Baaghi TV

Tag: چرس

  • پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس برآمد

    پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس برآمد

    حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے

    پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس نے پسنی بلوچستان میں بڑا آپریشن کیا، آپریشن کپر پوسٹ، پسنی بلوچستان کے دور رساں پہاڑی علاقے کے سخت موسم میں کیا گیا،آپریشن کے دوران چرس کے 187 بیگ جن میں تقریباً 2.05 کلوگرام ٹن ضبط کی گئی اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ضبط کی گئی منشیات کو نارکاٹکس فورس کی ٹیم نے پیدل 2 راتوں کے اندر پوسٹ پر پہنچایا،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی سمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کئے، یہ آپریشن انتہائی مشکل اور نا قابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا جبکہ پکڑی جائے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ، شبہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔

    پسنی سمیت کلانچ کے متعدد علاقوں میں منشیات چاکلیٹ کی طرح کھلے عام فروخت
    دوسری جانب منشیات کی ناسور نے پسنی سمیت دیہی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، پولیس نفری اور وسائل کی کمی کا رونا رو رہی ہے ، نوجوان نسل کی بڑی تعداد منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، پسنی ڈرگ سینٹر کے سربراہ اور کلانچ کے سابق چیئرمین امان جمعہ نے منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسنی سمیت کلانچ کے متعدد علاقوں میں منشیات چاکلیٹ کی طرح کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، جس سے نوجوان نسل تیزی کے ساتھ اس ناسور میں مبتلا ہو کر تباہی کی جانب گامزن ہیں ،ضلع گوادر کے شہری علاقوں کے ساتھ کلانچ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ہر گھر تیزی کے ساتھ منشیات کی وبا سے متاثر ہو رہا ہے،جب اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ نفری کی کمی اور وسائل نہ ہونے کا رونا روتی ہے،

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • 10 کلو بھنگ،9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

    10 کلو بھنگ،9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

    10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

    واقعہ بھارت کا ہے، پولیس نے کاروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے دس کلو بھنگ اور نو کلو گانجہ برآمد کیا، پولیس نے ملزمان سے ضبط کیا گیا منشیات کا سامان مال خانے میں رکھا، ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان سے ضبط کیا گیا سامان کہاں‌ہے؟ جس پر پولیس حکام نے عدالت میں بتایا کہ بھنگ اور گانجہ چوہے کھا گئے، جس پر عدالت سمیت سب حیران رہ گئے

    بہار میں چند برس قبل اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے کہا تھا کہ چوہے شراب پی گئے تا ہم اب جھاڑ کھنڈ میں تھانے کے مال خانے سے چوہے بھنگ اور گانجہ کھا گئے، راج گنج تھانے میں یہ واقعہ پیش آیا،ملزمان سے ضبط سامان جو ریسرچ کے لئے ملزمان کے پاس تھا ، کو عدالت پیش کرنے کے حکم پر پولیس حکام نے انکار کر دیا اور عدالت میں درخواست دی کہ بھنگ اور گانجہ چوہے کھا گئے،جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کر سکتے،عدالتی حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    14 دسمبر 2018 کو راج گنج تھانے میں درج مقدمے کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر بھنگ اور گانجہ برآمد کیا تھا،پولیس نے شمبھو پرساد اگروال اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا اور یہ مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے ،

    چوہے بھی کورونا وائرس کے ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس سے متاثر ہو سکتے ہیں،تحقیق

    وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں

    بلوچستان کے یوٹیلٹی سٹوروں پر صرف چوہے ہیں، سینیٹرقائمہ کمیٹی میں پھٹ پڑے

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    چوہے13 ارب کی گندم کھا گئے،خود چوری کرتے ہیں اور نام چوہوں کا لیتے ہیں ،فرخ حبیب

  • منشیات فروش دیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    منشیات فروش دیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،منشات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے
    منشیات فروشوں کو پکڑنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں
    تھانہ صدر پتوکی نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق عرف بولا گڑھی گر فتار کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس برآمد ہوئی ہے
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • اے این ایف کی کاروائیاں،134 کلو منشیات برآمد،10 گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،134 کلو منشیات برآمد،10 گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتار کر لئے، کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی،دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون، ، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔کار سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتارکر لئے،ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    نیازی بس سٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر لی گئی،ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی،چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

  • خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    محکمہ ایکسائز نے مختلف کاروائیوں میں، 216 کلو گرام چرس ,2500عدد ہیروئین بھرے ٹوکن ، 365 گرام آئس برآمد، جبکہ چار منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا،
    محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے کی جسکے نتیجے میں موٹروے مردان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 180000 گرام (180 کلو گرام) چرس برآمد کر لیا گیا ایکسائز اہلکاروں کے مطابق دوسری کاروائی ایکسائز انٹیلجنس بیورو نے پشاور میں کی، جس میں پشاور موٹر وے ایچ گول چوک پر کاروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ایکسائز پولیس نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی جو اسپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کو  منشیات ترسیل کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ جسکا نام شاہ خالد ہے منشیات فروش سے 2500 عدد ہیروئن بھرے ٹوکن برآمد، ایکسائز پولیس نے کہا کہ گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش اور کاروائی شروع کر دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم بھاری تعداد میں ہیروئن بھرے ٹوکن جمرود سے پشاور سمگل کر رہا تھا، ایک اور کاروائی میں ایکسائز پولیس سٹیشن ایبٹ آباد ہزارہ نے 365 گرام آئس برآمد کی ہے ،اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،

  • افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام

    افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    دو خواتین سمیت دیگر منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ،اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی،اسلام آباد ای 11 میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں،کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر EY 201 سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی،کراچی کی رہائشی خاتون گرفتار کر لی گئی، کراچی مین سپر ہائی وے کے قریب کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 4 کلو چرس برآمد کر لی گئی،

    افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے این ایف اور ایف سی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر اہم کاروائی کی، خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی گئی، باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر EK 637 سے لندن جانے والامُلزم گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے ٹرالی بیگ سے مختلف اقسام کی 7640 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، برمنگھم کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا، کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئ 49 کلو چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
    لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم
    رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

  • جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،گڑ کے پیکٹ سے چرس برآمد

    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،گڑ کے پیکٹ سے چرس برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

    واردات کی منصوبہ بندی ناکام، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا گیا،لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کی اور 2 رکنی چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،واردات کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر پرانی سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان عبداللّٰہ اور امجد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، ملزمان چوری ، ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے لیاقت آباد پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام، تعریفی اسناد دینےکا اعلان کیا،

    ایک اور واقعہ میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بس شیلٹر صفائی ٹیم نے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،ڈی جی ایم ٹیکنیکل عبدالقیوم کی بروقت کارروائی کی ہدایت۔ پولیس کے حوالے کردیا گیا،کینال روٹ پر واقع بس سٹاپ سے بیٹری و دیگر قیمتی سامان چوری کر رہے تھے۔صفائی ٹیم نے چور کو رات کے اوقات میں بیٹری اتارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ،ملزمان کو پکڑ کر مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب، 2 پولیس کے حوالے کر دیئے گئے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر فائق احمد نے صفائی ٹیم کو شاباش، دی اور کہا کہ بس شلٹر صفائی ٹیم کی صفائی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملزمان رات کے اوقات میں بس سٹاپ کو روشن رکھنے والے قیمتی سامان کی چوری کرتے تھے۔

    لاہور شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی، ایس ڈی پی او نواں کوٹ ۔ایس ایچ او شیراکوٹ کی نگرانی میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی 02 خواتین سمیت 04 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 37 کلو گرام سے زائد چرس اور 05 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب ریلویز پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ،ٹرین رحمان بابا کے مسافر کے سامان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزم عبدالمجید ٹرین رحمان بابا کی بوگی نمبر 6 میں پشاور سے کراچی سفر کر رہا تھا ملزم کی رواں ٹرین میں خوشحال کوٹ کے قریب ہاشم خان پٹرولنگ انچارج نے تلاشی لی تلاشی لینے پر ملزم کے سامان کے اندر سے گُڑ کے نیچے چھپائے ہوئے چرس کے 10 پیکٹ برآمد کر لئے گئے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد!!!

    لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد!!!

    ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش سلطان اسامہ عرف سنی گرفتار، ایک کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔
    سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم سلطان عرف سنی منشیات فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ہے۔
    ایس پی فراز احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    ملزم کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق خان
    ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم سنی کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • ٹارگٹڈ سرچ آپریشن,570 گرام آئس، 4 کلو کے  ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، کلاشنکوف، پستول اور کارتوس برآمد

    ٹارگٹڈ سرچ آپریشن,570 گرام آئس، 4 کلو کے ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، کلاشنکوف، پستول اور کارتوس برآمد

    امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز,کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 570 گرام آئس، 4 کلو کے قریب ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے.

    تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔

  • ایس ایچ اوزکی خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں،(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا (1) رائفل 222 قبضہ پولیس

    ایس ایچ اوزکی خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں،(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا (1) رائفل 222 قبضہ پولیس

    کلری, بغدادی, کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ اوز نے اچھی کارکردگیاں دکھاتے ہوئے منشیات فروش٫ گٹکا/ماوا سپلائر ملزمان کو گرفتار کیا. ایس ایچ اوز نے خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا. ملزمان کے قبضہ سے(3295) گرام چرس, (2.2) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا اور (1) رائفل 222 قبضہ پولیس میں لی گئی , ایس ایس پی سٹی.
    گرفتار شدہ ملزمان درج زیل:
    1.وسیم حسن ولد محمد سلیم.
    2. رسول بخش ولد مراد بخش.
    3. اسماعیل چاہ عرف. نقاسن شاہ ولد قاسم شاہ.
    4. محمود ولد فقیر محمد.
    5. واجد عرف وجو ولد محمد نواز.
    گرفتار ملزم واجد اور وجو (ایڈیشنل آئی جی آفس) کی جاری کردہ آئی آر لسٹ میں بھی نامزد ہے.

    گرفتار ملزم رسول بخش کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ایف آئی آر نمبر 27/2020 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
    2. ایف آئی آر نمبر 198/2010 بجرم دفعہ 395 تھانہ کلری.
    3. ایف آئی اار نمبر 199/2010 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلری.

    گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات
    1. ایف ائی آر نمبر36/2021 بجرم دفعہ 8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کلری.
    2. ایف آئی آر نمبر 37/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ کلری.
    3. ایف آئی آر نمبر 38/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلری.
    4. ایف آئی آر نمبر53/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ بغدادی.
    5. ایف آئی آر نمبر 54/2021 بجرم دفعہ 6/9-C تھانہ بغدادی.
    6. ایف آئی آر نمبر62/2021 بجرم دفعہ23(i)A/32 تھانہ کلاکوٹ .