Baaghi TV

Tag: چرچ آف انگلینڈ

  • جنسی زیادتی اسکینڈل،اینگلیکن چرچ کے سینئر پادری پر استعفے کا دباو

    جنسی زیادتی اسکینڈل،اینگلیکن چرچ کے سینئر پادری پر استعفے کا دباو

    جنسی زیادتی کے اسکینڈل کے بعد جلد ہی عارضی طور پر دنیا کے اینگلیکن چرچ کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے برطانیہ کے سینیئر پادری اسٹیفن کوٹرل کو ایک اور کیس کا بروقت نہ بتانے پر استعفے کے مطالبے کا سامنا ہے۔

    خبر رساں ادارےکے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی تحقیقات کے مطابق 2010 میں چلمسفورڈ کے بشپ بننے پر اسٹیفن کوٹریل کو بتایا گیا تھا کہ ڈیوڈ ٹیوڈر 1988 میں دو مجرمانہ مقدمات میں نامزد تھے۔ڈیوڈ ٹیوڈر کو پہلے ٹرائل میں ایک 15 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے کے مقدمے میں بری کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ڈیوڈ ٹیوڈر 3 لڑکیوں پر حملہ کرنے میں قصوروار پائے گئے تھے اور انہیں دوسرے کیس میں 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن تکنیکی بنیادوں پر اس کی سزا کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔چرچ نے ڈیوڈ ٹیوڈر پر پابندی لگا دی تھی لیکن انہیں 5 سال بعد واپس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔بی بی سی کے مطابق 7 خواتین نے الزام لگایا ہے کہ ڈیوڈ ٹیوڈر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔یارک اسٹیفن کوٹریل کے آرچ پشب جو کہ اینگلیکن چرچ کے دوسرے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں نئے سال کے آغاز میں چند ماہ کے لیے چرچ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کینٹربری کے پادری جسٹن ویلبی کے استعفے کے بعد کیا گیا ہے۔جسٹن ویلبی نے اس وقت استعفیٰ دیا جب ایک آزاد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ انہیں 2013 میں چرچ سے منسلک ایک وکیل کی دہائیوں پر محیط زیادتی کو حکام کے سامنے باقاعدہ طور پر رپورٹ کرنا چاہیے تھا اور وہ ایسا کر سکتے تھے۔رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چرچ آف انگلینڈ نے برطانیہ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کئی دہائیوں کے دوران ہونے والے ’جسمانی، جنسی، نفسیاتی اور روحانی حملوں‘ کو چھپایا۔اب نیو کاسل کی بشپ ہیلن این ہارٹلی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹیفن کوٹرل اپنے عہدے سے مستعفی ہوں کیونکہ ان پر یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے چلمسفورڈ کے بشپ کے طور پر اپنی مدت کے دوران ایک جنسی زیادتی کے معاملے کو مناسب انداز میں سامنے نہیں لایا۔اسٹیفین کوٹریل کا کہنا تھا کہ ’ اس حوالے سے پہلے کارروائی نہ کرنے پر وہ معذرت خواہ ہیں،’ تاہم انہوں نے اپنے اقدامات کا دفاع کیا۔’انہوں نے کہا’ 2019 میں جب ایک نیا کیس پولیس کے پاس آیا تو میں نے پہلی فرصت میں ڈیوڈ ٹیوڈر کو عہدے سے معطل کر دیا۔’جب تک ان کے خلاف نئی شکایات درج نہ کی جاتیں، ڈیوڈ ٹیوڈر کو عہدے سے ہٹانا قانونی طور پر ممکن نہیں تھا۔

    جرمن چانسلر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

  • بچوں سے زیادتی  کے حقائق پر پردہ ڈالنے  چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    بچوں سے زیادتی کے حقائق پر پردہ ڈالنے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مستعفیٰ

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ آف کینٹگربری جسٹن ویلبی کو ایک پادری کے گناہوں پردہ ڈالنے کی پاداش میں مستعفی ہونا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : چرچ میں بچوں سے زیادتی کے معاملات کی چھان بین کرنے والی کمیٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آرچ بشپ آف کنیٹربری جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے جان اسمتھ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات سے متعلقہ ادارے کو مطلع کرنا ضروری نہیں سمجھا یا اس حوالے تساہل برتا۔

    جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 میں بتایا گیا تھا کہ جان اسمتھ کی بدکاریاں ثابت ہوچکی ہیں اور پولیس کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے اس لیے انہوں نے یہ بات آگے کسی کو بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    جسٹن ویلبی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام کو بتایا ہے کہ جان اسمتھ کے معاملات کو چھپانے کے الزام کے تحت اُن پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی ہے اور اب اُن کے پاس مستعفی ہونے کے سوا چارہ نہ تھامستعفی ہونے کے لیے انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے اجازت بھی طلب کی اجازت دیئے جانے پر انہوں نے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جان اسمتھ نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں سینکڑوں بچوں سے مبینہ زیادتی، بعد میں زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی اُن کے ایسے ہی کرتوتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

  • چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف

    چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف

    راولپنڈی: کینٹربری (ABC) کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی، چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ اور ڈاکٹر کرسچن ٹرنر، برطانوی ہائی کمشنر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے نہ صرف پاکستان کی تخلیق میں بلکہ اس کی ترقی میں ان کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔

    انہوں نے پاکستان بھر میں مسیحی برادری کے زیر انتظام تعلیم، صحت اور عوامی بہبود کے شعبوں میں مختلف اداروں کے کردار کو سراہا انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی مسلح افواج کے حصے کے طور پر مادر وطن کے دفاع میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

    آرچ بشپ نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ مسیحی برادری عوامی فلاح و بہبود کے لیے دل و جان سے کردار ادا کرے گی۔