Baaghi TV

Tag: چترال

  • ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    چترال (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)ضلع اپر چترال کے تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس دور افتادہ علاقے میں بننے والے اس سکول کی عمارت جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوگی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی ،تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے علاقے مستوج میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔ اس کیلئے علیحدہ عمارت تعمیر ہوگی جس کا سنگ بنیاد مستوج میں رکھا گیا۔سکول کے سنگ بنیاد کے موقع پر نامدار نیشنل کونسل کے صدر حافظ شیر علی مہمان حصوصی تھے۔ جبکہ AKESP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز مومن بھی توسیع کی اس تقریب میں موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع کا بنیادی مقصد اس علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

     

    اس سکول کے سنگ بنیاد پر یہاں کے طلباء و طالبات نہایت خوش ہیں ،ادارے کے جنرل منیجر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں،بچوں کے علاوہ انکے والدین بھی اس سکول کی تعمیر پر خوش ہیں ،

    تقریب سے چترال سکاؤٹس کے 141 ونگ کے کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد، حافظ شیر علی، امتیاز عالم، خوش محمد خان، ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ، وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کرے گی بلکہ اس سکول کی عمارت بھی جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کی جائے گی جس پر موسمی تبدیلی بھی بہت کم اثر انداز ہوگی۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

  • سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سیکرٹریزعلی سرفراز، اسد گیلانی اور اے آئی جی فاروق مظہر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیےگئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ مری سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گئی اور تحقیقات کرےگی کہ مری میں سیاحوں اور گاڑیوں کوکنٹرول کرنےکےکیا قدامات کیے؟

    کمیٹی تحقیق کرےگی کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر اداروں نےکیا لائحہ عمل اختیارکیا؟ کیا میڈیا پر مری آنے سے روکنے کیلئے کوئی وارننگ جاری کی گئی؟

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی برفانی طوفان کی اطلاع کےبعدکیاحفاظتی اقدامات کیےگئے؟یہ کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سانحہ پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کےبعد ذمہ داران کا تعین اوران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ سانحے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے، عوام کی بھی غلطی ہے انھیں انتظامیہ کی وارننگ کوسنجیدہ لینا چاہیے تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

  • ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے غمگین کردینے والی خبرآگئی

    ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے غمگین کردینے والی خبرآگئی

    صادق آباد:ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد 6 بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 بچے شدید زخمی بتائے جارہے ہیں، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مٹی کے ملبے سے نکال کر جان بحق اور زخمیوں کو قریبی نجی بسپتال منتقل کردیاہے۔

    انچارج ہسپتال سید کاظم شاہ کے مطابق ہسپتال میں 6 بچوں کی نعشیں اور ایک زخمی بچی کو لایاگیا تھا زخمی بچی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ اہل علاقہ کے یہ بھی بتانا ہے کہ یہ بچے دیوار کے پاس کھیل رہے تھے۔

    بارش کی وجہ سے دیوار خستہ حال تھی جو اچانک ک بچوں کے اوپر آن گری، جاں بحق بچوں کی عمریں دو سال سے دس سال ہیں۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے افسوس ناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر مری میں برف کا طوفان، سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، گاڑیوں میں پھنسے لوگ رات سٹرک پر گزارنے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں سردی کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    مری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

  • بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور

    بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور

    پشاور:بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، وادی سوات میں تجاوزات کرنے، ماحولیاتی اور صوتی آلودگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، بل کے تحت بغیر اجازت وادی میں تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والے کو 3 سال قید اور 50 پچاس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی اور ترقیاتی منصوبے ڈائریکٹر جنرل کی زیر نگرانی ہوں گے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی پھیلانے پر 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پریشر ہارن اور تیز آواز میں موسیقی سننے پر بھی 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    بل کے مطابق عوامی مقامات پر گالم گلوچ پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، پیشہ ور گداگری کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی اسپیڈ بریکر بنانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوسری طرف عوام الناس نے اس بل کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں بدزبانی کرنےوالوں کے سامنے بدزبانی سے روکنے والے بے بس ہوجاتے ہیں وہاں‌اس قانون کے اطلاق سے بدکلامی کرنے والے سزا کے ڈر سے اجتناب کریں گے

  • پاکستان کے وہ اضلاع جہاں رواں برس ڈینگی کا کوئی مریض نہیں

    پاکستان کے وہ اضلاع جہاں رواں برس ڈینگی کا کوئی مریض نہیں

    پاکستان کے وہ اضلاع جہاں رواں برس ڈینگی کا کوئی مریض نہیں

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے

    رپورٹ کے مطابق 2021 میں دس ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،2021میں دس افراد ڈینگی سے جان بحق ہوئے ہیں ،ڈینگی کے دوران پشاور، نوشہرہ، ہری پور، صوابی ہائی رسک اضلاع رہے ضلع پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 5700 کیسز رپورٹ ہوئے ،اپر چترال ، اپر کوہستان اور شمالی وزیرستان سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،98فیصد ڈینگی کے مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج اور صحت یاب ہوئے بروقت اقدامات اور عملے کی بھرپور کوششوں سے پچھلے سال کی نسبت امسال ڈینگی سے کم لوگ متاثر ہوئے ،صوبے میں ڈینگی کا ابھی کوئی ایکٹیو کیس موجود نہیں ،ڈینگی کے دوران کے ٹی ایچ میں 3328اور ایچ ایم سی 1206 مریضوں کا علاج ہوا

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    دوسری جانب ڈینگی مچھر سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا کہ ناقص سپرے ،گندے واش روم تھانوں میں ڈینگی وائرس سے پولیس اہلکاروں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئیں ،افسران کی بجائے پولیس اہلکار سب سے زیادہ ڈینگی مچھر سے متاثر ہو رہے ہیں ڈینگی کے باعث لاہور پولیس کے 5 اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تھانوں میں صفائی کے ناقغ انتظامات کے باعث ڈینگی کی افزائش ہورہی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں میں لایور پولیس کے 4 کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 225 ہے۔ ان میں 130 ٹریفک وارڈن بھی شامل ہیں۔ تھانوں کے واش روم میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث پولیس اہلکاروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

  • چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    چار برسوں میں چترال کی 14 خواتین پنجاب میں قتل، مصطفی کمال کا بڑا مطالبہ

    *مورخہ 6 فروری 2021*
    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 4 سال کے مختصر وقت میں چترال کی 14 بیٹیوں کے شادی بعد پنجاب میں بیہیمانہ قتل پر شدید غم، غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان 14 بیٹیوں کی قاتل حکومت وقت ہے، گزشتہ 7 سال سے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں حکومت ہونے کے باوجود چترال کی بچیوں کو نا تو تحفظ فراہم کیا گیا، نا قتل کی جانے والی لڑکیوں کے لواحقین کو انصاف میسر آسکا اور نا ہی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف نام کو نہیں، عوام بے حال ہے، انکا کوئی پرسانِ حال نہیں، ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، انسانی شکل میں درندے دندناتے پھر رہے ہیں کیونکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو زیر کرنے پر لگی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے کچھ ذہنی بیمار نوسرباز پہلی شادی کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے چترالی بچیوں سے شادی کرتے ہیں اور بعد ازاں وہ بچیاں مردہ پائی جاتی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے حال ہی میں چینوٹ میں وقوع پزیر ہونے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی ایک بیٹی کے ساتھ ساتھ اسکی سات ماہ کی بیٹی کو بھی بے دردی سے زبح کردیا گیا، آج تک قاتلوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوسکی۔ 14 لڑکیوں کے قتل پر چترال کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسا نا ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے پھر حکمرانوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت چترال کی تمام لڑکیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔ پاک سرزمین پارٹی تمام مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے اور تکلیف کی اس گھڑی میں چترال کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ غریب خاندانوں کی غربت اور شرافت کا فائدہ اٹھانے والے ان انسانیت کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت بیٹیوں کیساتھ ایسا سلوک نا کرسکے۔

  • وادی چترال مداقلشت ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز، مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی منعقد

    وادی چترال مداقلشت ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز، مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی منعقد

    ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام سال کا تیسرا سرمائی فیسٹیول جاری ہے ۔ وادی چترال مداقلشت میں ہندوکش سنو فیسٹیول کا آغاز۔فیسٹیول میں 10 غیرملکی کھلاڑیوں و ٹرینرز سمیت 500 سے زائد سکینگ کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی ۔ہندوکش سنو فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکینگ، آئس ہاکی کے مقابلے ہونگے۔فیسٹیول کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال عبدالحق نے کیا ہے۔
    افتتاحی روز غیر ملکی ٹرینرز کی جانب سے مقامی کھلاڑیوں کی تربیت ہوگی۔ فیسٹیول میں مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔