Baaghi TV

Tag: چانسلر

  • گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کردیئے اور کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا گزٹڈ اعلامیے کے مطابق ‏وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔

    آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کی تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کریں وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ چار سال مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر کارکردگی غیر تسلی بخش ہو تو یہ مدت کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے-

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی تھی جبکہ گورنر نے اعتراضات عائد کردیا تھا۔

  • گیرہارڈ شروڈر روسی کمپنیوں سےعلیحدگی اختیار کریں:جرمن چانسلرکا اپنی قوم کے بڑوں کوپیغام

    گیرہارڈ شروڈر روسی کمپنیوں سےعلیحدگی اختیار کریں:جرمن چانسلرکا اپنی قوم کے بڑوں کوپیغام

    برلن :گیرہارڈ شروڈر روسی کمپنیوں سےعلیحدگی اختیار کریں:جرمن چانسلرکا اپنی قوم کے بڑوں کوپیغام ،اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس نے سابق چانسلر گیرہارڈ شروڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی کمپنیوں سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کریں۔

    جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابق جرمن گیرہارڈ شروڈر کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے برسوں کے گہرے تعلقات ہیں۔سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر روسی حکومت کی انرجی کمپنیوں کے انتظامی بورڈز میں اعلیٰ حیثیت کے حامل ہیں۔

    ستتر سالہ شروڈر روسی صدر پیوٹن اور کریملن کے کاروباری حلقے کے ساتھ دیرینہ بزنس رفاقت رکھتے ہیں۔

    وہ روس کے توانائی کے بڑے ادارے ‘روس نیٹ‘ کے سپروائزری بورڈ کے سربراہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کسی حد تک متنازعہ خیال کیے جانے والے قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبوں نارتھ سٹریم ون اور نارتھ سٹریم ٹو کے نگران بورڈز میں بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    جرمنی میں گیرہارڈ شروڈر کے روسی صدر پیوٹن اور روسی انرجی کمپنیوں سے تعلقات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اب تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے کسی حد تک جرمن سیاسی اور سماجی حلقے اس تعلق پر ندامت بھی محسوس کرتے ہیں۔

    جرمنی کے این ٹی وی چینل پر ایک بیان دیتے ہوئے وفاقی چانسلر اولاف شولس نے کہا کہ ان کے خیال میں اب یہ مناسب نہیں رہا کہ گیرہارڈ شروڈر ان مناصب پر فائز رہیں اور یہ صحیح ہو گا کہ وہ یہ عہدے چھوڑ دیں۔شولس نے اس امر پر زور دیا کہ ایک عام شہری کے طور پر بھی انہیں ان عہدوں سے علیحدگی اختیار کر لینا چاہیے۔

    موجودہ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ گیرہارڈ شروڈر جرمنی کے سابق سربراہِ حکومت ہیں اور موجودہ حالات میں ان کے کاروباری تعلقات کی اہمیت ان کی شخصیت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

  • انجیلا میرکل کا 16 سالہ دور اقتدارختم :اولاف شولس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

    انجیلا میرکل کا 16 سالہ دور اقتدارختم :اولاف شولس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

    برلن :انجیلا میرکل کا16 سالہ دور اقتدارختم :اولاف شولس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب،اطلاعات کے مطابق اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے، اس کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا میرکل کا16 سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

    سوشل ڈیموکریٹ اولاف شول نے جرمنی کے نئے چانسلر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی انگیلا مرکل کو گلدستہ پیش کر کے انہیں رخصت کر دیا۔63 سالہ شولز مرکل کی حکومت میں بطور وائس چانسلر اور وزیر خزانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    جرمنی کی نئی مخلوط حکومت یورپی اتحاد کی حامی ہے اور ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتی ہے۔ جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولس واضح اکثریت سے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ۔ نئے وزرا بھی جلد ہی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیں گے۔

    وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا مرکل کا 16سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔