Baaghi TV

Tag: چندی گڑھ

  • پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

    پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

    بھارتی حکومت نے پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر 28 ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بندش 10 مئی تک تھی تاہم جمعہ کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے بعد اس پابندی میں 15 مئی کی صبح 5:29 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک سینئر بھارتی سرکاری اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ تمام ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

    متاثرہ ایئرپورٹس کی فہرست:

    انڈیگو ایئرلائن کے بیان کے مطابق جن ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کی گئی ہیں ان میں سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ، دھرم شالہ، بیکانیر، راجکوٹ، جودھ پور اور کشورگڑھ شامل ہیں۔ایئرلائن نے کہا کہ یہ اقدام مسافروں کی سلامتی اور تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس دوران تمام متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

    بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں جموں، سری نگر، لیہ، جودھ پور، امرتسر، چندی گڑھ، بھُج، جام نگر اور راجکوٹ کے لیے پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔ایئر انڈیا کے مطابق وہ تمام مسافر جن کے ٹکٹس اس دوران کی بکنگ پر ہیں، مکمل ریفنڈ یا بغیر کسی اضافی فیس کے ایک بار تاریخ کی تبدیلی کا اختیار حاصل کریں گے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دونوں ممالک کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں، جس کے پیش نظر شہری ہوابازی کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    خطے میں کشیدگی، بھارت کا بحری بیڑا پاکستان کے قریب تعینات، برطانوی اخبار

    کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز تباہ

    پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا دو ٹوک جواب

    بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

  • 90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی خاتون

    90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی خاتون

    90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی دادی اماں جن کا کاروبار دیکھتے دیکھتے بیرون ممالک تک پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بیساکھی کا سہارا لیتے ہوئے 95 سالہ ہربھجن کور دھیرے دھیرے اپنے کچن میں داخل ہوئیں اور ان کی بنائی ہوئی مٹھائیوں کا چرچہ بھارت سے نکل کر دوسرے ممالک تک جا پہنچا-

    برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ مکمل

    ان کو زندگی میں ملال تھا کہ انہیں اپنے ہاتھ سے کمانے کا موقع نہیں ملا لیکن انہوں نے سوچا کہ ابھی بھی وقت نہیں گزرا۔ آج ہی سے کیوں نہ آغاز کیا جائےاور ان کے اس فیصلے اور محنت نے اس ملال کو کامیابی میں بدل دیا انٹرنیٹ پر روز ہزاروں لوگ ان کو پیار بھرے پیغامات بھیجتے ہیں بہت سے لوگوں نے ان کو دیکھ کر اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے دادی انڈیا کی سب سے امیر بزنس وومن نہ سہی لیکن سب سے باہمت کاروباری شخصیت ضرور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اپنی ترکیب سے بنائی گئی مٹھائیوں اور دیگر میٹھی ڈشز کو بیچنے کا کاروبار دادی اماں نے اپنے پوتے کے ساتھ مل کر بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانا کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں موجود اپنے گھر میں شروع کیا برانڈ کا نام ‘ہربھجنز ، بچپن یاد آجائے’ تجویز کیا دیکھتے دیکھتے دادی اماں کے ہاتھوں کے ذائقے کی مانگ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی۔

    بھارت: سکھوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کا الزام،چوبیس گھنٹوں میں دو افراد قتل


    رپورٹ کے مطابق ہربھجن کور کے دماغ میں کاروبار شروع کرنے کا آئیڈیا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی روینا سوری نے ڈالا ہربھجن کی 90 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل روینا نے ان سے ایک دن پوچھا کہ کوئی ایسی خواہش جو ان کے دل میں باقی رہ گئی ہو جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو خوش دیکھنا ہی کافی ہے لیکن وہ گھر میں بےکار بیٹھے رہنا نہیں چاہتیں۔

    دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی

    دادی اماں کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اس بات کو سنجیدگی سے لے گی اور ایک دن وہ مٹھائیاں اور سوئیٹ ڈش بنانے کا سامان لے آئی اور وہاں سے کاروبار کی شروعات کی مارکیٹ میں برانڈ کا تعارف کرایا گیا اور اس طرح کور کی ترکیب سے بنی مٹھائیاں بالخصوص برفی دیکھتے دیکھتے شہرت پا گئیں اور کاروبار ملک سے باہر بھی جا پہنچا۔

    بھارت میں مذہبی اقلیتیں خوف ودہشت کے عالم میں:بقااوراحیا بھی خطرےمیں:رپورٹ جاری