Baaghi TV

Tag: چارسدہ

  • محکمہ تعلیم  میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ

    محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ

    پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ تعلیم چارسدہ میں 29 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ملوث چارسدہ کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے گھر اور حجرہ پر اینٹی کرپشن چارسدہ نے چھاپہ مارا ہے اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم اور اے ڈی نے مقامی پولیس، ار ار ایف، مقامی انٹیلیجنس بیس DSB اور اسپیشل برانچ کی مدد سے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف ائی ار اندراج کی مد میں چھاپہ مارا۔
    ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور اور صوبائی وزیر معدنیات عارف احمدزئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ضلع چارسدہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز فضل محمد خان، ملک انور تاج اور سابق ایم پی اے خالد خان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔
    چارسدہ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں محکمہ تعلیم کے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الفت بیگم سمیت چار دیگر اہلکار بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ نامزد ملزمان پر محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طور پر 29 کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف PPC409,419,420,468,471,162,163/5کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تاہم اسی کیس میں سابق وزیر قانون فضل شکور خان عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

  • ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی بڑی کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 12000 گرام افیون برآمد کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی دوسری بڑی کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 18000 گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں کاروائیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،
    حالیہ تعینات ایس ایچ  او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ ایکسائز اینٹیلیجنس ب سکواڈ نےخفیہ اطلاع پر  مشترکہ کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے، چارسدہ جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی سے دوران تلاشی 12000 گرام افیون برآمد کی، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان  ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
    دوسری کاروائی سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی حالیہ تعینات ایس ایچ  او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع پر بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے دوران تلاشی پچھلے سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 18000 گرام چرس برآمد ، جس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان  ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

  • چارسدہ میں مسیحی برادری کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    چارسدہ میں مسیحی برادری کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    چارسدہ میں مسیحی برادری نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ایک اجتماع کے دوران، کمیونٹی کے ارکان نے مجرم اور سویڈش حکومت کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماپرائم سیم یول نے اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کی توہین آمیز فعل کی مذمت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی کو دوسروں کی مذہبی حساسیت کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار فرد کو سزا کا سامنا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی کرئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بے حرمتی کی کاروائیاں مذہبی کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں اور مختلف عقائد کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
    اس موقع پر چارسدہ ڈی ایس پی عدنان اعظم خان نے تعزیتی ریلی کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی مکمل انتظامات کئے اور امن و امان برقرار رکھنے و شرکاء کے پرامن اظہار خیال کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری تعیناتکی ہوئی تھی۔ ان کی موجودگی نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے چارسدہ پولیس کے عزم کو اجاگر کیا۔

  • چارسدہ: پولیس اور پاک آرمی کا سٹی کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    چارسدہ: پولیس اور پاک آرمی کا سٹی کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    ضلع چارسدہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ اسلحہ اور منشیات کے جرم میں ملوث 5 ملزمان بھی گرفتار کر لیا گیا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور، ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان خان اور ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کے خصوصی احکامات پر حدود تھانہ سٹی میں پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی بہر مند شاہ اور پولیس و پاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔
    سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ انسداد کاروائی کی خاطر 7 افراد بھی دھر لئے گئے۔ کاروائی کے دوران اسلحہ اور منشیات کے جرم میں ملوث 5 ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول، 70 کارتوس اور 350 گرام آئس برآمد کیا گیا۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ سٹی منتقل کئے گئے۔
    سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بذریعہ وی وی ایس 30 گاڑیاں جبکہ بذریعہ سری آر وی ایس 15 افراد کی سابقہ ریکارڈ کو چیک کیاگیا،

  • چارسدہ کے عوام کو ناروا لوڈشیڈنگ کا سامنا

    چارسدہ کے عوام کو ناروا لوڈشیڈنگ کا سامنا

    چارسدہ عید الضحٰی کے موقع پر بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، چارسدہ گریڈ سٹیشن سے منسلک مختلف فیڈر پر 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور ساتھ میں مختلف فیڈر پر وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکومتی دعؤوں کے باوجود عید پر بلا تعطل بجلی فراہم نہ کی گئی،8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے لیکن عید الاضحی کے موقع پر عوام اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہے،چارسدہ مردان صوابی اور دیگر اضلاع کے عوام کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ عید کے دوران انکو بجلی فراہم کی جائے،ورنہ شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا،
    دوسری جانب چارسدہ میں تنگی گریڈ سٹیشن سے منسلک فیڈر پر 8 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہونے کے ساتھ ولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے، اسکے علاوہ بار بار ٹرپنگ بھی جاری جن کی وجہ گھروں مارکیٹوں اور مساجد میں بجلی کے آلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پورے ولتیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے،

  • ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    خیبر پختونخوا ضلع چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، محرران، اور بیٹ افسران سمیت انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور علاقہ میں کرائم کے خلاف کاروائی سے آگاہی حاصل کی۔
    ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائینگے۔ بازار میں پولیس کی گشت بڑھائی جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرکے باہر سے آنے والے مشکوک لوگوں پر کھڑی نگرانی رکھیں۔
    ڈی ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

  • چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کے ڈاریکٹر محمد یاسر حسن صاحب اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید صاحب کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر طارق خٹک کی نگرانی میں ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سیف علی شاہ ، فوڈ انسپیکٹرز مسلم جان اور افتخار نے چارسدہ مین چوک،پشاور روڈ ، مردان روڈ اور تنگی روڈ پر واقع محتلف نان بائیوں کے دکانوں کا دورہ کیا، چکنگ کے دوران بعض نان بائیوں کا خود ساختہ نرخ مقرر کر کے 120گرام روٹی 20 کے بجائے 25 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے ایکشن لے کے آٹھ نانبائیوں کو جیل بھیج دیا،دوسری جانب چارسدہ کے مختلف نانبائیوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انکو اپنی مرضی کے ریٹ پر روٹی بیچنے سے روکا گیا تا تمام نانبائی اپنی دکانیں بند کر کے ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائے گے،

  • چارسدہ : راہزن گینگ کے 2 خطرناک کارندے گرفتار

    چارسدہ : راہزن گینگ کے 2 خطرناک کارندے گرفتار

    چارسدہ ڈی ایس پی سٹی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرمند شاہ اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے ایک راہزن گینگ کے 2 ملزمان غفار شہباز ولد اسرار ساکن پائندہ خیل اور جمال ولد عرفان ساکن حصارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ،جن کے قبضے سے چھینی گئی 1 لاکھ 80 ہزار روپے، 2 موبائل فونز ، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول اور 1 موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان نے راہزنی کے ایک واردات میں شہری کی مزاحمت پر زخمی بھی کیا تھا دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اور اسکی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی،

  • سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح  کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں،  وزیر اعلی کے پی کے

    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں، وزیر اعلی کے پی کے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹرز کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا معطل ہونے والے ڈاکٹرز میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں مزکورہ ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیاتھا باغی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹ میں مریض کے معائنے سے انکار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ڈاکٹر عدنان میڈیکل آفیسر BPS-17 DHQ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،کاروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے نتیجے عمل میں لایئ گئی ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ معائنے کے لئے آیا ہوتا ہے،لیکن وہاں موجود عملے کی طرف سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ،طالب علم ہسپتال ہاتھ میں فریکچر کی شکایت لےکے آیا ہوتا ہے ،جس کو ایکسرے کروا کر طویل انتظار کے بعد رپورٹ دیا گیا،اسکےجب وہ او پی ڈی جاتا ہے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا باغی ٹی وی کے مطابق طالب علم کو آرتھو پیڈک میں چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا تو وہ وہاں موجود ڈاکٹر اسکے معائنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس پر اسکے ساتھ موجود دوست اس ڈاکٹر کی ویڈیو بنا دیتا ہے جس میں ڈاکٹر اپنے ٹانگ ٹیبل پہ رکھ کے موبائل میں مصروف ہوتا ہے جبکہ مریض کے بار بار کہنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا،طالب علموں نے ویڈیو ہسپتال کے ایم ایس کو دکھانے کی کوشش کی لیکن اس نے دیکھنے سے انکار کر دیا،لہذا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا،جو افسران بالا تک پہنچی،جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈاکٹر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کے لئے کم تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی جس میں ڈاکٹر احسان الدین آرتھوپیڈک یونٹ، ڈاکٹر محمد بلال سینئر سرجن، اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ ڈی ایم ایس ایڈمن شامل ہیں کمیٹی کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی تھی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ ان ڈاکٹروں کو ای اینڈ رولز کے تحت نوے دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ نگران وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل لائی جائے گی، نگران وزیر اعلی نے کہاکہ چند سرکاری ملازمین کے ایسے نامناسب رویے پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں،
    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اس طرح کے نامناسب روپے اپنانے سے گریز کرے،

  • نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،

    نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،

    چارسدہ تھانہ نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،
    پولیس کے مطابق بشری بی بی ایک شخص تاسیم اللہ کے ساتھ گھر چھوڑ کے آئی تھی ۔ جس پر نستہ پولیس نے بشری کو مردان دار الامان میں جمع کیا جبکہ تاسیم اللہ کو جرم 107 چالان عدالت کے بعد ضمانت مل گئی۔یہ تمام افراد نستہ سےواپس جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

    موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تاسیم اللہ ولد غریب گل ساکن حسن آباد نستہ جان بحق جبکہ غریب گل ولد لعل گل ، وسیع اللہ ولد غریب گل ساکنان حسن آباد نستہ اور پولیس اہلکار طارق شاہ زخمی ہو گئے۔ جنکو علاج و معالجہ جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نستہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ھے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چارسدہ محمد عارف، ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔