Baaghi TV

Tag: چودھری پرویزالٰہی

  • پرویز الہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا

    پرویز الہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا

    لاہور:چودھری پرویزالٰہی نے نیب کی جانب سے جاری کردہ خبر کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی: چودھری پرویزالٰہی نے بیان میں کہا کہ آج نیب نے من گھڑت اور جھوٹی خبر چلائی ہے، سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ کر کے پلی بارگین کی گئی ہے انہوں نے جو پیسے دیے ہیں ان کو میرے ساتھ خوامخواہ منسلک کیا جا رہا ہے، یہ سارا جھوٹ کا پلندا ہے، نہ تو میں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پلی بارگین کی ہےمیرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، یہ مزید 25 کیس اور بھی بنا لیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشاء اللہ۔

    واضح رہے کہ ترجمان نیب لاہور نے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔ ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبدالاصمد نے وصول کیاریکوری سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔ سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے 1 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

    ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا کہنا تھا کہ کرپشن اسکینڈلز میں قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں لاہور بیورو بہترین کام کر رہا ہے، نیب کے تمام اقدامات ملکی و عوامی مفاد میں ہونگے۔

  • چودھری پرویزالٰہی کا کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    چودھری پرویزالٰہی کا کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہےانہوں نے کہا کہ ارشاد حیدر زیدی نے اینی میٹڈ کارٹونز کے ذریعے نیا ٹرینڈ متعارف کرایا۔

    سُروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    چودھری پرویز الٰہی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدرزیدی انتقال کرگئے ہیں وہ زیدی کارٹونسٹ کے نام سے معروف تھے ارشاد حیدر زیدی نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

    خود کو خواجہ سراہ کہنے والے ڈاکٹر مہبر معز اعوان کے خلاف ماریہ بی بھی آ گئیں میدان میں

    ارشاد حیدر زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز سن 1950 کی دہائی میں فیض احمد فیض کے ساتھ اخبار پاکستان ٹائمز سے کیا تھا ان کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے-

    آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلم میکرز کو دعوت

  • شہباز گل میں عقل نہیں افواج پاکستان کیخلاف بیان قابل افسوس، پرویز الہی

    شہباز گل میں عقل نہیں افواج پاکستان کیخلاف بیان قابل افسوس، پرویز الہی

    چودھری پرویزالہیٰ نے شہباز گِل کے بیان کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں شہباز گل کے اس بیان کے خلاف ہو ں تحریک انصاف کے رہنماؤں کواس بیان سے فاصلہ اختیر کرنا چاہیئے میں نے اس کے خلاف بیان دیا ہے میں نے کہا کہ شہباز گِل میں کوئی عقل نہیں افواجِ پاکستان ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے شہباز گِل کون ہوتے ہیں پالیسی پہ بات کرنے والے؟-

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس کا نقصان ہوا اس کا فائدہ نہیں یہ ہمارے قابل احترام ادارے ہیں اداروں کا احترام ہر فرد پر لازم و ملزوم ہے شہباز گِل کاافواجِ پاکستان کے خلاف بیان قابلِ افسوس ہے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

    جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت عوامی تحریک انصاف بنانے کا عندیہ دے دیا

    انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

    چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا ہےکہ آصف زرداری کی وجہ سےبہت نقصان ہوا آصف زرداری اورشہبازشریف سےاب کبھی بات نہیں ہوسکتی ن لیگ کے ساتھ ہوتے تو وہ کام نہیں کرنے دیتےعمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ میرا اور مونس کا تھا کوئی فون نہیں آیا عمران خان کے ساتھ اتحاد کرکے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ناممکن ہےعمران خان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے فارن فنڈنگ کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    پیپلزپارٹی کی طرف سے پرویز الہیٰ کے بیان پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے پرویزالٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی آصف زرداری پر تنقید کرنا پرویز الٰہی کی نوکری کا تقاضا ہے پرویزالٰہی نے ڈوبتی کشتی میں سوار ہو کر اپنا مستقبل غرق کردیا۔ پرویز الٰہی تو چودھری شجاعت کے وفادار نہیں رہے۔ عمران خان سے وفاداری کیسے کریں گے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا عمران خان کا بیان پرویزالٰہی کا پیچھا کرتا رہے گا۔

    سندھ،پنجاب ، خیبرپختونخوا ،جنو بی بلو چستان میں بارش کا امکان

  • ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

    ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے۔

    باغی ٹی وی : چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ، ہر جمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں ، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

    معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

    ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل اور ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں ، فیصلہ سوچ سمجھ کر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ روز بروز بدلتی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے۔

    قبل ازیں سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کے قائدین مختلف باتیں کررہے ہیں،ہر جماعت کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں،فضل الرحمان ، آصف زرداری اور شہبازشریف ملاقات کیلئے آئے تھے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پرانے واقعات یہاں تک کہ نوازشریف کے متعلق بھی باتیں ہوئیں-

    چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا، صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی،جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے-

    وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

  • گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے ملاقات کی، پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ یاد رکھیں تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی-

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے تمام سیاسی قائدین اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں-

    چودھری بشیر جمیل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے منشور کو لے کر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے بعد ازاں چودھری بشیر جمیل نے چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی-

    اے آر وائی نیٹ ورک کا ملازمین کی تنخواہیں 80 فیصد تک بڑھانے کا اعلان،وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا

    علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی ملاقات میں موجود تھے –

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

  • چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی کی ملاقات

    چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی کی ملاقات

    چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی ملاقات، ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے.
    کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا صحت یابی تک خیال رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
    بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع، تنظیم سازی جلد مکمل کریں اور کارکنوں کو متحرک کریں: چودھری پرویزالٰہی
    سینی ٹائزرز، ماسک، راشن اور امدادی رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا رہے گا: چودھری شجاعت حسین
    ملاقات میں مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا
    راولپنڈی ڈویژن میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں امدادی رقم اور رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش