قصور
کنگن پور میں چوریوں کا سلسلہ نا رک سکا چور بے لگام ہو گئے پولیس بے بس
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دس بجے چور کنگن پور ریلوے بازار میں دوکانوں کا صفایا کرنے ہی والے تھے کہ چوکیدار موقع پر پہنچ گئے جس پر چور بھاگ گئے 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سامان موبائل فون اور شناختی کارڈ اور دو عدد چادریں چوروں کا جو کہ چور بھاگتے ہوئے چھوڑ گئے تھے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا
چور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تمام تاجران ومعززین علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اب بھی چوروں کو نہ پکڑا گیا تو تھانہ کنگن پور کا گھیراؤ کریں گے
Tag: چوری
-

نقب لگا کر چوری کی وارداتیں جاری
-

پولیس کی موجودگی میں ہسپتال سے موٹر سائیکلیں چوری
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں پولیس خاموش تماشائی ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال
تفصیلات کے مطابق قصور ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں حالانکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پولیس چوکی کے جوان ہر وقت موجود رہتے ہیں پھر بھی چور اپنا کام کئے جا رہے ہیں نمائندہ باغی ٹی وی کو نند کا تکیہ کے رہائشی محمد تسلیم نے بتایا کہ مورخہ 11جنوری کو میں ہسپتال گیا تو کچھ دیر بعد ہی میری موٹرسائیکل سی جی 125 ماڈل 15 LEO_9555 چوری ہو گئی جس کی فوری اطلاع میں نے ہسپتال میں موجود پولیس ملازمین کو دی اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو دیکھیں تو اہلکاران نے مجھے کہا کہ کیمرے نہیں چلتے ہم ڈھوندتے ہیں جس پر میں اگلی صبح مورخہ 12 جنوری کو تھانہ صدر گیا تو وہاں فرنٹ ڈیسک آن لائن کمپلین پر میری درخواست درج کرکے وکیل احمد SI کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا مگر ابھی تک سب انسپیکٹر نے کوئی پیش رفت نہیں کی اور پوچھنے پر کبھی کیمروں کے ریکارڈ نہیں ہے کی بات کی جاتی ہے تو کبھی یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ کیمرے کام ہی نہیں کرتے لگتا ہے پولیس موٹرسائیکل چوری کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے اور اب تک کئی لوگوں کی ہسپتال سے پولیس کی موجودگی میں موٹرسائیکلیں چوری ہو چکی ہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہذہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی پی او قصور نوٹس لیتے ہوئے میری مدد کریں اور انکوائری آفیسر کو پابند کریں کہ میری موٹر سائیکل ڈھوند کر مجھے واپس کی جائے -

کنگن پور و گردونواح میں چوریاں
قصور
کنگن پور و گردونواح میں چوری کی وارداتیں رکوانے میں پولیس ناکام ہو گئی
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں آرائیاں والا میں کریانہ سٹور اور ٹیلر ماسٹر کی دکان لوٹ لی گئ گزشتہ رات چوروں نے دونوں دکانوں کی چھتیں اکھاڑ کر کریانہ کی دوکان سے دس ہزار روپے مالیت کا کریانے کا سامان اور دس ہزار روپے نقدی چوری کیا اور ٹیلر کی دوکان سے دو عدد کپڑے سلائی کرنے والی مشین اور 30 کے قریب سوٹ سلائی کئے ہوئے لے اڑے کنگن پور اور اس کے مضافات میں آئے دن چوریاں ہو رہی ہیں یہ متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے -

چور بے لگام پولیس پریشان
قصور کنگن پور پولیس بے بس چور بے لگام عوام پریشان
افسوس صد افسوس کنگن پور پولیس کہاں ہے نہ رات کو کوئی گشت نہ ناکہ بندی کہاں ہیں تھانہ کنگن پور کا عملہ
تفصیلات کے مطابق محلہ ہاشم پور میں ظہور کریانہ مرچنٹ کی دوکان کے چور تالے توڑ کر 40000 نقدی،گھی
، چینی ،سگریٹ اور کافی مالیت کا سامان لے اڑےلگتا ہے اتنی سردی میں عوام کو خود ہی پہرہ دینا ہوگا
چند دنوں پہلے کوٹ بسم اللہ سے لیکر تھانہ موڑ تک پانچ سے چھ گھروں کا چور صفایا کر چکے ہیں
لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کنگن پور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو سامان کا تو غم نہیں چلو انسان دوبارہ خرید لیتا ہے عزت کہاں سے خریدیں گے لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہی اگر اپنی ڈیوٹی اپنے فرائض یہ محکمہ صحیح طریقے سے اگر انجام دیں تو چور میلوں دور بھاگ جائیں گے خدارا ان لوگوں پر رحم کرو مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کا جینا مشکل ہے اور اوپر سے یہ چور سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے
اہل علاقہ کنگن پور کا صوبائی وزیر سردار کرنل ہاشم ڈوگر،ڈی پی او قصور ،ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کنگن پور سے اپیل ہے ان چوروں ڈاکووں کو پکڑا جائے اور انکا مال مسروقہ واپس دلایا جائے -
چوریاں جاری پولیس بے بس
قصور
کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نا رک سکیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے کھڈیاں خاص میں دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل چرا کر لے گئے
جنازگاہ روڈ گلی عاشق ڈوگر کے رہائشی محمد یونس رحمانی کی گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبری ایل ای زیڈ 1603 دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل کا تالہ توڑ کر لے گئے
پولیس مصروف کاروائی ہے
اس سے قبل بھی کھڈیاں سے کئی موٹرسائیکل چوری ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا -

قیمتی بھینس چوری
قیمتی بھینس چوری ہو گئی
تفصیلات کے مطابق موضع اوراڑہ خورد کے رہائشی مجاھد رحمانی کی قیمتی بھینس چور رات کی تاریکی میں چوری کرکے لے گئے مجاھد رحمانی سابق جنرل کونسلر یونین کونسل اوراڑہ گزشتہ رات اپنے گھر میں اپنے جانوروں کے پاس سو رہا تھا کہ رات 2 بجے کے قریب اس کی آنکھ کھلی تو معلوم ہوا کہ سب سے قیمتی بھینس غائب ہے اور گھر کا دروازہ بھی کھلا ہے مجاھد کے شور کرنے پر اہل دیہہ اکھٹے ہو گئے اور بھینس کی تلاش شروع کر دی جو کہ تاحال نہیں ملی پولیس تھانہ راجہ جھنگ چوکی اوراڑہ مصروف کاروائی ہے -

چوری ڈکیتی عروج پر
قصور
کھڈیاں خاص میں چور ی ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نا رک سکاڈاکوءوں نے اسلحہ کے زور موٹرسائیکل سوار سے نقدی 25 ہزار اور قیمتی موبائل فون چھین لیا گزشتہ رات بہادر پورہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نویداحمد اپنے سسرال بلندی ہٹھاڑ جارہا تھا
کھڈیاں کے نواحی گاؤں نواں قلعہ کے قریب نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی روک کر نقدی 25 ہزار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے