Baaghi TV

Tag: چاول

  • اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ پہلے جیسی نہ ہو: مفتاح اسماعیل

    اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ پہلے جیسی نہ ہو: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئیں اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ اس طرح نہ ہوجیسے پہلے ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور فصلیں خراب ہونے سے امپورٹ بڑھا ہے، سیلاب سے لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے غریب لوگوں پر خرچ کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) کو مزید 5 بلین ڈالرز جاری کیے جائیں، سیلاب متاثرین کی جتنی مدد کرسکتے ہیں ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے پاکستان کو رواں ماہ ہی ڈیڑھ بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ قطر، پاکستان میں ایل این جی پلانٹس اور سولر کے شعبوں سمیت اسٹاک ایکسچینج میں تین بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر جو 213 سے اوپر گیا ہے اس میں کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں، ڈالر نیچے آئے گا اور آجائے تو اچھا ہے ہم مداخلت نہیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بجلی اکتوبر تک سستی ہوجائے گی، بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) ختم کیا گیا ہے، ایف پی اے اگست میں اور نہ ہی ستمبر میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایف پی اے نہیں لیا جا رہا لیکن آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی کابینہ عمران خان کی تھی لیکن میں ستر لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا، بطور وفاقی وزیر میں تو تنخواہ نہیں لے رہا۔

  • ملک میں کھانے پینے اوردیگرضروریات کی کافی مقدارموجود ہے:نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر

    ملک میں کھانے پینے اوردیگرضروریات کی کافی مقدارموجود ہے:نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر

    اسلام آباد:نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹرضروری اشیائے خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے کیونکہ گندم، چاول، مکئی، آلو اور دیگر ضروری خوراک غذائی تحفظ کو پورا کرنے کے لیے کافی مقدار میں موجود ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری خوراک نے این ایف آر سی سی کو بریفنگ دی جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال کی مشترکہ صدارت کی۔

    اجلاس کے شرکا کو میٹ اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری NF S&R نے ملک میں گندم کے سٹاک کے حوالے سے تفصیلی اپ ڈیٹ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مستقبل میں گندم/چاول/مکئی/چینی کی کوئی قلت متوقع نہیں ہے کیونکہ ملک میں پہلے سے کافی ذخیرہ موجود ہے جو حالیہ سیلاب کے دوران محفوظ رہا۔

    سیکرٹری فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے واضح کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس حوالے سے رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کی گندم کی سالانہ ضرورت 30.5 ملین ٹن ہے جبکہ 2 ملین ٹن سٹریٹجک ریزرو ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں ملک میں 7.07 ملین ٹن بشمول 2 ملین ٹن بیج دستیاب ہیں جو کہ تقریباً 153 دن کا سٹاک ہے جو کہ اس کے بعد کافی ہے۔ گندم کی نئی پیداوار کاشت کی جائے گی۔ مزید برآں اگلے سیزن کے لیے بیجوں کی جلد خریداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    فورم کو بتایا گیا کہ فاسٹ ٹریک پر ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا عمل جاری ہے۔ صرف ایک مسئلہ مواصلاتی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا ہے جس کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی نقل و حمل میں خلل پڑا ہے۔

  • مہنگی کھاد و ادویات پانی کی کمی و چوری،کسان پریشان

    مہنگی کھاد و ادویات پانی کی کمی و چوری،کسان پریشان

    قصور
    دھان کے کاشتکار سخت پریشان،شدید گرمی ،بارشوں کی کمی،ادویات و مہنگی پنیری،نہری پانی کی کمی و چوری

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دھان کے کاشتکار سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ پنیری کھاد و ادویات انتہائی مہنگی ہیں جبکہ اس بار ابھی تک برسات بھی نا ہونے کے برابر ہوئی ہے اور اوپر سے نہری پانی بھی میسر نہیں جبکہ ٹیوب ویل کے اخراجات بہت زیادہ ہیں
    کسانوں کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جلد سے جلد برسات برسائے اور گورنمنٹ بھی ہمارے حال پر رحم کرتے ہوئے ہمیں کھاد،ادویات و پنیری میں سبسٹڈی دے تاکہ کسان دھان کی اچھے طریقے سے کاشت کرسکے کیونکہ زراعت ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے
    لہذہ پنجاب گورنمنٹ کسانوں سے تعاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نہری پانی مہیا کرے اور نہری پانی کی چوری کو روکے تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ان کاجائز حق ملے سکے