Baaghi TV

Tag: چور

  • ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم گرفتار۔

    ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم گرفتار۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ کاہنہ پولیس کی کاروائی سے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق اور حسین شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

  • گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد

    پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف اضلاع سے گاڑی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی. ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پڑانگ چارسدہ سے سرقہ شدہ ڈاٹسن فقیر آباد کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔
    ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان فرمان اللہ ولد اکرام الدین اور ناصر ولد طاہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن نمبری 7010 برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور میںچوری کی بڑی واردات ۔ چور مجموعی طور پراکیاسی لاکھ پچیس ہزار کے زیورات و نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور شریف میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں مجموعی طور پر 8125000روپے کا مال و زر چرا لیا گیا۔سید ثقلین عابد کاظمی اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑکر کمرے میں موجود سیف الماری اور شو کیس کے تالے بھی توڑ کر 38تولہ سونا ، 65000روپے نقدی، 52000سعودی ریال، 12000امریکن ڈالراور دیگر سامان چوری کر کے مین گیٹ کے اندر سے تالہ توڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صبح نماز کے لئے بیدار ہوئے تو کمرے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا تو پولیس کو اطلاع دی گئی گوگیرہ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر آ کر شواہد اکھٹے کئے اور نمونے لیبارٹری بجھوا دئیے تا حال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔

  • سرکار کو ٹیکہ لگانے والے چور

    سرکار کو ٹیکہ لگانے والے چور

    قصور
    تھانہ کنگن پور کی کاروائی،محکمہ معدنیات کا چور پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی خالد اسلم اور اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں کی ہدایت پر محمد زمان انسپکٹر معدنیات کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کی کاروائی چوروں کے خلاف ایکشن لے کر کرین مشین اور ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی معہ ریت گرفتار کر کے تھانہ کنگن پور میں بند کر دیا کنگن پور کے نواع گاؤں اٹاری کٹا فارم سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی ریت چوری ہو رہی تھی جس سے محکمہ معدنیات کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا کئی مرتبہ محکمہ معدنیات نے درخواست دی مگر کل ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ریت چوروں کی رہائی کے لیے سیاسی شخصیات میدان میں ` گئیں

  • اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار

    اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں تھانہ کے سامنے نامعلوم چوروں نے ایک دکان کا شٹر توڑ کر 15000 روپے چرا کرفرار ہوگئے. موقع پر موجود پہرے دار کو آتا دیکھ کر چور فرار ہوگئے. شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تھانہ کے سامنے عوام الناس کو تحفظ میسر نہیں تو دوسری جگہوں پر کیا حال ہوتا ہوگا. شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے.

  • اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں 42 جیڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں بکرے چور گرفتارشہباز اور صدی نامی دو ملزمان شریف نامی محنت کش کا بکرا چوری کر کے بھاگ رہے تھے کہ اہلیان گاؤں نے پکڑ لیا ۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ہے.

  • موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    قصور میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے گئے کئی موٹر سائیکلیں برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے قصور پولیس کی کاروائی پر
    موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی موٹرسائیکل چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان ذیشان عرف شانی، صدام اور بابر عرف بھولی نے موٹرسائیکل چور گینگ قائم کیا ہوا تھا
    ملزمان شہر قصور اور اسکے گردونواح میں پبلک مقامات پر موٹرسائیکل چوری کرتے تھے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • چور یا عاشق فیصلہ پولیس تفتیش سے ہوگا

    چور یا عاشق فیصلہ پولیس تفتیش سے ہوگا

    قصور
    کنگن پور کے نواحی گاؤں اسٹیشن بستی قطب شاہ سے چور یا عاشق کی گاءوں والوں نے خوب درگت بنائی

    تفصیلات کے مطابق کنگن پور پولیس کو 15 کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ بستی قطب شاہ میں چور پکڑا گیا ہے تھانہ کنگن پور موقع پر پہنچ کر چور کو گاءوں والوں سے باحفاظت چھڑوا کر کنگن پور رورل ہیلتھ سینٹر لے آئی جہاں پر ڈاکٹروں فرسٹ ایڈ کی اس کے بعد لڑکے کا میڈیکل لیا گیا
    ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے بعد دوسری طرف سے گاءوں والوں کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم چوری کی واردات کی غرض سے گاؤں میں نہیں آیا تھا بلکہ اس کا گاءوں کی ایک لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں جس کے بعد اب لڑکی کے ورثا نے زنابالجبر کی تھانہ میں درخواست دائر کر دی ہے اور میڈیکل کے لئے مقامی ہسپتال سے رجوع کر لیا ہے اس کیس میں کافی پیچیدگیاں ہے اس کی تفتیش کے لئے ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے