ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر کا لاکھوں روپے کی چرس برامد ہونے کے بارے میں کہنا.
ایس ایس پی ملیر: شاہ لطیف سے بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ پولیس کو بلوچستان سے لائی جانے والی چرس کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ شاہ لطیف پولیس نے ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے در محمد گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع پر ملزم شہزاد علی کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا پولیس نے مجموعی طور پر دس کلو فائن کوالٹی چرس برآمد کی۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کی سپلائی/فروخت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا
ایس ایس پی عرفان بہادر: ۔ملزم شہزاد کی نشاندہی پر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے دیگر تین کارندے گرفتار۔ گرفتار ملزمان بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد علی، قاسم شاہ، حبیب الحمن اور طالب شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے
Tag: چرس

بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر

اوکاڑہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کا دھندہ کرنیوالے میاں بیوی گرفتار مقدمہ درج
اوکاڑہ(علی حسین) منشیات کا بین الاضلاعی ہول سیل دھندہ کرنے والے میاں بیوی کوتھانہ صدر پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور سیل کی آمدنی برآمد کرلی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کو شاباش دیتے ہوئے قابل تقلید قرارد یا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کررکھا ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدراوکاڑہ کی پولیس نے ایس ایچ او رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے میاں بیوی محمد اسلم ولد محمد علی سکنہ آبادی غوث نگر اور کوثر عرف شیماں زوجہ محمد اسلم سکنہ آبادی غوث نگر ضلع پاکپتن کوگرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 6کلوچھ سو گرام چرس، سیل کی آمدنی برآمد کرلی گئی جب کہ ملزمان کی کار نمبری ایل ای بی 7099بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی جس پر میاں بیوی منشیات کا دھندہ کرتے تھے ملزمان مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کا ہول سیل کی بنیاد پر دھندہ کرتے ہیں ا س بڑی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ رانا عمران ٹیپو کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر پولیس افسران ان کی تقلید کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) پولیس چوکی جندراکہ کے سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نواحی قصبہ چاہ کوٹھیانوالہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ شراب کشید کرنے والے صدی احمد ولد محمد انور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بصیر پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مرتضیٰ ولد محمد طفیل سکنہ جسوکے سے 2220گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) فحش مواد اپلوڈ کرنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گیارہ ملزمان کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چرس اور بغیرلائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وینس چوک اوکاڑہ سے کاظم، چوک محمدیہ اوکاڑہ سے ارسلان اور چھ نمبر چونگی اوکاڑہ سے عامرسہیل کو فحش مواد اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ صمد پورہ کے رہائشی محمد علی سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی۔ شمسیہ کالونی کے رہائشی جاوید سے 19 لٹر اور مال منڈی کے رہائشی محمد اکرام سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اوکاڑہ نول پلاٹ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(نامہ نگار) نول پلاٹ تھانہ ستگھرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انجم ضیاء کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1250 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بجرم 9 سی ملزم گرفتار
قصور
چونیاں میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی شمس الحق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ صدر سرگرم
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ایس ایچ او ملک کفایت حسین کھوکھر اور اس کی ٹیم کی کارروائی کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق عرف جج ساکن شمس پور سے 1470 گرام چرس مع چرس کی رقم سمیت ملزم رنگ ھاتھوں گرفتار ہو گیا
منشیات ایکٹ بجرم 9 سی مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے





