Baaghi TV

Tag: چندریان 3

  • بھارتی حکومت چاند کو ہندو سلطنت قراردے،ہندو مہاسبھا کے قومی صدر کا مطالبہ

    بھارتی حکومت چاند کو ہندو سلطنت قراردے،ہندو مہاسبھا کے قومی صدر کا مطالبہ

    بھارتی سیاسی جماعت ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو سلطنت قرار دیا جائے جب کہ چندریان 3 خلائی جہاز کی لینڈنگ سائٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دیں سوامی چکراپانی ایک نجومی کےساتھ سیاستدان ہیں جواپنےنامناسب اور غیر معمولی بیانات کےباعث مشہور ہیں،آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرنے کا کہا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرے۔

    چندریان تھری مشن: چاند پرروور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری

    اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوامی چکراپانی مہاراج نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ وہاں کوئی دہشتگرد نہ پہنچ سکے۔

    واضح رہے کہ چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے-

    کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں دریافت

    جہاں چندریان 3 اترا وہ قطب جنوبی کا دوردراز خطہ ہے، مستقل طور پر سائے میں رہنے کی وجہ سے اسے ‘چاند کا اندھیرے والا حصہ’ بھی کہا جاتا ہے اورغالب امکان ہے کہ چاند کا جو حصہ سائے میں ہے وہاں پانی کی موجودگی کے آثار ملیں،سائنسدانوں کا خیال ہےکہ چاند کے قطب جنوبی میں کافی مقدار میں برف موجود ہے۔

    چاند پر برف یعنی پانی کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے، یہ برف نہ صرف پینےکے پانی میں تبدیل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنے اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

  • چندریان تھری مشن: چاند پرروور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری

    چندریان تھری مشن: چاند پرروور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری

    بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کی چاند کے قطب جنوب پر روور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے یہ ویڈیو جاری کی جس میں روور کو لینڈر سے چاند پر اترتے دیکھا جاسکتا ہےاسرو کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈر سے روور چاند کی سطح پر اترتا ہے اور اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے۔


    اس سے قبل چندریان 3 کی پہلی بار چاند پر لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح کی پہلی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں،واضح رہے کہ جمعرات کو بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا تھا جس کے ساتھ ہی بھارت چاند کے تاریک حصے پر لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا.اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔


    چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔


    جہاں چندریان 3 اترا وہ قطب جنوبی کا دوردراز خطہ ہے، مستقل طور پر سائے میں رہنے کی وجہ سے اسے ‘چاند کا اندھیرے والا حصہ’ بھی کہا جاتا ہے اور غالب امکان ہے کہ چاند کا جو حصہ سائے میں ہے وہاں پانی کی موجودگی کے آثار ملیں،سائنسدانوں کا خیال ہےکہ چاندکے قطب جنوبی میں کافی مقدار میں برف موجود ہے۔

    چاند پر برف یعنی پانی کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے، یہ برف نہ صرف پینےکے پانی میں تبدیل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنے اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

  • بھارتی مشن چندریان 3 آج  چاند پر اترے گا

    بھارتی مشن چندریان 3 آج چاند پر اترے گا

    نئی دہلی: چاند پر پہنچنے کا بھارتی مشن چندریان 3 آج شام 6:00 بجے کے قریب چاند پر اترے گا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سب کی نظریں اس لینڈنگ پر ہیں جو اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن جائے گا چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا،پھر ریمپ کھلے گا چاند کی سطح کی تصویر لیں گے یہ تصاویر زمین پر بھیجی جائیں گی۔

    اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے 9 اگست کو مشن کی لینڈنگ کے بارے میں کہا تھا کہ اگر سب کچھ ناکام ہو جاتا ہے، اگر تمام سینسر فیل ہو جاتے ہیں، کچھ بھی کام نہیں کرتا ہے، پھر بھی یہ (لینڈ کرے گا، بشرطیکہ الگورتھم ٹھیک سے کام کریں ہم نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ اگر اس بار اس کے دو انجن فیل ہو جائیں تب بھی یہ لینڈنگ کے قابل ہو گا بھارتی پی ایم مودی عملی طور پر لائیو پروگرام میں شامل ہوں گے-

    روس کا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں چاند کی سطح سے ٹکرا کر …

    رپورٹ کے مطابق چندریان 3 کے لینڈر کی سافٹ لینڈنگ میں 15 سے 17 منٹ لگیں گے اس دورانیے کو ‘دہشت کے 15 منٹ’ کہا جا رہا ہے اگر چندریان 3 مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو بھارت چاند کے جنوبی قطب پر لینڈر اتارنے والا پہلا ملک بن جائے گا چاند پر اترنے سے دو گھنٹے پہلے، لینڈر ماڈیول کی پوزیشن اور چاند پر موجود حالات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرے گا کہ اس وقت لینڈ کرنا مناسب ہوگا یا نہیں اگر کوئی عنصر نشان زد نہیں ہوا تو 27 اگست کو لینڈنگ کی جائے گی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق چندریان کا دوسرا اور آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن اتوار کی رات 1.50 بجے مکمل ہوا۔ اس کے بعد چاند سے لینڈر کا کم از کم فاصلہ 25 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ 134 کلومیٹر ہے ڈی بوسٹنگ میں، خلائی جہاز کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

    یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

    بھارتی کی جانب سے مشن صرف قطب جنوبی پر کیوں بھیجا گیا؟

    چاند کے قطبی علاقے دوسرے خطوں سے کافی مختلف ہیں۔ یہاں بہت سے حصے ہیں جہاں سورج کی روشنی کب نہیں پہنچتی اور درجہ حرارت -200 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ برف کی صورت میں اب بھی پانی موجود ہو سکتا ہے -بھارت کے 2008 کے چندریان ونمشن نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کا اشارہ دیا تھا چاند پر اترنے کے لیے پچھلے تمام خلائی جہازخط استوا میں اترے ہیں، چند ڈگری عرض البلد کے شمال یا جنوب میں قمری خط استوا کےاس مشن کی لینڈنگ سائٹ وہی ہے جو چندریان 2 کی ہے 70 ڈگری عرض بلد پر چاند کے جنوبی قطب کے قریب لیکن اس بار رقبہ بڑھا دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ چندریان تھری مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد اترنے کی کوشش کررہا ہے۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے