد حضور بخش کو جعلی اکاؤنٹ کےذریعے فیس بک میسنجر گروپ بنا کر متاثرہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس کے ای میل اکاؤنٹس کو حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

    یونیورسٹی کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا

    جبکہ ایک اور ملزم عثمان علی کو گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا جو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ لڑکی کی فحش ویڈیوز کو شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا۔


    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ہیڈ عمران ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کے متاثرین خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کرنے سے پہلے شواہد کو حذف نہ کریں کیونکہ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے مجرموں کو جاننے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے شواہد ضروری ہیں-


    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہہ کی کہ ہم سوشل میڈیا پراس قسم کی آزادی چاہتے ہیں؟ نوجوان سوشل میڈیا پر ماؤں، بہنوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی طورپر فحش ویڈیوز شیئرکررہے ہیں جیسا کہ سائبرآئی نے ذیل میں نشاندہی کی ہےبراہ کرم اپنے کیریئر کو خراب نہ کریں کیونکہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنا جرم ہے چاہے وہ کسی بھی شخص سے متعلق ہو۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ عامر لیاقت حسین بھی استعمال کیا-

    رابطہ کمیٹی کے لندن آنے پر لندن یاترا کہنے والے آج خود لندن یاترا پر ہیں‌،الطاف حسین کی ویڈیو وائرل

  • بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    پشاور: بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہےاس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔

    قبل ازیں ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    پورنو گرافی سے کیا ہے؟

    انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2015 کی چائلڈ پورنو گرافی کی شق کے مطابق اگر کوئی شخص کسی بچے کی فحش تصویر یا ویڈیو بناتا ہے یا جنسی استحصال کے دوران ایسا کرتا ہے تو یہ تصاویر بنانے والا، اسے فروخت کرنے والا یا اسے منتقل کرنے والا جرم کا مرتکب ہو گا۔ جس کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا پچاس لاکھ روپے جرمانہ یا دنوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ متاثرہ بچے کے والدین یا کفیل حکام کو متعلقہ مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح اگر کوئی کسی بالغ شخص کی عریاں تصاویر یا ویڈیوز بناتا ہے، شیئر کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے تو وہ بھی جرم کا مرتکب ہے جس کی سزا تین سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    صحافت کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ ،30 سے زائد مردوخواتین گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیسے کارروائی کرتا ہے؟

    ایف آئی اے شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے شکایت کنندہ کو طلب کرتا ہے جس کے بعد اس سے درخواست کی تصدیق کروائی جاتی ہے اور ایک حلف نامہ لیا جاتا ہے۔

    شکایت کی تحقیقات میں 3 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جس میں فریقین کو بلایا جاتا ہے جبکہ ایف آئی آر درج ہونے میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کبھی مطلوبہ معلومات جلد تو کبھی تاخیر سے فراہم کرتی ہیں۔

    سائبر کرائم کے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی کو ہراساں کرتا ہے، ناشائستہ گفتگو کرتا ہے، یا ایسا عمل کرتا ہے جس سے ذہنی دباؤ ہو تو یہ بھی جرم ہے جس کی سزا تین سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

    لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

  • چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022  میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کامیاب کارروائی
    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کامیاب کارروائی

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دیں سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے میں ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر خصوصی چائلڈ پورنو گرافی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد نہ صرف ملک بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کو یقینی بنانا ہے بلکہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا بھی خصوصی سیل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے.

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.