Baaghi TV

Tag: چائے

  • کافی اور چائے سر اور گردن کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    کافی اور چائے سر اور گردن کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی اور چائے کا استعمال سر اور گردن کے کینسر کے خطرات کو کم کر سکتا ہے، جس میں منہ اور گلے کے کینسر شامل ہیں۔

    سر اور گردن کا کینسر دنیا بھر میں ساتواں سب سے عام کینسر ہے، اور اس کی شرح کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بڑھ رہی ہے۔یہ نتائج 14 مختلف تحقیقات کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی ہیں، جن سے یہ ظاہر ہوا کہ غیر کافی پینے والوں کے مقابلے میں وہ افراد جو روزانہ چار یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں، ان میں سر اور گردن کے کینسر کا خطرہ 17 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ منہ کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد اور گلے کے کینسر کا خطرہ 22 فیصد کم کر دیتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص روزانہ 3 سے 4 کپ کیفینیٹڈ کافی پیتا ہے تو اس سے ہائیپو فیرنجیل کینسر (گلے کے نیچے کا کینسر) کا خطرہ 41 فیصد کم ہوتا ہے۔ یہ تحقیق CANCER نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

    تحقیق کی اہمیت اور نتائج:
    سینئر مصنف یوان چین ایملی لی، جو ہنٹس مین کینسر انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف یوٹاہ اسکول آف میڈیسن سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ "اگرچہ اس سے قبل بھی کافی اور چائے کے استعمال اور کینسر کے خطرے میں کمی کے حوالے سے تحقیق کی جا چکی ہے، مگر اس نئی تحقیق میں یہ دکھایا گیا کہ مختلف قسم کے سر اور گردن کے کینسر کے لیے ان مشروبات کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں، اور یہ بھی کہ ڈی کیفینیٹڈ کافی نے بھی کچھ مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا، "کافی اور چائے کی عادتیں کافی پیچیدہ ہیں، اور ان نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان مشروبات کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔”

    تحقیقی طریقہ کار:
    تحقیق میں 14 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کو یکجا کیا گیا، جس میں 9,548 مریضوں کا ڈیٹا شامل تھا جنہیں سر اور گردن کا کینسر تھا۔ ان مریضوں کا موازنہ 15,783 افراد سے کیا گیا جو کینسر سے متاثر نہیں تھے۔ مطالعہ کے شرکاء نے اپنے کافی (کیفینیٹڈ اور ڈی کیفینیٹڈ)، اور چائے کے استعمال کے بارے میں سوالنامے بھرے۔

    اہم نتائج:
    ڈی کیفینیٹڈ کافی: یہ منہ کے کینسر کے خطرے کو 25 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
    چائے کا استعمال: یہ ہائیپو فیرنجیل کینسر کے خطرے کو 29 فیصد کم کرتا ہے۔
    چائے کے ایک کپ یا کم استعمال کا اثر: روزانہ ایک کپ یا اس سے کم چائے پینے سے سر اور گردن کے کینسر کا خطرہ 9 فیصد کم ہوتا ہے، اور ہائیپو فیرنجیل کینسر کا خطرہ 27 فیصد کم ہوتا ہے۔
    چائے کے زیادہ استعمال کا اثر: تاہم، اگر روزانہ ایک کپ سے زیادہ چائے پی جائے تو اس کا تعلق لیرن جیئل کینسر (گلے کا کینسر) کے خطرے میں 38 فیصد اضافے سے تھا۔

    اس تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کافی اور چائے دونوں ہی سر اور گردن کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اور ڈی کیفینیٹڈ کافی بھی کینسر کے بعض اقسام کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم، اس بات کی ضرورت ہے کہ ان نتائج پر مزید تحقیق کی جائے تاکہ ان مشروبات کے کینسر کے خطرے پر اثرات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

    شادی شدہ جوڑے کی خود بنائی گئی جسمانی تعلقات کی ویڈیو موبائل چوری ہونے پر وائرل

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

  • چائے ضروری ہے یا پاکستان؟ چائے پینا کم ہو جائیں تو ملک کا کتنا فائدہ ہوگا؟ چیف جسٹس

    چائے ضروری ہے یا پاکستان؟ چائے پینا کم ہو جائیں تو ملک کا کتنا فائدہ ہوگا؟ چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں آج مقدمات کی سماعت کے دوران چائے کا وقفہ ہوا تو وکیل عدالت سے باہر چلے گئے، اس دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا

    صحافی مریم نواز خان نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 1 میں ایک مقدمہ کال ہوا تو کوئی وکیل موجود نا تھا، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بتایا کہ "Tea Break” کے وقت پر وکلاء باہر چلے گئے ہیں، تو منصفِ اعظم نے ریمارکس دیئے کہ : "ہم بھی تو چائے کا وقفہ قربان کر کے یہاں بیٹھے ہیں، چائے ضروری ہے یا پاکستان؟ اگر چائے پینا کم کردیا جائے تو ہاکستان کا کتنا فائدہ ہو گا؟ چائے کی پتی کہاں سے آتی ہے؟” وکیل نے بتایا کہ پاکستان میں چائے کی کاشت کی جاتی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا : "اچھا پہلے تو پاکستان زر مبادلہ خرچ کر کے باہر سے چائے کی پتی منگوایا کرتا تھا ” !

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز خان سپریم کورٹ کے ایک مقدمے کا احوال بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جسٹس منصور علی شاہ نے آج کمرہ عدالت میں باور کرایا کہ انکے ہر فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہو گا،”سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا؟ وجہ تو بتائیں، جسٹس منصور علی شاہ”، سپریم کورٹ میں ٹیکس کے ایک مقدمے میں وزارت خزانہ کے حکام کو طلب کیا گیا لیکن پیش نا ہو سکنے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد کے بنچ نے حکومتی وکیل اور سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو ذاتی حثیت میں طلب کیا اور پوچھا کہ جب ہماری عدالت نے پیش ہونے کا حکم دیا تو کیوں پیش نہیں ہوئے؟ سیکریٹری خزانہ کی وجہ بتانے اور معافی پر معاف کر دیا گیا، مگر باور کرایا گیا کہ انکے فیصلے پر عملدرآمد ہر صورت ہوگا!

  • روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

    روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

    چینگڈو: ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھاپا آنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی محققین کے مطابق سیاہ اور سبز چائے میں موجود پولی فینولز، تھینائن اور کیفین جیسے صحت مند کیمیا خلیوں کو پہنچے نقصان کو کم کرتے ہوئے اعضا کو طویل مدت تک فعال رکھ کر عمر بڑھنے کے عمل پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تحقیق میں سب سے زیادہ فوائد ان افراد میں دیکھے گئے جو مستقل چائے پینے والے تھے لیکن لوگوں کا یہ عادت اپنا کر صحت کو بہتر کرنا بھی مشاہدے میں آیا۔

    سیچوان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یی شیانگ کے مطابق محققین کو تحقیق میں مشاہدہ ہوا کہ روزانہ تین کپ چائے کی کھپت بڑھاپے کے خلاف فوائد فراہم کر سکتا ہےجس کی وجہ چائے میں متعدد بائیو ایکٹیو مرکبات کا موجود ہونا ہے۔

    ایلزیویئر جرنل میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ مشروب کس طرح عمر درازی کے عمل کو متاثر کرتا ہےتحقیق میں محققین نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 37 سے 73 برس کی عمر کے 5998 افراد جبکہ 30 سے 79 برس کے درمیان 7931 چینی افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

    تحقیق میں ان افراد سے چائے(سبز چائے، اولونگ چائے اور سیاہ روایتی چائے) کی کھپت کی مقدار کے متعلق پوچھا گیابعد ازاں ان افراد کے خون کے خاص ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے میں دیکھی گئی اور حیاتیاتی عمر درازی کا تعین کیا گیا۔

    اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چائے پینے سے ذیا بیطس اور قلبی مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ کینسر اور ڈیمیشنیا جیسی اعصابی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

  • چائے میں دودھ پہلے ڈالنا چاہیئے یاپانی ؟ماہرین نے اس بحث کا حل نکال لیا

    چائے میں دودھ پہلے ڈالنا چاہیئے یاپانی ؟ماہرین نے اس بحث کا حل نکال لیا

    چائے میں دودھ پہلے ڈالنا چاہیئے یا پانی ؟ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چائے کے عالمی دن کے موقع پر اس بحث کا حل نکال لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :"ڈیلی میل” کے مطابق چائے کو انگلینڈ کا قومی مشروب سمجھا جاتا ہے، لیکن 1650 کی دہائی میں ہمارے ساحلوں پر پہنچنے کے باوجود، ایک سوال باقی ہے کہ کیا آپ کو چائے کا کپ بنانے سے پہلے دودھ ڈالنا چاہیے یا بعد میں؟

    لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن میکی کا دعویٰ ہے کہ ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے ٹی بیگ پر دودھ ڈالنا ذائقہ دار چائے حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

    اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

    ابلتے پانی کے نلکے بنانے والے ادارے آئی این ٹی یو کے ساتھ مل کر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سخت پانی میں موجود معدنیات ذائقے کے مرکبات بننے سے روکتے ہیں۔

    ایلن میکی کے متنازع دعوے تحقیق پر مبنی ہیں جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ پہلے دودھ ڈالنے سے ہارڈ واٹر کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے اس مسئلے نے نصف سے زائد برطانوی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے تاہم ایلن میکی کا کہنا ہے کہ کہ سخت پانی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے دودھ کا طریقہ استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

    پروفیسر میکی کا کہنا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین پانی میں معدنی مواد کو کم کر تے ہوئے مشروب کو اضافی ذائقہ دیتے ہیں،خاص طور پر جب آپ ہارڈ واٹرکا استعمال کررہے ہوں ذائقہ چائے کے مختلف مرکبات سے پیدا ہوتا ہے جن میں خاص طور پرٹینن بھی شامل ہیں پانی میں جتنی زیادہ معدنیات موجود ہوتی ہیں ان مرکبات کے لیے ذائقہ پیدا کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے، اسی لیے آپ کو ایسے پانی والے علاقوں میں چائے ذائقہ دار نہیں لگتی۔

    نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی …

    چائے کو روایتی طریقے سے بنانے کیلئے گرم کھولتے پانی میں ٹی بیگ ڈالنے کے بعد اسے نکال کر دودھ شامل کیا جاتا ہےاس کے نتیجے میں ٹینن ذائقہ پیدا کرنے سے پہلے ہی ٹھوس میں تبدیل ہو جاتے ہیں تاہم اگر دودھ کو آغاز میں شامل کیا جائے تو اس کے پروٹین پانی میں موجود ٹینن اور دیگر معدنیات سے جڑکر انہیں ٹھوس ہونے سے روک سکتے ہیں – جس کے نتیجے میں آپ کو کہیں زیادہ بہتر ذائقہ ملتا ہے۔

    ہارڈ واٹر کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سوفٹ واٹر زیادہ خالص اور بے ضررآلودگیوں سے پاک ہوتا ہے ایکوا کیور کے مطابق معدنیات کی سطح میں اضافے کے ساتھ پانی کی سختی میں اضافہ ہوتا ہے-

    یہ تحقیق برٹش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوشن (بی ایس آئی) کی سرکاری ہدایات کے کچھ وقت بعد سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دودھ کو پہلے کپ میں ڈالنا چاہیے اس میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ہر 100 ملی لیٹر کے لئے کم از کم 2 گرام چائے (پتی ) ہونی چاہے اور پانی 85 ڈگری سینٹی گریڈ (185 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔

    موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ دریافت

  • انگریز چین دشمنی کے ساتھ چین کے چائے کا فارمولا چرانے میں ملوث — عبدالحفیظ چنیوٹی

    انگریز چین دشمنی کے ساتھ چین کے چائے کا فارمولا چرانے میں ملوث — عبدالحفیظ چنیوٹی

    دنیا کے دو ارب انسان روزانہ صبح کا آغاز چائے کی پیالی سے کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن وہ چائے کی متعلق نہیں جانتے۔

    چائے کی تاریخ

    2737 قبل مسیح میں چین کا بادشاہ

    شین ننگ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا، کہ اس کاملازم اس کے لئے پینے کا پانی {گرم کرکے} کرلایا، اچانک اس درخت سے کچھ پتّیاں اس کھولے ہوئے پانی میں گریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا، بادشاہ بہت حیران ہوا، اس نے وہ پانی پیا تو اسے فرحت اور تازگی محسوس ہوئی۔

    اور اسکے منہ سے "چھا” نکلا غالباً وہ حیران ہوگیا تھا کہ یہ کیا ہے؟؟

    اور اس نے اس درخت کا نام ہی "چھا” رکھ دیا جو بگڑ کر چاء ہوگیا اور اب چائے کہلاتا ہے۔

    وہ ماہرِ نباتات بھی تھالہٰذا اس نے وقتاً فوقتاً کھولے ہوئے پانی میں چائے کا پتّا ملا کر پینا شروع کردیا۔

    چائے دنیا کا پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔

    پھر اس میں ضرورت اور مرضی کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔

    چائے اور اس کی انگریزی "ٹی” T گیا دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔ چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین ہے۔

    فارچیون ایسٹ انڈیا کا جاسوس تھا جو چین کے ممنوعہ علاقے میں گیا، وہاں جاسوس کی حیثیت سے کام کیا اور چائے کی کاشت کا صدیوں پرانا راز چرا کر لایا اور بھارت کے علاقہ آسام میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے فارچیون کی نگرانی میں پودے اگانا شروع کردئیے۔

    لیکن انھوں نے اس معاملے میں ایک سنگین غلطی کر دی تھی۔فارچیون جو پودے لے کر آیا تھا وہ چین کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کے ٹھنڈے موسموں کے عادی تھے۔ آسام کی گرم موطوب ہوا انھیں راس نہیں آئی اور وہ ایک کے بعد ایک کر کے سوکھتے چلے گئے۔

    اس سے قبل کہ یہ تمام مشقت بےسود چلی جاتی، اسی دوران ایک عجیب و غریب اتفاق ہوا۔

    اسے ایسٹ انڈیا کمپنی کی خوش قسمتی کہیے یا چین کی بدقسمتی کہ اسی دوران اس کے سامنے آسام میں اگنے والے ایک پودے کا معاملہ سامنے آیا۔

    اس پودے کو ایک سکاٹش سیاح رابرٹ بروس نے 1823 میں دریافت کیا تھا۔

    یہ مقامی پودا چائے سے ملتا جلتا آسام کے پہاڑی علاقوں میں جنگلی جھاڑی کی حیثیت سے اگتا تھا۔

    لیکن زیادہ تر ماہرین کے مطابق اس سے بننے والا مشروب چائے سے کمتر تھا۔

    فارچیون کے پودوں کی ناکامی کے بعد کمپنی نے اپنی توجہ آسام کے اس پودے پر مرکوز کر دی۔ فارچیون نے جب اس پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ چینی چائے کے پودے سے بےحد قریب ہے، بلکہ ان کی نسل ایک ہی ہے۔

    آسام میں چائے کی پیداوار

    چین سے سمگل شدہ چائے کی پیداوار اور پتی کی تیاری کی ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ کارکن بے حد کارآمد ثابت ہوئے۔ جب ان طریقوں کے مطابق پتی تیار کی گئی تو تجربات کے دوران لوگوں نے اسے بہت زیادہ پسند کرنا شروع کر دیا۔

    اور یوں کارپوریٹ دنیا کی تاریخ میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی سب سے بڑی چوری ناکام ہوتے ہوتے بھی کامیاب ہو گئی۔

    دیسی چائے کی کامیابی کے بعد کمپنی نے آسام کا بڑا علاقہ اس ہندوستانی پودے کی کاشت کیلئے مختص کر کے اس کی تجارت کا آغاز کر دیا گیا اور ایک عشرے کے اندر یہاں کی پیداوار نے چین کو مقدار، معیار اور قیمت تینوں معاملات میں پیچھے چھوڑ دیا۔

    برآمد میں کمی ہونے کے باعث چین کے چائے کے باغات خشک ہونے لگے اور وہ ملک جو چائے کے لیے مشہور تھا، ایک کونے میں سمٹ کر رہ گیا۔

  • پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    قیدیوں کی چائے پر رواں سال مالی سال 2023 -2022 میں 33کروڑ سے زائد خرچ کئے جائیں گے جبکہ رمضان میں افطاری کے لئے مشروبات پر 1کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے –

    باغی ٹی وی :تفصیلات لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے وپینے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں۔ رواں مالی سال میں 50 ہزار زائد قیدیوں کی چائے پر روزانہ 10 لاکھ کے قریب خرچہ آئے گا چائے کے لئے لاہور ریجن کی جیلوں کے لئے سوا پانچ لاکھ کلو خشک دودھ 8 کروڑ 91 لاکھ کا خریدا جائے گا۔

    پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 17 لاکھ 36 ہزار کلو خشک دودھ خریدا جائے گا جس کی قیمت 29 کروڑ 52 لاکھ ہے لاہورریجن کی جیلوں کےلئے 9 ہزار2 سوکلوچائے کی پتی 1کروڑ 10لاکھ میں خریدی جائے گی پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 31 ہزار5 سوکلو پتی 3 کروڑ 78 لاکھ میں خریدی جائے گی سٹینڈرائزڈ خشک دودھ اور پتی کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روزانہ ہر قیدی کو صبح کے اوقات میں ایک کپ چائے دی جاتی ہے مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت دودھ اور چائے کی پتی پر 8 کروڑ روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان نے ایک سال میں 592 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلیں، مالی سال 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54 فیصد بڑھیں، 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اپریل کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت کو اقتصادی محاذ پر اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ملک کا بڑھتا ہوا تجارتی و جاری کھاتوں کا خسارہ، تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر، روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر شامل ہیں اور انھی وجوہات کی بنا پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں جون کے مہینے میں بجٹ پیش کرنے کی روایت ہے اور نئے مالی سال کا آغاز جولائی سے ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ملک کا مالیاتی خسارہ بلند ترین سطح پرتھا معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ خسارہ 3400 ارب روپے کی بجائے 30 جون 2022 تک 5000 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور اس بڑے خسارے کے ساتھ اگلے سال کا بجٹ بنانا ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

  • پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی جولائی2021 سے مئی2022 یعنی 11 ماہ کے دوران 58کروڑ 9 لاکھ ڈالرزکی چائے پی گئے-

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے مطابق عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی گراوٹ کی وجہ سے پاکستان کا تیل اور کھانے پینے کی اشیاکا درآمدی بل گزشتہ برس جولائی تا اپریل کے 17.43ارب ڈالر سے رواں سال اسی مدت میں 61.44 فیصد بڑھ کر 28.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    بجلی کی بچت: پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

    ملک کا مجموعی درآمدی بل مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں 44.51 فیصد بڑھ کر 72.29 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 50.02 ارب ڈالر تک تھا مجموعی درآمدی بل میں ان مصنوعات کا حصہ بھی مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں بڑھ کر 39 فیصد ہو گیا ہے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں 11.93 فیصد اضافہ ہوا-

    ادارہ شماریات کے مطابق پاکستانی جولائی2021 سے مئی2022 یعنی 11 ماہ کے دوران 58کروڑ 9 لاکھ ڈالرزکی چائے پی گئے ،3 ارب 40 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز سے زائد کا پام آئل، 56 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار ڈالرز کی دالیں کھا گئے19 کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کی چینی اور 20 کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار ڈالرز کے مصالحہ جات درآمد کئے گئے جبکہ 10 ارب 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی مشینری درآمد کی گئی اور خام صنعتی مال کے علاوہ لگژری مصنوعات کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا ۔

    جولائی تا اپریل ایک ارب 94 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون درآمد کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 62 زیادہ ہیں، ایک کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کا سونا در آمد کیا گیا، سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق 19 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جب کہ ٹیکسٹائل شعبہ کی درآمدات کا حجم 4 ارب 37 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز رہا، جولائی تا مئی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 4 ارب 7 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی درآمد ات کی گئیں جن میں 57 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز کی سی بی یو کاریں شامل ہیں۔

    ملک میں خوراک کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور اس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ حکومت کے لیے پریشانی کا ایک سبب ہے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں خوردنی اشیا کی درآمد پر 8 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔

    درآمدی بل آئندہ مہینوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ حکومت نے اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کے لیے 6 لاکھ ٹن چینی اور 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کھانے کی چیزوں میں سب سے زیادہ حصہ گندم، چینی، خوردنی تیل، مسالہ جات، چائے اور دالوں کا ہے، خوردنی تیل کی درآمدات میں مقدار اور قدر دونوں کے لحاظ سے خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

  • چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی گئی

    وکیل احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہو گیا ہے ہائیکورٹ میں 29جون کو کیس کی سماعت مقرر ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آپ قوم کو گمراہ کرنے سے باز آجائیں، عمران نیازی نے قومی منصوبوں کو اپنی انا نفرت کا نشانہ بنایا ، زراعت کا شعبہ 6 ماہ میں نتائج دیتا ہے،تیل کی قیمتیں بین الاقوامی ریٹ سے جڑی ہوئی ہیں ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو رہا تھا، عمران نیازی نے سستا کردیا عمران خان کے وزرا کہہ چکے کہ ہم نے اپنا پھندا آئندہ حکومت کے گلے میں ڈالا ،عمران نیازی پاکستا ن کو انتہائی کمزور مقام پر چھوڑ کر گئے،ہمارا مقصد ملک کو بچانا ہے عمران نیازی نے قومی منصوبوں کو اپنی انا نفرت کا نشانہ بنایا پاکستان میں کھیلوں کے منصوبے کو تباہ کردیا گیا ،عمران نیازی نے 90 ارب کےبجٹ میں کٹوتی کر کے 38 ارب روپے کر دیا تھا، ناگزیر اقدامات ہمیں سب کو مل کر کرنا ہوں گے

    احسن اقبال نے عدالت پیشی کے موقع پر قوم کو مشورہ دیا کہ چائے کم کر دیں ، دو پیالیوں کی بجائے ایک ایک پیالی چائے پیئیں، کیونکہ چائے بھی امپورٹ ہوتی ہے وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

  • معروف چائے خانوں سے چائے پینے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار

    معروف چائے خانوں سے چائے پینے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار

    معروف چائے خانوں سے چائے پینے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار
    جوہر ٹاؤن میں معروف چائے خانوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 5 کیفے اصلاح تک بند، 4 کوجرمانے عائد
    معروف کیفے اپنے اونچے داموں کی طرح اپنا معیار بھی اونچا رکھیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
    پنجاب میں ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس کو یکساں اصولوں کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ شعیب خان جدون

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جوہر ٹاؤن میں معروف چائے خانوں کی چیکنگ کی گئی۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 5 کیفے اصلاح تک بند جبکہ 4 کوبھاری جرمانے عائد کردیے۔کارروائی کے دوران حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزیوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔غیر معیاری اشیاء کی موجودگی پر پانچ کیفے اصلاح تک بند کر دیے گئے۔

    ناقص صفائی اور سٹوریج پر چار چائے کیفے کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ چائے کی تیاری میں ناقص حفظان صحت کے انتظامات انسانی صحت کے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔ چائے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد ان چائے خانوں سے روزانہ کی بنیاد پر چائے پیتے ہیں۔

    شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ معروف کیفے اپنے اونچے داموں کی طرح معیار بھی اونچا رکھیں۔قوانین کیخلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب میں ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس کو یکساں اصولوں کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

  • سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    سرپرائز ڈے پر مفت چائے کے سٹال لگائے گئے

    قصور
    سرپرائز ڈے پر شہریوں نے جگہ جگہ ٹی سٹال لگائے،لوگوں کو مفت چائے پلائی گئی،بچوں نے ابھی نندن اور فوجی بن کر انڈیا کو 27 فروری 2019 کی یاد دہانی کروائی،شہریوں نے سوشل میڈیا پر چائے کے مگ و کپ پکڑ کر تصویریں شئیر کیں

    تفصیلات کے مطابق کل سرپرائز ڈے پر اہلیان قصور نے بزدل دشمن بھارت کی ناپاک و ناکام جسارت 26 فروری 2019 اور اس کے جواب میں افواج پاکستان کی طرف سے سرپرائز دینے پر 27 فروری کو انڈین علاقے میں جا کر انڈیا کے طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پکڑے جانے پر اسے یاد دہانی کروانے کیلئے جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر ٹی سٹال لگائے اور لوگوں کو مفت چائے پلائی
    بچوں نے پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اور پاک فوج کے جوان بن کر بھارت کو اس دن کی اہمیت کی یاد دہانی کروائی اور پیغام دیا کہ اس ملک کے شہری اپنی افواج کیساتھ ہیں
    شہریوں نے کل سارا دن چائے پیتے ہوئے چائے کے مگ و کپوں کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیا
    سوشل میڈیا پر
    #teawasfantastic #27feburary
    #Surpriseday
    ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا